T-20 World Cup

T-20 World Cup

Share

Running the 'T-20 World Cup' page, I bring fresh, unique cricket analysis that keeps fans engaged.

With a style all my own, I turn matches into captivating stories, while also working as a content writer, creating compelling content for multiple pages.

29/08/2026

محمد عامر نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا:

"ان کی اتنی ہی کپیسٹی ہے، یہ اتنا ہی کر سکتے ہیں۔ پنجابی میں کہیں تو یہ اتنے ہی جوگے ہیں۔ میں ان کی ٹیکنیک پر بات نہیں کروں گا اور نہ ہی بات کرنا بنتی ہے۔ یونس خان کی کیا ٹیکنیک تھی جو 300، 300 رنز کرتا تھا؟ محمد یوسف کا بیٹ آسمان سے آتا تھا؟ کیا ٹیکنیک تھی؟ لیکن ان میں کپیسٹی تھی، انہوں نے کیا۔ یہ نالائق ہیں۔"

28/08/2026

لارڈز ٹیسٹ میں عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو پر پی سی بی کا سخت ردعمل

لارڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے لنچ بریک سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسکائی اسپورٹس سے رابطہ کرتے ہوئے سابق انگلش کپتان مائیک ایتھرٹن کا عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ کیا گیا انٹرویو نشر نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ پی سی بی نے مبینہ طور پر دھمکی دی کہ اگر یہ انٹرویو نشر کیا گیا تو پاکستانی ٹیم لنچ کے بعد میدان میں واپس نہیں آئے گی۔

تاہم انٹرویو نشر کیا گیا، جس کے بعد مائیک ایتھرٹن نے عمران خان کی صورتحال پر کھل کر بات کی اور کہا کہ وہ عظیم کرکٹر ہیں اُنہیں زندگی کی بنیادی ضروریات دی جانی چاہئے

27/08/2026

لارڈز میں محمد عباس کا جادو، 12 وکٹیں مکمل! 🇵🇰🔥

محمد عباس نے لارڈز کے تاریخی میدان میں اپنی شاندار بولنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اب تک 12 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔ اگر عباس اس میچ میں مزید 6 وکٹیں حاصل کر لیتے ہیں تو وہ محمد عامر کے ساتھ لارڈز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن جائیں گے۔

اگر اس ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو کوئی کھلاڑی فتح دلا سکتا ہے تو وہ محمد عباس ہیں۔ انگلش کنڈیشنز میں ان کی لائن، لینتھ اور سوئنگ کسی بھی بیٹنگ لائن کو مشکلات میں ڈال سکتی ہے۔ بلاشبہ عباس ایک شاندار اور میچ وننگ بولر ہیں۔ 🇵🇰💚

27/08/2026

پہلے میچ کے کپتان آغا سلمان ڈراپ!

پہلے میچ میں کپتانی کرنے والے آغا سلمان کو دوسرے میچ میں خراب کارکردگی کے بعد ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا۔

26/08/2026

پاکستان کا لارڈز گراؤنڈ میں ریکارڈ اچھا ہے لیکن وہ لیجنڈز کا تھا، کیا ان نالائقوں کا بھی ایسا رہے گا؟

پاکستان کا لارڈز میں ریکارڈ واقعی شاندار رہا ہے۔ پاکستان نے یہاں 15 ٹیسٹ کھیلے، 5 جیتے، 4 ہارے اور 6 ڈرا کیے۔ پاکستان کی لارڈز پر فتوحات 1982، 1992، 1996، 2016 اور 2018 میں آئیں۔ 1982 میں 10 وکٹوں، 1992 میں 2 وکٹوں، 1996 میں 164 رنز، 2016 میں 75 رنز اور 2018 میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی طرف سے لارڈز پر سب سے بڑا انفرادی اسکور محمد یوسف کے 202 رنز ہے، جبکہ محسن خان نے 200 اور حنیف محمد نے 187 ناٹ آؤٹ بنائے۔ باؤلنگ میں یاسر شاہ کی 6/72 کی اننگز اور میچ میں 10 وکٹیں نمایاں ہیں، جبکہ 2018 میں محمد عباس نے میچ میں 8 وکٹیں لے کر پاکستان کو یادگار فتح دلائی۔

