31/05/2026
رنر اپ ٹیم ــ فیضان فیضی 🤝 ذیشان شانی (بھائیوں کی جوڑی) ❤️
ایونٹ کی دوسری بہترین ٹیم جن کی جانب سے کافی بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملی وہ ہے ان دو بھائیوں کی جوڑی ۔۔ بلے سے فیضان فیضی کی جانب سے کمال پرفامنس دیکھنے کو ملی۔ سیدھے بلے کے ساتھ سیدھی باؤ نڈری یا پھر ایکسٹرا کور ، کور کے ایریا میں لافٹڈ چھکے اس پلیئر کی کلاس کا واضح ثبوت رہے ۔۔ جب کہ بال کے ساتھ کمال کر دیا فیضان ہی کے چھوٹے بھائی ذیشان نے جو کے آخری لمحے تک مقابلہ کرنا کا جذبہ اپنے اندر بخوبی رکھتے ہیں ۔۔۔ اوور میں پہلی ایک دو گیندوں پر اگر چھکہ آبھی گیا تو ذیشان نے وہاں سے واپسی کر کے کچھ میچز اپنے بھائی کے لیے آسان بنائے ۔۔۔۔۔لیکن ہائے رے قسمت کرکٹ اس کھیل میں جیت ایک ہی پلئیر کے نصیب میں تھی لیکن ویلڈ لڑکو ❤️❤️❤️
Well Played ❤️🫶
31/05/2026
چیمپئن ٹیم چیمپئن کھلاڑی معظم کنیال 🏆
گریس لینڈ ہاؤسنگ سوسائٹی میں کھیلے گئے انٹر ویلیج ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایک نام جو شاید ہی کسی تعارف کا محتاج #معظم فخرے #کنیال ۔ بلے اور گیند سے ایک اور شاندار پرفارمنس ۔۔ اس علاقے کی کرکٹ کا حسن اور پہچان ۔ ایریا کی کرکٹ کا بہترین کھلاڑی جو کہ نا صرف اپنے لمبے لمبے چھکوں کے لیے جانا جاتا ہے بلکہ یہ کھلاڑی ایک برق رفتار اور ایک مکمل تیز گیند باز ںھی۔ ایونٹ میں 20 ٹیموں نے حصہ لیا لیکن ان میں سب سے شاندار کھلاڑی جس نے تقریباً ہر ایک مقابلے میں تین یا تین سے زائد چھکے لگائے اور اس کے ساتھ ایک پراپر لائن اینڈ لینتھ کے ساتھ گیند سے بھی مخالف کھلاڑیوں کو مشکل میں ڈالے رکھا۔۔
VERY WELL DONE ❤️
Keep Shining 🌟 keep Rising ❤️
Maozan Ali
27/05/2026
اانٹر ویلیج کراس سنگل وکٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ
Haji Super League || Intervillage+ Talent Hunt Players only
بمقام : گریس لینڈ ہاؤسنگ سوسائٹی
ٹوٹل انعام : 15 ہزار روپے
13/04/2026
شکست و فتح نصیبوں سے ہے ولے اے میر
مقابلہ تو دلِ ناتواں نے خوب کیا
الائیٹ ایگل کنیال کے لیے ایک اور ہارڈلک 💔ڈے ۔۔۔۔لیکن پرفامنس ایسی کے دل جیت لیا ۔۔ نام معظم کنیال کسی تعارف کے محتاج نہیں ۔۔۔ بات اگر کی جائے کوارٹر فائنل مقابلے کی تو ٹیم کا سکور 2 اوورز میں صرف 11 رنز اور 2 کھلاڑی آؤٹ لیکن اس سے اگلے دو اوورز میں معظم کنیال کے بلے نے خوب آگ اُگلی ۔۔۔ 2 اوورز میں اکیلے دم پر 72 رنز کا ہدف سیٹ کیا اور اسکے بعد بالنگ میں بھی کمال پرفامنس ... اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا ۔۔ ۔۔اس کے بعد بات کی جائے سیمی فائنل مقابلے کی تو سیمی فائنل مقابلے پہلے بہترین گیند بازی اور اسکے بعد بیٹنگ میں نبیل کنیال کے ساتھ مل کر چار اوورز میں 102 رنز کے پہاڑ جیسے ٹارگٹ کے بالکل پاس لے گئے ۔معظم اور نبیل کی جوڑی نے سیمی فائنل مقابلے میں ایک تگڑی گیند بازی کے سامنے ایک آؤٹ سٹینڈنگ پرفامنس دکھا دی ۔۔۔ خاص طور پر معظم نے دونوں مقابلوں میں چھکوں کی برسات کر دی ۔۔۔ یقیناً آجکل کی ایریا کی کرکٹ کی اب تک کی بہترین پرفامنس میں سب سے بہترین پرفامنس شاباش معظم کنیال ۔۔۔ ویلڈن الائٹ ایگل کنیال ۔۔ گڈ لک فار نیکسٹ ٹائم ❤️❤️❤️ 🍁🤲 اللّٰہ پاک آپکو انشاللہ ایک دن آپکی محنت کا صلہ ضرور دیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔
Nabeel Ahmed
13/04/2026
چیمپئن ٹیم میرا جعفر ❤️ 🏆 رنر اپ چھوکر الیون
پنڈ رانجھا ایک روزہ کرکٹ میلہ میں ایریا کی بہترین ٹیم کی ایک بار پھر سے بہترین پرفامنس ۔۔ مرد میدان رہے ٹیم کیپٹن فرحان ہاکس جو کے گیند اور بلے سے ایک اور بہترین پرفامنس دکھا گئے رفتار پوری ،خوبصورت بالنگ ایکشن ، پرفیکٹ ہائٹ ، شاندار لائن اینڈ لینتھ ۔۔۔ ایک مکمل گیند باز اور سیدھے بلے سے خوبصورت چھکے ، بہترین پل شاٹ ۔۔۔ کل ملا کر بہترین آل راؤنڈر ۔۔ اس کے علاوہ انکا بھرپور ساتھ دیا منیب پیسرکی کمال گیند بازی ، رضوان گبر اور مبشر کی شان دار بلے بازی ۔۔کل ملا کر ایک کمپلیٹ پرفامنس ۔۔۔ ویلڈن ٹیم میرا جعفر۔۔ مبارک ❤️🤭
۔
ٹورنامنٹ کی دوسری بہترین ٹیم چھوکر الیون جس ٹیم نے بلے بازی میں سب سے بہترین پرفامنس دکھائی ۔۔۔ کوارٹر فائنل مقابلے میں چار اوورز میں 111 اور سیمی فائنل مقابلے میں 4 اوورز میں 102 رنز کا پہاڑ جیسا ٹوٹل سیٹ کیا لیکن بدقسمتی سے فائنل مقابلے میں ہارڈلک ہونے کی وجہ سے ایک دلچسپ مقابلہ ہار گئے ۔۔ بلے بازی میں کمال کی پرفامنس رہی سبحان شاہ ، سالار سلو ، کنگ ملنگی اور ابرار ۔۔ بغیر کسی شک کے بیسٹ بیٹنگ سائڈ تھی یقیناً ان بلے بازوں کے پاس وہ تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں جو کسی بھی پلیئر کو ایک اچھا پلئر بنا سکتی ہیں ویلڈن چھوکر والوں ❤️کمال پرفامنس ❤️❤️❤️
31/03/2026
Best wishes 🤞❤️
Highlight ⊕