25/08/2026
اللہ پاک اس معصوم بچی کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،
اور اس کے اہلِ خانہ کو یہ ناقابلِ برداشت صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین
بیٹیاں کسی ایک گھر کی نہیں ہوتیں،
بیٹیاں پورے معاشرے کی ذمہ داری ہوتی ہیں۔ 🥀
اللہ ہر بیٹی کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
14/08/2026
خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو ( آمین )
#پاکستان _زندہ_باد🇵🇰
02/07/2026
*21 ویں سالگرہ مبارک*
عوامی حقوق کے محافظ ،، روزنامہ ندائے خلق ہری پور
کامیاب اشاعت کے 21 سال مکمل کرنے پر چیف ایڈیٹر ڈاکٹر چن مبارک ھزاروی صاحب اور پوری جملہ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
منجانب ،، شاھد اقبال اعوان
26/06/2026
اؤ سب مل کر اواز اٹھائیں ۔۔
پرزور مذمت | سیاسی بنیادوں پر معطلی نامنظور
صدر تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا *
پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کوٹ نجیب اللہ، محترم ڈاکٹر عامر عتیق صدیقی صاحب۔۔ کی سیاسی بنیادوں پر معطلی کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔
ڈاکٹر عامر عتیق صدیقی صاحب ایک فرض شناس، دیانت دار اور باصلاحیت ماہر تعلیم ہیں۔
تعلیمی اداروں کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا طلبہ اور قوم کے مستقبل کے ساتھ ناانصافی ہے۔ میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر کام کرنے والے اساتذہ کی عزت ہمارا فرض ہے۔
سیاسی انتقام کے تحت کی گئی یہ معطلی فوری طور پر واپس لی جائے اور ڈاکٹر عامر عتیق صدیقی صاحب کو ان کے عہدے پر بحال کیا جائے تاکہ ادارے کا تعلیمی ماحول متاثر نہ ہو۔
اہلیان ۔۔۔ کوٹ نے نجیب اللّه
سابقہ چیئرمین شاھد اقبال اعوان
ویلج کونسل شمالی کوٹ نجیب اللہ تحصیل وضلع ہری پور
31/05/2026
السلام علیکم !۔۔۔
(نادر موبائل رجسٹریشن وین) کوٹ نجیب اللہ .... کل بروزسوموار ۔۔
1جون2026
#.....وقت۔۔۔صبح 9بجے
جن حضرات نے قومی شناختی کارڈ بتانا ہے وہ
(ڈھیڈی سردار مظہر الٰہی)
نزد تانگہ سٹینڈ محلہ کٹھہ کوٹ نجیب اللہ پہ جا سکتے ہیں ۔۔۔۔
1۔۔جن بھائیوں کی عمر 18 سال ہو گئی وہ اپنا قومی شناختی کارڈ لازمی بنا ۔۔۔
2۔۔۔جن بھائیوں کے کارڈ کی ڈیٹ ایکسپائر ہو گئی ہے وہ بھی رینیو کرا سکتے ہیں ۔۔۔
3۔۔پرانا ائی ڈی کارڈ کو سمارٹ کارڈ میں تبدیل کرائیں ۔۔۔
اہل علاقہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں جو خواتین اپنے شوہر کے ساتھ شناختی کارڈ بنوانا چاہتی ہیں ان کے لیے کمپیوٹرائز نکاح نامہ ہونا ضروری ہے۔۔۔۔۔ 01/06/2026
خصوصی کاوش ۔۔
چیئرمین ۔۔ شاہد اقبال اعوان 03015073805 📞
سردارعبدالرشدخان
آپ کے بلدیاتی ممبران۔۔ آپ کے خدمت گار
19/04/2026
#کوٹ نجیب اللّه
منصف چاچاکے پوتوں۔۔ اور محمد شکیل کہ بیٹوں عمیر اورخضر کے دعوت ولیمہ کے موقع پر۔۔۔۔۔۔۔۔19/04/2026
17/04/2026
گیس پائپ لائن اگ سانحہ ۔۔۔۔۔
افسوسناک واقعے پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ عارف بھائی کے خاندان کے معصوم بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ گھر کی تباہی اور 11 زخمیوں کی حالت نے پورے کوٹ نجیب اللہ، ضلع ہری پور کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
اللہ پاک عارف بھائی اور ان کے لواحقین کو یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ امین ثم امین
شاہد اقبال