لیکن اصل سوال یہ ہے کہ یہ ریکارڈ کس نے بنایا؟ وہ ہمارے لیجنڈز تھے! محسن خان، حنیف محمد، انضمام الحق، محمد یوسف، مصباح الحق، یاسر شاہ اور محمد عباس جیسے کھلاڑیوں نے لارڈز میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ اب موجودہ ٹیم کے سامنے وہی لارڈز ہے، لیکن ہیڈنگلے میں جس طرح پاکستان کو ایک اننگز اور 103 رنز سے شکست ہوئی، اس کے بعد سوال بنتا ہے: کیا ان نالائقوں کا بھی لارڈز میں اپنے لیجنڈز جیسا ریکارڈ رہے گا، یا تاریخ صرف لیجنڈز کو ہی یاد رکھے گی؟

24/08/2026

پاکستانی ٹیم انگلینڈ جانے والی نصف صدی کی بدترین ٹیم قرار

انگلینڈ کے میڈیا اور سابق کرکٹرز نے ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سخت تنقید کرتے ہوئے موجودہ پاکستانی ٹیم کو گزشتہ 50 سال میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والی کمزور ترین ٹیم قرار دیا ہے۔ بعض تجزیہ کاروں نے پاکستان کو "Poor Side" کہا، جبکہ کچھ نے پیش گوئی کی کہ انگلینڈ یہ سیریز آسانی سے 3-0 سے جیت سکتا ہے۔سوال صرف شکست کا نہیں، بلکہ انداز کا ہے۔ پاکستان کی بیٹنگ بار بار دباؤ میں بکھر جاتی ہے، فاسٹ باؤلنگ میں وہ رفتار اور خطرہ نظر نہیں آتا جو کبھی پاکستان کی پہچان ہوا کرتی تھی، جبکہ فیلڈنگ اور حکمت عملی بھی مسلسل تنقید کی زد میں ہیں۔

افسوس اس بات کا ہے کہ دنیا کبھی پاکستان کو وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر، یونس خان اور مصباح الحق کی ٹیم کے طور پر جانتی تھی، مگر آج وہی پاکستان اپنی شناخت ڈھونڈتا نظر آ رہا ہے۔ اگر حالات نہ بدلے تو یہ تنقید صرف خبروں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پاکستان کرکٹ کے مستقبل پر بھی بڑے سوالات کھڑے کرے گی۔

23/08/2026

🏏🔥 آسٹریلیا نے ثابت کر دیا کہ عظیم ٹیمیں شکست سے سیکھتی ہیں، ٹوٹتی نہیں!

پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے دنیا کی مضبوط ترین ٹیم کو چاروں شانے چت کر دیا تھا، لیکن دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ایسا جواب دیا کہ میچ دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ایک اننگز اور 51 رنز کی شاندار فتح، اور بنگلہ دیش کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ ملا۔آسٹریلیا نے یہ بھی ثابت کر دیا کہ پہلے ٹیسٹ کی جیت شاید بنگلہ دیش کا ایک بڑا دن تھا، لیکن مجموعی طور پر وہ ابھی بھی آسٹریلیا سے بہت پیچھے ہے۔ عظیم ٹیمیں ایک شکست کے بعد جواب دینا جانتی ہیں، اور آسٹریلیا نے وہی کر کے دکھایا۔

آسٹریلیا نے میدان میں صرف میچ نہیں جیتا، بلکہ اپنے وقار، اپنی روایت اور اپنی ذہنیت کا بھی بھرپور دفاع کیا۔ ❤️🔥👏

23/08/2026

شعیب اختر بچپن میں معذور تھے

شعیب اختر کہتے ہیں کہ میرا ایک بڑا بھائی تھا، جس کا نام شعیب تھا، وہ معذور تھا اور بعد میں انتقال کر گیا۔ میری ماں نے کہا کہ جب میرا بیٹا ہوگا تو میں اس کا نام شعیب رکھوں گی۔ لوگوں نے منع کیا، مگر میری ماں نے کہا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ میرا بیٹا بہت اوپر جائے گا۔ شعیب اختر کہتے ہیں کہ میں تقریباً 9 سال تک معذور رہا، ٹھیک سے بول نہیں سکتا تھا، بھاگ نہیں سکتا تھا، چار قدم دوڑتا تو گر جاتا تھا۔ پھر پتنگیں لوٹنے کے چکر میں میں نے تھوڑا بھاگنا شروع کیا، پھر باقاعدہ دوڑنا شروع کیا، سپرنٹ لگانے شروع کیے اور جب رفتار نے ساتھ دینا شروع کیا تو مجھے یقین ہوگیا کہ ایک دن میں عمران خان کے ساتھ کھیلوں گا۔ جس بچے کے لیے چار قدم دوڑنا مشکل تھا، وہی جوانی میں سب سے تیز بھاگ رہا تھا اور آگے چل کر دنیا کا تیز ترین بولر بن گیا۔ ایسی کہانیاں واقعی دل چیر دیتی ہیں؛ یہ صرف کامیابی کی کہانی نہیں، یہ محنت، یقین اور ہمت کی کہانی ہے۔ شعیب اختر نے یہ مقام سفارش سے نہیں، اپنی محنت سے حاصل کیا۔

