اپر چترال کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر سایہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اوی یونائیٹڈ کو سیمی فائنل میں آؤٹ دیے جانے کے حوالے سے کرکٹ شائقین میں ابہام پایا جاتا ہے۔ ان غلط فہمیوں کو دور کرنے کی بابت ہم نے ضروری سمجھا کہ کرکٹ قوانین کا حوالہ دے کر اپنا نقطہ نظر کرکٹ شائقین کے گوش گزار کریں ۔
اوی یونائیٹڈ نے بیٹنگ کے بعد قشقار کرکٹ کلب کو 111 رنز کا ہدف دیا۔ قشقار نے 2 اوورز کھیلنے کے بعد خراب روشنی کی اپیل کی۔ امپائر نے قانون کے مطابق اپیل مسترد کر کے کھیل جاری رکھنے کا حکم دیا۔ قشقار ٹیم نے امپائر کا فیصلہ نہ مانا اور میدان چھوڑ کر واک آؤٹ کر گئی۔ اگلے دن انہوں نے مطالبہ کیا کہ میچ وہیں سے شروع کیا جائے۔ ایسوسی ایشن نے ان کے 5 رن کاٹے اور میچ وہیں سے شروع کرنے کا کہا۔ اوی یونائیٹڈ نے اس پر اعتراض کیا تو پوری ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا گیا اور قشقار کو فائنل میں پہنچا دیا گیا۔
یہ فیصلہ نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ کرکٹ کے بین الاقوامی قوانین کے بھی خلاف ہے۔
*کرکٹ قوانین کی روشنی میں تجزیہ*
قانون 2.12* - امپائرز کا اختیار/فیصلہ حتمی ہے۔
کرکٹ کے قوانین واضح کہتے ہیں کہ "کھیل کے دوران حالاتِ کھیل سے متعلق امپائر کا فیصلہ حتمی ہے۔
قانون *2.7* کے تحت خراب روشنی کے باعث میچ روکنے کا اختیار صرف امپائر کو ہوگا ۔
قشقار ٹیم کی اپیل رد ہونا قانون کے عین مطابق تھا۔
*2. قانون 16.3 - واک آؤٹ کی سزا: میچ Forfeit*
قانون 16.3 کہتا ہے:
"اگر کوئی ٹیم امپائر کی کال ماننے سے انکار کرے یا مناسب وجہ کے بغیر کھیل روک دے یا میدان چھوڑ دے تو امپائرز ٹیم کو وارننگ دیں گے۔ اگر وہ 2 منٹ کے اندر واپس نہ آئے تو امپائر میچ مخالف ٹیم کے حق میں دے دیں گے۔ اسے Forfeited Match کہتے ہیں"۔
اس کیس میں قشقار نے 2 اوور کے بعد واک آؤٹ کیا۔ قانون کے مطابق اسی وقت میچ اوی یونائیٹڈ کو دے دینا چاہیے تھا۔
اگر روشنی یا بارش کی وجہ سے میچ رکتا ہے تو اگلے دن وہیں سے شروع ہوگا۔ لیکن یہ تب جب امپائر خود کھیل روکیں۔
یہاں امپائر نے کھیل روکنے سے انکار کیا تھا۔ ٹیم نے خود واک آؤٹ کیا۔ لہذا "اگلے دن وہیں سے شروع کا مطالبہ ہی غیر قانونی تھا۔
ایسوسی ایشن کا فیصلہ کیوں غلط ہے؟*
اپر چترال کرکٹ ایسوسی ایشن نے 3 غلطیاں کیں:
1. *قشقار کو سزا نہ دینا*: واک آؤٹ کرنے پر قانون 16.3 کے تحت میچ فارفیٹ ہونا چاہیے تھا، صرف 5 رن کاٹنا کافی نہیں۔
2. *اوی یونائیٹڈ کو سزا دینا*: جس ٹیم نے قوانین کا احترام کیا، امپائر کا فیصلہ مانا، اسے ٹورنامنٹ سے نکالنا سراسر ناانصافی ہے۔
3. *نتیجہ بدلنا*: قشقار کو فائنل میں بھیجنا قانون 16.3 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
اوی یونائیٹڈ نے کرکٹ شائقین کی اس کھیل سے والہانہ محبت ، ایسوسی ایشن اور مخالف ٹیم کی کرکٹ قوانین سے لاعلمی کو مد نظر رکھ کر ، نرمی دکھاتے ہوئے مخالف ٹیم کے 21 رنون کی کٹوتی کا مطالبہ کیا مگر بے سود ثابت ہوا ۔ کیونکہ اپر چترال کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدہ داران بشمول قشقار کرکٹ کلب کے کپتان مختلف کرکٹ ٹیموں کے اونر ہیں۔ ایسے میں ان سے منصفانہ فیصلے کی امید نہیں رکھا جاسکتا ۔
کھیل جیتنا اہم ہے، لیکن کھیل کے اصولوں کے ساتھ جیتنا
زیادہ اہم ہے
CRICKETERS OF CHITRAL 🏏🤝❤️👏
Cricketers of Chitral
Ishtiaq Khan Chitrali Chitrali
Safeer UB Kifayat Hussain Kifoo Raja Khan
Awi United
Cricket , Cricket and only Cricket. it's all about our favorite sport Cricket.
Fast bowlers make great leaders.
Leading from the front.
Safir Ūddïñ Khàñ
So pleasing to the eyes.
Zuhaib truly announced himself this season.
Long way to go boy❤️❤️❤️❤️❤️
Muhsin Hayat
(Australian)
محسن حیات عرف آسٹریلین
Gen Alpha🔥🔥
136 chased in 4.5 overs.
Absolute carnage🔥🔥🔥
16/12/2025
We are back after a long time.
18/07/2025
18/07/2025
One team , one dream...
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Islamabad