26/08/2026
شاہو خیل تھنڈر سپر لیگ کی انتظامیہ اور تمام معزز ممبران کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ کہ آپ نے ہماری گراؤنڈ کو اس شاندار لیگ کے لیے منتخب کیا۔ آپ کی محنت، خلوص اور کھیل سے محبت قابلِ تعریف ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارا گراؤنڈ اس خوبصورت کھیل اور مثبت سرگرمی کا حصہ بنا۔ اللہ تعالیٰ شاہو خیل تھنڈر سپر لیگ کو کامیاب کرے اور تمام کھلاڑیوں و منتظمین کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ بہت بہت شکریہ اور نیک خواہشات
زیڈ پی ایل کور کیمٹی۔۔
16/08/2026
اظہارِ تشکر
ہم تہہ دل سے شاہوحیل تندر ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا، ہمارے دکھ کو اپنا دکھ سمجھا اور ہمارے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
ہم خصوصی طور پر اُس محسن انسان کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی خواہش کے باوجود 15,000 روپے کا مالی تعاون کیا۔ انہوں نے صرف اللہ کی رضا اور نیک نیتی کی خاطر ہماری مدد کی اور فرمایا کہ نام نہیں، نیت اہم ہے۔ یقیناً ایسی بے لوث محبت اور خلوص قابلِ قدر اور قابلِ احترام ہے۔
اللہ تعالیٰ اس عظیم جذبۂ خیرخواہی کو قبول فرمائے، اس محسن کو دنیا و آخرت میں بہترین اجر عطا فرمائے اور ان کے مال، عزت اور زندگی میں بے شمار برکتیں عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲
ہم ایک بار پھر شاہو حیل تندر ٹیم کے دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں کہ ان کے ذریعے یہ تعاون ہم تک پہنچا اور انہوں نے ثابت کیا کہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہی اصل انسانیت اور بھائی چارہ ہے۔ آپ کی یہ محبت اور تعاون ہم کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ❤️
13/08/2026
ایونجر سٹارز لوکل کیش پرائز ٹورنامنٹ🏟️
(Final day)
ایونجر سٹارز نے شاندار کھیل کے ساتھ فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے
کل صبح 8 بجے دوسرا سیمی فائنل:
Small star🆚 FCC
ٹیموں کے درمیان ہوگا۔
جو ٹیم کامیاب ہوگی، وہ شام 4 بجے فائنل میں Avenger Star کے مدمقابل ہوگی!
اب فیصلہ ہوگا،کہ اصل چیمپئن کون بنتا ہے
10/08/2026
شاہو خیل تھنڈر سپر لیگ — بڑی خبر!
تھنڈر زلمی نے چیمپئن بننے کی تیاریوں میں ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا!
چیئرمین ZPL رضوان ماما خیل نے Shining Star کے معروف اور منجھے ہوئے آل راؤنڈر آصف لفٹی کو اپنی ٹیم تھنڈر زلمی کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
آصف لفٹی کا شاندار کرکٹ تجربہ، کھیل کی گہری سمجھ بوجھ اور نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین انداز میں گائیڈ کرنے کی صلاحیت تھنڈر زلمی کے لیے ایک مضبوط ہتھیار ثابت ہوگی۔
یہ صرف ایک کوچ کی تقرری نہیں، بلکہ جیت کے عزم، نوجوانوں پر اعتماد اور چیمپئن بننے کے خواب کا اعلان ہے!
چیئرمین رضوان ماما خیل کا نوجوانوں اور مقامی کرکٹ ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے یہ قدم یقیناً قابلِ تحسین ہے۔
اب تھنڈر زلمی تیار ہے!
میدان میں گرجنے کے لیے
حریفوں کو للکارنے کے لیے
آخری گیند تک لڑنے کے لیے
اور ان شاء اللہ چیمپئن بننے کے لیے!
تھنڈر زلمی — صرف ایک ٹیم نہیں، ایک جذبہ ہے!
09/08/2026
شاہو خیل تھنڈر سپر لیگ 🏏
جب بات ہو کھیل، نوجوانوں کے جوش اور علاقے کے ٹیلنٹ کی، تو پھر جذبہ بھی بڑا ہونا چاہیے!
چیئرمین ZPL رضوان ماما خیل نے ایک بار پھر کھیلوں سے اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہوئے شاہو خیل تھنڈر سپر لیگ میں تھنڈر زلمی کی اسپانسرشپ اپنے ذمے لے لی۔
یہ صرف ایک ٹیم کی اسپانسرشپ نہیں، بلکہ نوجوانوں کے خوابوں، جذبے اور ٹیلنٹ پر اعتماد ہے۔
تھنڈر زلمی میدان میں گرجے گی، اور شاہو خیل تھنڈر سُپر لیگ کا چیمپئن بناے گی
چیئرمین رضوان ماما خیل کا یہ شاندار قدم یقیناً قابلِ تحسین ہے۔
کھیل جیتے یا ہارے، جذبہ ہمیشہ جیتنا چاہیے