22/08/2026

ہار کے بعد طوفان: آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 64 پر سمیٹ دیا!

آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ ہارا، لیکن دوسرے ٹیسٹ کی پہلی ہی گیند سے ایسا جواب دیا کہ بنگلہ دیش کو سمجھ ہی نہ آئی کہ وہ جیت کر آئے ہیں یا کسی طوفان کے سامنے کھڑے ہیں۔ یہی فرق ہوتا ہے چیمپئن ٹیموں اور عام ٹیموں میں۔ بڑی ٹیمیں شکست کے بعد پریس کانفرنسوں میں نہیں، میدان میں جواب دیتی ہیں۔مچل اسٹارک 36 سال کی عمر میں بھی آگ اُگل رہا ہے۔ 10 اوورز، 12 رنز، 6 وکٹیں! ذرا سوچیں، ایک طرف اسٹارک ہے جو کیریئر کے آخری حصے میں بھی 145+ کی رفتار سے بلے بازوں کے ہوش اڑا رہا ہے، اور دوسری طرف ہمارے 25، 26 سال کے فاسٹ بولرز ہیں جن سے 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار بھی بمشکل نکلتی ہے۔ فرق صرف ٹیلنٹ کا نہیں، ذہنیت، فٹنس اور جیت کی بھوک کا بھی ہوتا ہے۔بنگلہ دیشی کمنٹیٹرز کہہ رہے تھے کہ بنگلہ دیش جیت کر آئی ہے، اب آسٹریلیا پر چڑھ دوڑے گی۔ لیکن شاید وہ بھول گئے تھے کہ سامنے کسی بزدل پاکستانی ٹیم کا سامنا نہیں جو ایک شکست کے بعد اعتماد کھو بیٹھے، ڈریسنگ روم میں سر جھکا لے اور اگلے میچ میں بھی پچھلے میچ کا بوجھ اٹھائے پھرے۔ سامنے آسٹریلیا تھی، وہ ٹیم جسے جتنا دباؤ دو، اتنی ہی خطرناک ہو جاتی ہے۔پیٹ کمنز نے 3 وکٹیں لیں، اسٹارک نے 6 شکار کیے، اور پوری بنگلہ دیشی ٹیم صرف 64 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ یہ صرف ایک باؤلنگ اسپیل نہیں تھا، یہ ایک پیغام تھا۔ پیغام یہ کہ چیمپئن ٹیمیں ہار سے نہیں ڈرتیں، ہار کو اپنے غصے کا ایندھن بنا لیتی ہیں۔ اور آج آسٹریلیا نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ شیر اگر ایک دن شکار نہ کر پائے تو اگلے دن پورے جنگل کو یاد دلا دیتا ہے کہ بادشاہ اب بھی وہی ہے۔

21/08/2026

فینز خوش تھے کہ ویک اینڈ آ رہا ہے، پاکستان کا ٹیسٹ میچ دیکھنے کو ملے گا۔ انگلینڈ میں کوئی بھی کرکٹ ہو رہی ہو، اسے دیکھنے کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے۔ سوچا تھا پانچ دن اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، لیکن ہماری ٹیم نے تو تین دن میں ہی میچ ختم کر دیا۔یہی ہماری اوقات بن چکی ہے۔ ہم فینز ہر سیریز سے پہلے امید باندھ لیتے ہیں کہ شاید اس بار کچھ بدل جائے گا، لیکن لگتا ہے کھلاڑیوں کو خود بھی یقین نہیں ہوتا کہ وہ جیت سکتے ہیں۔ پاکستان نے بیرونِ ملک چار سال بعد ایک ٹیسٹ جیتا تھا، اور موجودہ حالات دیکھ کر لگتا ہے اگلی جیت کے لیے بھی شاید چار سال مزید انتظار کرنا پڑے۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Islamabad