25/08/2026
آیت نور، ہم شرمندہ ہیں۔
جس دردناک کیفیت سے نہ صرف پورا شہر بلکہ پورا ملک گزر رہا ہے، وہ بیان نہیں کی جا سکتی۔ ہماری استدعا ہے کہ مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچا کر عبرت بنانا چاہیے، تا کہ آئندہ ایسا درندانا عمل کرنے سے پہلے درندے سوچیں۔
اس جرم میں ہمارے سمیت ہمارا پورا معاشرہ بھی شریک ہے کہ ہم ایسی سوچ پروان ہوتے ہوئے نوجوانوں میں دیکھتے ہیں، اُن کی ازرائے تفنن کی جانے والی بے حیاء باتیں سنتے ہیں اور سوچتے نہیں ہیں کہ یہ مذاق کل کو کسی کی جان بھی لے سکتا ہے۔ معاشرے میں پروان پاتی بے حیائی کو بر وقت بہتر رخ دینے کی ضرورت ہے ورنہ اسے مسائل جنم لیتے رہیں گے۔
اللّہ آیت نور کے والدین، خاندان اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔
24/08/2026
ماؤنٹین سپر لیگ کو اعوان کرکٹ گراؤنڈ، ترمکن میں منعقدہ جشنِ آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کی شاندار اختتامی تقریب کا حصہ بننے پر بے حد مسرت ہے۔
ماؤنٹین سپر لیگ کے صدر محمد ذیشان اور جنرل سیکرٹری شہزاد محبوب نے فائنل تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کو یادگاری فریم تحائف پیش کیے اور مسلسل دوسرے سال سے اتنے باقاعدہ اور شاندار ایونٹ کا انعقاد کرنے پر آرگنائزنگ کمیٹی کی انتھک محنت اور جذبے کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سلیم اعوان صاحب اور ان کے ساتھ باقی تمام ارگنائزرز کو دلی مبارکباد۔
کھیل کے فروغ، بہترین اسپورٹس مین شپ اور مقامی ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کا یہ سفر یونہی جاری رہے گا! 🏆👏
06/08/2026
ماؤنٹین سپر لیگ جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ ترمکن کی انتظامیہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور اس بات کا اقرار کرتی ہے کہ دور دراز علاقے میں اس نوعیت کا گراؤنڈ اپنی مدد آپ تیار کرنا اور اس کے بعد لوکل ٹورنامنٹ میں تمام کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے لیے کھانے کا اعلان کرنا، ٹورنامنٹ کی صورت میں لوگوں کو بہترین انٹرٹینمنٹ فراہم کرنا، یہ سب کچھ بہت محنت طلب کام ہیں۔ ان کاوشوں پر ماؤنٹین سپر لیگ ٹورنامنٹ انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
انتظامیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے، جشن ازادی کرکٹ ٹورنامنٹ ترمکن کی انتظامیہ کے لیے ماؤنٹین سپر لیگ نے تحائف / شیلڈز سپانسر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
04/06/2026
پریس ریلیز!
ماؤنٹین سپر لیگ گھماواں میں پیش آنے والے پرتشدد واقعے کی پرزور مذمت کرتی ہے اور اس بات پر زور دیتی ہے کہ تحقیق کے بعد حملے میں ملوث کھلاڑیوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ماؤنٹین سپر لیگ اس پوسٹ سے قبل بھی واٹس ایپ گروپس میں بھی بارہا حملے کی مذمت کر چکی ہے۔
گھماواں میں پیش آنے والا واقعہ پر تشدد ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے پہاڑی بیلٹ کی لوکل کرکٹ کے لئے تذلیل کا سبب بنا ہے۔ ٹورنامنٹ کمیٹی اور کیاں کرکٹ منیجمنٹ کے ساتھ ساتھ برائیں کے غیر جانبدار افراد سے گزارش ہے کہ مسئلے کا پر امن حل نکالا جائے اور اس بات کی یقین دہانی کروائی جائے کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جائے گا۔
ماؤنٹین سپر لیگ فریقین کی طرف سے آنے والے متفقہ فیصلے کی حمایت کرے گی اور گاؤں کے لوکل ٹورنامنٹ کمیٹیوں کے ساتھ تعاون اور مدد کے لئے بھی شاملِ حال رہے گی۔
19/05/2026
Mountain Super League presents the TEAM OF THE YEAR for the year 2026-27
Congratulations to all the players selected in the team. We hope you'll keep practicing hard for better performances ahead.
