Buraq Tv

Buraq Tv

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Buraq Tv, h9/4 Islamabad, Islamabad.

This is Khurram shah official page,

اس پیج پر اپ کو ہر طرح کی اپڈیٹ اور پوسٹ ملیں گی۔پوری سچائی کے ساتھ،اگر اپ ملکی اور غیر ملکی حالات کو روٹین کے ساتھ جانا چاہ رہے ہیں تو اپ نے ہمارے پیج کو فالو کرنا ہے ۔پاکستان زندہ باد

29/08/2026

نیپال میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے، ویڈیو دیکھ کر دل بہت اداس ہو گیا ہے۔

29/08/2026

نیپال میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے، ویڈیو دیکھ کر دل بہت اداس ہو گیا ہے۔

16/08/2026

کیا صوبہ ہزارہ بن جائے گا سردار محمّد یوسف صاھب اسکو لیڈ کر رے ہیں.

30/05/2026

کسی کے کہنے پر بیوی کو نہ چھوڑنے والا معروف ڈاکٹر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔۔۔ کراچی میں چند ہفتے قبل پیش آئے قتل کے واقعہ کی اصل کہانی ڈاکٹر سارنگ کا تعلق بدین سے تھا اور وہ کراچی میں پریکٹس کرتے تھے-
انکی بیوی رمینہ بھی ڈاکٹر تھی اور وہ بھی ایک ہسپتال میں پریکٹس کررہی تھی ۔

وقوعہ کے روز ڈاکٹر سارنگ ڈیوٹی کے بعد اپنی بیوی کے والدین کے گھر پہنچے وہاں سے بیوی کو ساتھ لیا اور اپنی رہائش گاہ کی طرف ایک رکشے پر روانہ ہوئے جب رکشہ مہران ہوٹل کے قریب ایک انڈر پاس سے گزر رہا تھا تو ایک گاڑی نے اوورٹیک کرکے اسے روکا اور پھر اس میں سے ایک مسلح نقاب پوش نوجوان باہر نکلا اس نے آکر ڈاکٹر سارنگ کو رکشے سے اترنے کو کہا مگر انکار پر اس نے گولیاں چلا دیں ایک گولی ڈاکٹر سارنگ کے سینے پر جب کہ تین ٹانگوں میں لگیں واردات کرکے ملزمان فرار ہو گئے ڈاکٹر سارنگ کی بیوی راہ گیروں کی مدد سے انہیں ایک اور رکشے میں ڈال کر قریبی ہسپتال لے گئی جہاں کچھ دیر بعد ڈاکٹر سارنگ جان بحق ہو گئے۔۔

پولیس کی ابتدائی پوچھ گچھ کے نتیجے میں کوئی سراغ نہ مل سکا نہ تو ڈاکٹر سارنگ کی کسی سے دشمنی تھی نہ کوئی لین دین کا تنازعہ اور نہ ہی کوئی گھریلو جھگڑا تھا ۔ ڈاکٹر سارنگ اور ڈاکٹر رمینہ اچھی خوش زندگی گزار رہے تھے جب پولیس کے سامنے یہ کیس ایک اندھا قتل بن گیا تو دیگر اطراف چھان بین کی گئی ۔ پولیس نے شک کی بنیاد

پر مقتول کی بیوی کا کال ڈیٹا نکلوایا تو ایک ایسا نمبر جو موبائل میں سیو نہیں تھا اس سے بار بار کالز کا آنا اس نمبر پر کال واپس جانا ثابت ہو گیا۔ حتیٰ کہ وقوعہ سے پہلے اور بعد میں بھی اس نمبر والے شخص کا ڈاکٹر رمینہ سے رابطہ رہا جب ان سے پوچھا گیا تو ڈاکٹر رمینہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکی ، ریکارڈ نکلوایا گیا تو پتہ چلا کہ یہ ایک سرکاری افسر کا نمبر تھا جس سے ڈاکٹر رمینہ ڈیڑھ سال سے رابطے میں تھی ۔

