تمام اہل اسلام کو جشن عید میلاد النبی ﷺ بہت بہت مبارک ہو.
سرکار کی آمد. مرحبا
Cricket News & Score
Live cricket scores
24/08/2026
بنگلہ دیش کا آسٹریلیا کی سر زمین پر آسٹریلیا سے سیریز برابر کرنا بہت بڑی جیت ہے.
بنگلہ دیش کے پہلے میچ جیتنے کے بعد آسٹریلیا نے سیریز میں بھرپور واپسی کی. مچل سٹارک کی تباہ کن بولنگ کی بدولت بنگلہ دیش کو میچ کے دوسرے دن ہی ایک اننگ اور 51 رنز سے شکست دے دی. اور سیریز برابر کر لی.
23/08/2026
پاکستان ان چار ممالک میں پچھلے آٹھ سال میں ایک ٹیسٹ میچ بھی نہیں جیت پایا.
اس دورہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم تاریخ کی کمزور ترین ٹیم ہے. اس ٹیم کا جیتنا تو نا ممکن لگ رہا ہے. اگر یہ کوئی ایک میچ ڈرا کر لیں تو یہ بھی بہت بڑی کامیابی ہوگی.
اس لیے ان ممالک میں جیتنے کے لیے ابھی اور انتظار کرنا ہوگا.
21/08/2026
میں نے کچھ دن پہلے ایک پوسٹ کی تھی کہ پاکستان کی جیسی پرفارمنس ویسٹ انڈیز کے خلاف رہی. تو اگر یہ بہتری نہ لے آئیں تو انگلینڈ کے خلاف ایک میچ بھی نہیں جیت پائیں گے.
مجھے تو یہ دیکھ کے حیرانی ہوتی ہے کہ ہر ٹیم اپنے کھیل میں بہتری لے کے آتی ہے اور اس کی تازہ مثال بنگلہ دیش کی ہے کہ اس نے آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہی شکست دے دی. ان کے تمام بیٹرز نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور بولرز کی سپیڈ اور لائن و لینتھ اتنی پرفیکٹ تھی کہ کمنٹریٹرز بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے.
لیکن ہماری پاکستانی ٹیم جو کبھی ٹیسٹ میں نمبر 1 پر ہوا کرتی تھی. جن کے بولرز کی سپیڈ اور لائن و لینتھ کا پوری دنیا میں چرچا تھا. اور مقابلہ میں آنے والی ہر بڑی ٹیم کو بھی پریشانی ہوتی تھی کہ ان بولرز کا مقابلہ کیسے کرنا.
اب ہماری حالت یہ ہے کہ سپیڈ تو دور کی بات, گیند لائن و لینتھ پر ہی نہیں جاتی. بولنگ میں سب سے اہم چیز ہی لائن و لینتھ ہے جو کہ ہمارےبولرز کے پاس بلکل بھی نہیں ہے.
اب فیوچر میں کوئی بھی پراپر بیٹر نظر نہیں آ رہا. میرے خیال میں تو کرکٹ بورڈ کو کرکٹ کے ڈومیسٹک سے لے کر انٹرنیشنل تک تمام سٹرکچر کو دوبارہ دیکھنا ہوگا. تاکہ ہماری ڈومیسٹک کرکٹ مضبوط ہو اور اسی طرح ہی انٹرنیشنل کرکٹ بہتر ہو سکتی. ورنہ یہ ٹیم کبھی عروج حاصل نہیں کر سکے گی.
آپ کے خیال میں اس تباہی کا ذمہ دار کون ہے. کمنٹس میں ضرور بتائیں.
21/08/2026
تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد
کیا اب پاکستان کی تاریخ میں ایسے بیٹسمین دوبارہ نہیں آئیں گے¿
کیونکہ اسوقت جو حالات پاکستان ٹیم کے ہیں وہ بہت ہی قابل افسوس ہیں. کہ نہ تو ہمارے سینئر بیٹسمین اس قابل ہیں کہ وہ کوئی لمبی اننگ کھیلیں اور نہ ہی کوئی نئے ٹیلنٹ میں سے ایسا نظر آتا ہے جو مستقبل میں کوئی ایسی پرفارمنس دے پائے گا.
یونس خان اور مصباح الحق کی جوڑی ایسی تھی کہ ان کے دور میں پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ کا عروج دیکھا. لیکن جیسے ہی وہ ریٹائر ہوئے تو ٹیم مسلسل پستی کی جانب جا رہی ہے.
کتنے برس بیت گئے اور کان یہ سننے کو ترس گئے کہ پاکستان کسی بڑی ٹیم کے خلاف اس کے گھر میں جا کر کوئی ٹیسٹ سیریز جیتا ہو یا میچ جیتا ہو.
بس ہماری کرکٹ کا اللہ ہی حافظ
08/08/2026
پاکستان نے بابر کی کپتانی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی.
میرے خیال میں ویسٹ انڈیز نسبتا ایک آسان ٹیم تھی لیکن اس کے خلاف بھی دونوں میچوں میں پاکستانی ٹیم کا مڈل آرڈر اور لوئر آرڈر تقریبا ناکام رہا.
جہاں ٹاپ آرڈر دونوں میچوں کی پہلی اننگز میں سکور کو ویسٹ انڈیز کے ٹوٹل کے قریب پہنچایا تو وہیں باقی وکٹیں بہت جلدی گر گئیں.
جہاں پاکستان آسانی سے یہ سیریز جیت سکتا تھا وہیں بڑی مشکل سے اس سیریز کو برابر کر پایا.
اب جب کے ٹیم انگلینڈ کے خلاف کھیلنے جا رہی ہے تو وہ ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں زیادہ سخت حریف ثابت ہو سکتی ہے. تو کیا پاکستانی بیٹنگ آرڈر انگلینڈ کے خلاف کامیاب ہو پائے گا.
اور کیا انگلینڈ کے خلاف سیریز جیت پائے گا¿
میرے خیال میں تو سیریز تو دور کی بات ہے, ایک میچ جیتنا بھی مشکل لگ رہا ہے.
آپ لوگوں کی کیا رائے ہے¿ کومنٹس میں ضرور بتائیے گا.
08/08/2026
انگلینڈکا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے سکواڈکا اعلان
06/08/2026
پاکستان نے آخر کار تین سال بعد اپنے گھر سے باہر ٹیسٹ میچ جیت ہی لیا.
تین سال پہلے بھی بابر اعظم کی کپتانی میں گھر سے باہر ٹیسٹ میچ جیتا تھا. اور اب 2026 میں بھی بابر اعظم کی کپتانی میں ٹیسٹ میچ جیتا ہے.
کیا پاکستان آگے بھی اچھی کارکردگی دکھا پائے گا¿
06/08/2026
بابر اعظم پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان ہیں.
بابر اعظم کی بطور کپتان بیٹنگ ایوریج تمام پاکستانی کپتانوں سے زیادہ ہے. بابر کی ایوریج 53.77 ہے.
13/07/2026
شاہین شاہ آفریدی کو لنکن پریمیئر لیگ کے لیے پی سی بی نے این او سی جاری کر دیا.
شاہین شاہ آفریدی اس سیشن میں کینڈی رائلز کی نمائندگی کریں گے. اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا شاہین شاہ آفریدی اس لیگ میں اپنی فارم واپس لے آئیں گے یا بی بی ایل کی طرح اس میں بھی اپنی بری فارم جاری رکھیں گے.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Jhang Sadar