ماؤنٹین سپر لیگ کی ٹیم آف دی ایئر میں سلیکٹ ہونے والے سارے کھلاڑیوں کو لیگ انتظامیہ مبارک باد پیش کرتی ہے۔
07/05/2026
The Mountain Super League (MSL) is incredibly proud to announce that 10 of our exceptionally talented players have been selected to compete in the Tanawal Haripur League (THL). Seeing our home-grown talent making moves and stepping onto this prestigious platform is a testament to their hard work and the rising standard of cricket in our region.
Our Rising Stars:
Afzaal Aslam
Hassanat Mir
M. Zubair
Asad Goli
Haseeb Awan
Taseer Shah
Hanif Lefti
Anees Arshad
M. Qaiser
Banaras
04/05/2026
Asim Ali, one of the best performers of the league. He outsmarted the opposition with his powerful hitting, and played a critical role in winning the final of Mountain Super League edition 2026 for Awan Tiger
09/04/2026
ماؤنٹین سپر لیگ اسکورنگ ٹیم اور آفیشلز
ماؤنٹین سپر لیگ کی کامیابی میں ایک بڑا کردار ایم ایس ایل آفیشلز, میڈیا ٹیم اور اسکورنگ ٹیم کا ہے۔ لیگ کے دوران مینوئل اور آنلائن اسکورنگ ہوتی رہی ہے جس سے کئی لوگ بیرونِ ملک سے لائیو میچ کے ساتھ جُڑے رہے ہیں۔
زیرِ نظر تصاویر میں ماؤنٹین سپر لیگ کے اسکورز، میڈیا ٹیم اور آفیشلز شیلڈز اور میڈلز وصول کر رہے ہیں۔ کچھ آفیشلز جیسے محمد حسیب ، محمد فیضان، محمد آفاق، عمر ایوب، محمد ندیم، عمران مانی اور دیگر غیر موجودگی کی وجہ سے اپنے میڈلز وصول نہیں کر سکے۔
08/04/2026
ماؤنٹین سپر لیگ آرگنائزنگ کمیٹی کی انتھک محنت کا نتیجہ
ماؤنٹین سپر لیگ روایتی ٹورنامنٹس میں کھیلے جانے والی کرکٹ میں فروغ لانے، لوکل ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے، پہاڑ میں کھیلے جانے والی کرکٹ کو شہر تک پہنچانے، اور سب سے بڑھ کر ڈرافٹنگ بیسڈ سسٹم متعارف کروانے کے ارادے سے شروع کی گئی۔
ماؤنٹین سپر لیگ ایڈیشن 2025 کی ڈرافٹنگ نور محل مارکی میں منعقد کروائی گئی جو کہ اپنے آپ میں لوگوں کے لئے غیر متوقع بات تھی۔ کچھ مہینوں بعد عید الفطر کے موقع پر لیگ کا پہلا ایڈیشن کھیلا گیا۔ ایڈیشن 2026 کی ڈرافٹنگ بھی نور محل مارکی میں ہوئی اور لیگ کے میچز عید الفطر کے موقع پر کھیلے گئے۔ دونوں سیزن اللّہ تعالیٰ کی خاص مدد سے کامیاب ہوئے، اور ضلع بھر سے لوگ لیگ میچز دیکھنے کے لئے چھجیاں تشریف لائے اور لیگ کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
اس تمام کامیابی کے پیچھے اونرز، سپانسرز، اور پلیئرز کے بعد سارا کریڈٹ آرگنائزنگ کمیٹی کو جاتا ہے۔ ماؤنٹین سپر لیگ کمیٹی مسلسل چھ سات مہینے انتھک محنت کرتی ہے اور لیگ کی کامیابی کو ممکن بناتی ہے۔ گراونڈ میں نظر آنے والی ہر چیز، ڈرافٹنگ کا عمل، اور ساری منصوبہ بندی لیگ کمیٹی مشورے کے بعد عمل میں لاتی ہے۔ ماؤنٹین سپر لیگ آرگنائزنگ کمیٹی دس لوگوں پر مشتمل ہے۔
چیئرمین ماؤنٹین سپر لیگ - ظہور احمد
سی ای او اور صدر - محمد ذیشان
لیگل ایڈوائزر - عمران مانی
جنرل سیکریٹری - شہزاد محبوب
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر - محمد نوازش
فائنانس منیجر - محمد ارشاد
چیف آپریٹنگ آفیسر - فراز ملک
میڈیا ہیڈ - دانش علی
کو-فائنانس منیجر - محمد یاسر
لاجسٹکس منیجر - محمد ساجد
ماؤنٹین سپر لیگ کو ہزارہ کی سب سے بڑی لوکل ٹیلنٹ کی لیگ بنانے میں ان دس بندوں کی انتھک محنت اور کوششیں شامل ہیں۔ زیرِ نظر تصاویر میں کمیٹی ممبران ضیاء الدین یونیورسٹی سندھ کے کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان خان سے شیلڈز وصول کر رہے ہیں۔