اس دوران بدین سے مقتول کے بھائی بھی پہنچ گئے انہوں نے انکشاف کیا کہ کچھ ماہ قبل ڈاکٹر سارنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور انہوں نے چند ماہ گوادر کے ایک ہسپتال میں گزارے۔۔۔ پولیس نے ڈاکٹر رمینہ کو تھانے منتقل کیا تو ذرا دیر لگائے بغیر اس نے ساری کہانی سے پردہ اٹھا دیا ۔۔۔ ہوا کچھ یوں تھا کہ جن دنوں ڈاکٹر سارنگ گوادر میں تھے ایک سرکاری افسر جس کا نام حسیب تھا یہ ڈاکٹر رمینہ کی زندگی میں آگیا اور اس کے حسن پر مر مٹا تھا۔ اس شخص نے ڈاکٹر رمینہ پر مہربانیوں کی بارش کردی ڈاکٹر رمینہ بھی اس کی طرف مائل ہو گئی لیکن یہ شخص جنونی نکلا یہ چاہتا تھا کہ ڈاکٹر رمینہ سارنگ سے طلاق لے کر اس سے شادی کرے۔

ڈاکٹر رمینہ نے حسیب کو سمجھایا کہ ایسے طلاق آسانی سے نہیں ہوگی اس کے لیے کوئی وجہ چاہیے جو میرے پاس نہیں ہے اگر تم واقعی مجھے پانا چاہتے ہو تو خود کوئی بندوبست کرو۔ اس پر حسیب نے ڈاکٹر سارنگ کو مختلف طریقوں سے ڈرا کر طلاق دلوانا چاہی لیکن ڈاکٹر اپنی خوبصورت بیوی کو طلاق دینے پر آمادہ نہ ہوا، بلکہ بیوی کے ساتھ ملک چھوڑ کر کہیں اور جانے کا سوچنے لگے تو حسیب نے خطرناک پلان بنا لیا-

وقوعہ کے روز ملزم نے ایک گاڑی رینٹ پر حاصل کی رمینہ کی اطلاعات پر ڈاکٹر سارنگ کی لوکیشن کا پتہ چلایا اور پھر انڈر پاس میں گولیاں مار دیں، اپنے شوہر کی معاون قاتلہ ڈاکٹر رمینہ کے علاوه پولیس نے حسیب کو بھی گرفتار کر لیا، جنہیں چالان کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا-

05/03/2026

آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل نہیں جانے دیں گے، ابھی سمندر میں میزائل اور ڈرون کے علاوہ کچھ بڑا ظاہر ہی نہیں کیا: ایران

Photos from Buraq Tv's post 03/03/2026

ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰ ہے کہ دبئی میں امریکی فوجیوں کے اجتماع پر حملہ کرکے 40 امریکی فوجیوں کو ہلاک اور 70 کو زخمی کردیا۔

ایران کی جانب سے خلیجی علاقوں پر حملے تیز کردیئے گئے ہیں، قطر، یو اے ای، کویت، اردن پر میزائل اور ڈرون سے حملے کئے گئے۔

دوحہ میں 5 دھماکے ہوئے، جس سے خوف و ہراس پھیل ہوگیا، یو اے ای پر بھی ایران کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی میں امریکی فوجی اجتماع پر حملہ ہوا، حملہ اس وقت کیا جب 160 فوجی موجود تھے، جس میں 40 ہلاک اور 70 زخمی ہوئے۔

کویتی وزارت دفاع کا کہنا ہے ایرانی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک ہم نے 178 بیلسٹک میزائل اور 384 ڈرونز کو روکا، قطر نے بھی 2 حملوں کو ناکام بنایا ہے۔

اردن میں بھی امریکی اڈوں پر ڈرونز داغے گئے، قطری وزارت دفاع کے مطابق اب تک 101 بلیسٹک، 3 کروز میزائل اور 39 ڈرونز داغے گئے، سیکیورٹی فوسز نے 3 کروز، 98 بلیسٹک میزائل اور 24 ڈرونز کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

TV

02/03/2026

BREAKING: 🇮🇱Israel’s Nuclear reactor power plant has been DESTROYED by multiple🇮🇷Iranian ballistic missiles, leaking radioactive material.

02/03/2026

امریکا کے 3 ایف 15 طیارے کویت میں گر کر تباہ ہوگئے، امریکی سینٹ کام نے تصدیق کردی۔

امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ کویتی دفاعی نظام نے غلطی سے امریکی طیارے مار گرائے، طیاروں کے تمام 6 پائلٹ محفوظ ہیں، اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی طیارے فرینڈلی فائرکا نشانہ بن کر تباہ ہوئے، امریکی طیارے آپریشن ایپک فیوری کا حصہ تھے، ایران کی جانب سے مسلسل ڈرون اور میزائل حملے ہورہے تھے۔

02/03/2026

‏کویت میں امریکی سفارتخانہ

02/03/2026

کویت میں امریکی فضائیہ کا F15 طیارہ ✈️ گر کر تباہ

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


H9/4 Islamabad
Islamabad
04403