Model Kyokushin Karate Organization

Model Kyokushin Karate Organization

Share

Is all about karate, Sports & we provide free Karate Classes.

Photos from Model Kyokushin Karate Organization's post 09/08/2026

شیہان سید شمیم نقوی
سیکرٹری، حیدرآباد کک باکسنگ ایسوسی ایشن
نے حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کی جانب سے چھٹی ایشین بیچ گیمز 2026، سانیا (چین) کے لیے پاکستانی دستے کی چیف ڈی مشن مقرر ہونے والی پہلی خاتون، محترمہ ثنا علی کے اعزاز میں منعقدہ پُروقار تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر شیہان سید شمیم نقوی نے محترمہ ثنا علی کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ اہم ذمہ داری ملنے پر دلی مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
انہوں نے محترمہ ثنا علی کو پاکستانی دستے کی چیف ڈی مشن کی حیثیت سے چھٹی ایشین بیچ گیمز 2026 میں کامیاب قیادت اور وطن واپسی پر دلی مبارک باد پیش کی اور ان کی خدمات و ذمہ دارانہ کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ ثنا علی کی بطور چیف ڈی مشن کامیاب قیادت سندھ اور پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ 🇵🇰🏆🌹
ھم امید کرتے ہیں کہ محترمہ ثنا علی مستقبل میں بھی کھیلوں کے فروغ، خواتین کی نمائندگی اور پاکستان کے لیے مزید اعزازات حاصل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہیں گی
انہوں نے اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی کی کاوشوں کو بھی سراہا، جن کی محنت اور مؤثر کوششوں کے نتیجے میں محترمہ ثنا علی کو چیف ڈی مشن کی ذمہ داری ملنے میں اہم کردار ادا ہوا۔ شیہان سید شمیم نقوی نے احمد علی کی کھیلوں کے فروغ اور سندھ کے کھلاڑیوں و کھیلوں سے وابستہ شخصیات کے لیے خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
اسی طرح حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے سیکرٹری پرویز احمد شیخ کو محترمہ ثنا علی کے اعزاز میں شاندار اور باوقار تقریب کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

Photos from Model Kyokushin Karate Organization's post 18/07/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سر خالد حلیم مرزا صاحب، شوتوبان کراٹے ملتان پاکستان کے تمام کوچز، کھلاڑیوں اور منتظمین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے جس محبت، خلوص اور عزت کے ساتھ میرا استقبال کیا، وہ میرے لیے باعثِ فخر اور ہمیشہ یاد رہنے والا لمحہ ہے۔

میرا یقین ہے کہ مارشل آرٹس صرف ایک کھیل نہیں بلکہ کردار سازی، نظم و ضبط، احترام اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ آپ کی ٹیم میں یہی خوبیاں نمایاں نظر آئیں، جس پر میں آپ سب کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

خصوصاً میرے مخلص دوست سر خالد حلیم مرزا صاحب کی محبت، خلوص اور مہمان نوازی ہمیشہ میرے لیے قیمتی سرمایہ رہے گی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شوتوبان کراٹے ملتان پاکستان کو مزید ترقی، کامیابیاں اور عزت عطا فرمائے، اور ہم سب کو مل کر پاکستان میں مارشل آرٹس کے فروغ اور نوجوان نسل کی مثبت تربیت کے لیے مزید خدمات انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔

ایک بار پھر آپ سب کی محبتوں، عزت افزائی اور بہترین میزبانی پر تہہ دل سے شکریہ۔

والسلام شیہان سید شمیم نقوی
صدر، WBKL Karate Pakistan
جنرل سیکرٹری، حیدرآباد کک باکسنگ ایسوسی ایشن

17/07/2026
30/06/2026

WBKL Pakistan

Photos from Model Kyokushin Karate Organization's post 20/05/2026

سینئر کیوکشن کراٹے ماسٹر سابقہ چیف پاکستان ہیڈ کواٹر کیوکشن کراٹے گذری کراچی۔بہترین اخلاق کے مالک اور شفیق انسان شیہان ابوطلعت صاحب کا سینسی خورشید سموں کے ہمراہ حیدرآباد کے دورہ
دورئے کے موقع پر ماڈل کیوکشن کراٹے سینٹر حیدرآباد آمد چیف انسٹرکٹر شیہان سید شمیم نقوی۔سینسی قاضی رضوان۔سینسی فرحت پرویز۔سید تنویر شاھ۔ریاض احمد کراٹے کے کھلاڑیوں استقبال کیا اور پھوکو کے ہار پیش کئے
اس موقع شیہان ابوالطلعت اور سینسی خورشید سموں نے کھلاڑیوں کو کراٹے فائٹ کی ٹیکنیک سے آگاھی دی
شیہان سید شمیم نقوی اور سینی قاضی رضوان نے. شیہان ابوالطلعت اور سینسی خورشید سموں کی ماڈل کیوکشن کراٹے سینٹر تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا

Photos from Model Kyokushin Karate Organization's post 01/05/2026

جنرل سیکٹری حیدرآباد کک باکسنگ ایسوسی ایشن کا سیکٹری سندھ فیسٹ بال ایسوسی ایشن نثار احمد کے ہمراہ صدر ایس کے او پاکستان سینسی عبدالمنان سلیم کی دعوت پر جامعہ بنوریہ یونیورسٹی کراچی کراٹے سینٹر کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی اس موقع پر گروپ فوٹو

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Hyderabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Hali Raod
Hyderabad
71000