Cricket 89

Cricket 89

Share

It is a sports page about every type of Sports in Chak 89-F

Photos from Cricket 89's post 14/08/2026

🏏🔥 سالار سکندر فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، چک نمبر 84 فتح 🔥🏏

🥈 الحمدللہ! رنر اَپ — نوید قیصر کرکٹ کلب چک 89 فتح 🥈

الحمدللہ رب العالمین! نوید قیصر کرکٹ کلب چک 89 فتح نے سالار سکندر فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنر اَپ کا اعزاز حاصل کیا۔ 🏆❤️

یہ کامیابی کسی ایک کھلاڑی کی نہیں بلکہ پوری ٹیم کی محنت، اتحاد، جذبے اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ پورے ایونٹ میں سب سے خوبصورت بات یہ رہی کہ نوید قیصر کرکٹ کلب کی پوری ٹیم متحد ہو کر کھیلی اور ہر کھلاڑی نے اپنی ذمہ داری بہترین انداز میں نبھائی۔

⭐ کپتان عرفان شیخ کی زبردست کپتانی ⭐

عرفان شیخ نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کپتانی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی قیادت، فیصلے اور کھلاڑیوں کو متحد رکھنے کا انداز قابلِ تعریف رہا۔ ان کی کپتانی میں ٹیم نے ایک یونٹ بن کر مقابلہ کیا۔

🔥 بیٹنگ میں شاندار کارکردگی 🔥

بیٹنگ میں حیدر علی رنگا، فہد جاوید، انس عباس موسیٰ نے بہترین کھیل پیش کیا۔

خصوصاً حیدر علی رنگا نے پورے ٹورنامنٹ میں زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ان کی کارکردگی ٹیم کی نمایاں ترین پرفارمنسز میں شامل رہی۔ 👏🔥

🎯 بولنگ میں نوجوان ٹیلنٹ کا کمال 🎯

فہد زاہد، نوید قمر اور مدثر مہاروی نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

خصوصاً فہد زاہد کی بولنگ اتنی شاندار رہی کہ انہوں نے سالار سکندر فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک اپنے نام کر لی۔ 🔥🎯

فہد زاہد کی یہ ہیٹ ٹرک ان کی بہترین بولنگ، محنت اور ٹیلنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کے ساتھ نوید قمر اور مدثر مہاروی نے بھی بہترین بولنگ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

🎯 سیمی فائنل اور فائنل میں شہزاد منیر کی عمدہ بولنگ 🎯

کپتان شہزاد منیر نے خصوصاً سیمی فائنل اور فائنل میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور مشکل مواقع پر ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ 👏🏏

💚 پوری ٹیم کو سلام 💚

نوید قیصر کرکٹ کلب کے تمام کھلاڑیوں نے اس ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کسی نے بیٹنگ میں اپنا کردار ادا کیا، کسی نے بولنگ میں، کسی نے فیلڈنگ میں اور کسی نے مشکل وقت میں ٹیم کا حوصلہ بلند کیا۔

اصل کامیابی یہی ہے کہ پوری ٹیم متحد ہو کر کھیلی۔ ❤️🏏

❤️ چک 89 فتح کے تماشائیوں اور سپورٹرز کو سلام ❤️

ہم اپنے تمام تماشائیوں اور چک 89 فتح کے سپورٹرز

Photos from Asif Amin Studio's post 10/08/2026

💜😍

28/07/2026

Fahad Fadi
#6 #6

21/07/2026

Photos from Cricket 89's post 20/07/2026

🏆 #2026年

18/07/2026


APL Sports

15/07/2026

بعض اوقات ہارنے والا بھی سب کے دل جیت لیتا ہے۔ ❤️🔥

17 نمبر کی شرٹ اور 17 ہی چھکے۔۔۔ کیا کھیلے ہو بھائی۔۔۔ یہ اننگ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
Well played Zahid Khichi the Brand. ♥️

15/07/2026

بڑے میچ کا بڑا کھلاڑی۔۔۔ چندو چشتیاں!!! 💜🏏
A complete match-winning performance by Chandu Chishtian.* 👏🏆

10/07/2026

Fahad Fadi

Photos from Cricket 89's post 10/07/2026

❣️ الحمدللہ الحمدللہ الحمدللہ الحمدللہ ❣️

❣️ عاطف پریمیئر لیگ 89 فتح حاصلپور ❣️

❣️ آج کا میچ 89 سپر جینٹس اور 89 لائنز کے درمیان کھیلا گیا جس میں 89 لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 12 اوورز میں 204 رنز کا ایک بڑا ٹارگٹ سیٹ کیا، جس میں نائب کپتان فہد جاوید نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز کی اننگز کھیلی، انکے علاوہ چندو چشتیاں نے 40 رنز اور ملک ساجد اور عباد بیگ نے 27,27 رنز بنائے، 89 سپر جینٹس کی طرف سے فہد امین، رانا ایوب، رانا نعمان اور ضیا جٹ نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔۔۔
جوابی اننگز میں 89 سپر جینٹس نے مطلوبہ ہدف 8 گیندیں پہلے پورا کر دیا، شامو چوہدری نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز کی اننگز کھیلی، انکے علاوہ کپتان ارسلان کاہلوں نے ناٹ آؤٹ میچ وننگ 57 رنز سکور کیئے اور ضیا جٹ 24 رنز بنا کر میچ ختم کر دیا، 89 لائنز کی طرف سے نوال وریا، احمد بلال اور چندو چشتیاں نے 1,1 وکٹ حاصل ❣️

❣️ 89 سپر جینٹس نے یہ میچ 6 وکٹوں سے اپنے نام کیا اور پہلی جیت درج کروائی ❣️

🎉 شاندار کارکردگی پر شامو چوہدری کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، انہیں APL کی طرف سے 5000 کیش پرائز، ایک عدد میڈل، ایک عدد شیلڈ، MJ سپورٹس کی طرف سے شرٹ ، تاج سپورٹس کی طرف سے کیپ دی گئی 🏆

🏆 فہد جاوید اور ارسلان کاہلوں کو ایمپیکٹ پلیئر آف دی میچ قرار دیا، شیر علی شیرا کو اتھلیٹ آف دی میچ قرار دیا گیا ہے، کیچ آف دی میچ فہد جاوید کو دیا گیا 🏆

❣️ ٹیم اونر زیشان جبار بھائی فرام UK کی طرف سے ٹاپ پرگرامرز کیلئے انعامات جو کہ انکے والد صاحب ماسٹر عبدالجبار صاحب کے ہاتھوں سے تقسیم کئے گئے ۔۔۔
1۔ شامو چوہدری کو 2000
2۔ ارسلان کاہلوں کو 2000
3۔ ضیاء جٹ کو 2000
4۔ رانا ایوب کو 1000
5۔ فہد جاوید کو 1000

🏆 ہمارے آج کے معزز مہمانان گرامی ندیم انصاری ، واصف حمید اعوان، مقصود احمد طاہر اور چوہدری اکرم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے 🏆

🏆 اس شاندار جیت پر 89 سپر جینٹس کے اونرز، سپونسر ز اور پوری ٹیم کو بہت بہت مبارک باد 🏆
Congratulations 👏🎉🎉 Team 89 Super giants

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Hasilpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Chak 89
Hasilpur