28/08/2026
FROM GRASSROOTS TO PAKISTAN CRICKET 🇵🇰
A Complete Cricket Journey — One Book, One Guide, One Roadmap.
InshaAllah, Coming Soon!✍️🏏🇵🇰
Shakir Ben Muhammad Cricket ACADEMY ( KARNANA,GUJRAT )
28/08/2026
FROM GRASSROOTS TO PAKISTAN CRICKET 🇵🇰
A Complete Cricket Journey — One Book, One Guide, One Roadmap.
InshaAllah, Coming Soon!✍️🏏🇵🇰
28/08/2026
BEST OPPORTUNITY GOVT HIGH SCHOOL KARNANA YOUNG BOY.
✌️🤲👏🏏🇵🇰
23/08/2026
کَرنانہ میں عید میلاد النبی ﷺ کی تاریخی روایت
کَرنانہ میں عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ منانے کی ایک قدیم اور خوبصورت روایت چلی آ رہی ہے، جس کی تاریخ شاید آج بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ یہ روایت ہمارے گاؤں کے ان بزرگوں اور اُن لوگوں کی محبت، عقیدت اور اخلاص کی یادگار ہے جنہوں نے اپنی ذات سے بڑھ کر معاشرے اور دین کے لیے کام کیا۔
تقریباً 1960 کے لگ بھگ کَرنانہ میں پہلی مرتبہ عید میلاد النبی ﷺ کا باقاعدہ جلوس نکالا گیا۔ اس کا آغاز ملا کرم علی کھٹانہ اور شوکت علی ٹھولہ کے والد غلام علی ٹھولہ عرف پایا جن کی تصویر ملنا ممکن نہیں نے کیا۔ جلوس درس گاہ سے شروع ہوتا اور پورے گاؤں سے گزرتا تھا۔ راستے میں نعت خوانی، درود و سلام اور تقاریر کا اہتمام کیا جاتا۔ اس موقع پر دیگر انتظامات اور لنگر کا اہتمام ملا کرم علی کھٹانہ کی کوٹھی میں کیا جاتا تھا، جہاں اہلِ گاؤں محبت و عقیدت کے ساتھ جمع ہوتے۔
اس کے بعد 1984 میں کَرنانہ میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں پہلی مرتبہ باقاعدہ طور پر گیٹ بنانے کی روایت شروع ہوئی۔ اس کا آغاز امام علی گورسی، ڈاکٹر محمد لطیف گورسی اور اکرم علی گورسی کی سربراہی میں ہوا۔ المدینہ گیٹ کی بنیاد ڈاکٹر محمد لطیف گورسی کے کلینک کے ساتھ رکھی گئی۔ اس کے بعد یہ روایت ہر سال مزید مضبوط ہوتی گئی اور پورے گاؤں کے لوگ جوش و جذبے کے ساتھ میلاد النبی ﷺ کے جلوس اور دیگر پروگراموں میں شریک ہونے لگے۔
وقت گزرنے کے ساتھ کَرنانہ میں میلاد النبی ﷺ کے گیٹوں کی تعداد بھی بڑھتی گئی اور ایک وقت ایسا آیا کہ گاؤں میں تقریباً پچیس کے قریب گیٹ بنائے جانے لگے۔ خاص طور پر 2010 سے 2018ء تک کا زمانہ کَرنانہ کی میلاد کی تاریخ میں ایک نمایاں دور سمجھا جا سکتا ہے۔ اس دوران پورے گاؤں کو روشنیوں، جھنڈیوں، سٹیجوں اور خوبصورت گیٹوں سے سجایا جاتا۔ جلوس، نعت خوانی، درود و سلام اور دیگر پروگراموں کی وجہ سے کَرنانہ کا ماحول انتہائی خوبصورت اور روحانی منظر پیش کرتا تھا۔
اس دور میں دور دور سے لوگ، حتیٰ کہ گجرات سے باہر کے علاقوں سے بھی، کَرنانہ کی سجاوٹ اور میلاد النبی ﷺ کے انتظامات دیکھنے کے لیے آتے تھے۔ اس روایت کو عروج تک پہنچانے میں عظمت علی گورسی صاحب کا بھی نمایاں کردار رہا۔ ان کی سربراہی میں گیٹ المدینہ اور دیگر گیٹ انتہائی خوبصورتی سے سجائے جاتے تھے۔ کَرنانہ میں عید میلاد النبی ﷺ کی خوبصورت روایت کو مضبوط بنانے اور اسے ایک نمایاں شکل دینے میں ان کی خدمات کو بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وقت کے ساتھ پہلے جیسا جوش و جذبہ کچھ کم ضرور ہوا، لیکن الحمدللہ کَرنانہ میں آج بھی عید میلاد النبی ﷺ کی روایت قائم ہے اور لوگ اپنی استطاعت کے مطابق اس خوشی کو مناتے ہیں۔ یہ صرف ایک تقریب نہیں بلکہ ہمارے بزرگوں کی چھوڑی ہوئی ایک ایسی روایت ہے جو ہمیں اپنی تاریخ، اپنی دینی محبت اور اپنے معاشرتی اتحاد سے جوڑتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے کَرنانہ کے لوگوں کو ہمیشہ اتفاق، محبت اور بھائی چارے کے ساتھ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ہمیں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ہمارے گاؤں میں ہمیشہ محبت، امن اور خیر و برکت قائم رکھے۔
اور وہ تمام بزرگ اور احباب جو اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں اور جنہوں نے کَرنانہ میں اس خوبصورت روایت کو قائم کرنے اور آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کیا، اللہ تعالیٰ ان سب کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
تاریخ ہمیشہ اُن لوگوں کو یاد رکھتی ہے جو صرف اپنی ذات کے لیے نہیں جیتے، بلکہ اپنی ذات سے باہر نکل کر اپنے معاشرے، اپنی بستی اور آنے والی نسلوں کے لیے کچھ کر جاتے ہیں۔
23/08/2026
1984 کی جھلک جب پہلی بار عید میلاد النبی کا کرنانہ میں ڈاکٹر لطیف کلینک کے سامنے المدینہ گیٹ بنا۔
تب سے آج تک کرنانہ میں میلاالنبی جوش و جذبہ سے منایا جارہا ۔
اس تصویر میں بابو ملا کرم علی کھٹانہ ، قاری محمد اشرف جلالی بجاڑ اور ڈاکٹر لطیف ۔🤲👏
21/08/2026
ضروری اطلاع اہل علاقہ رات کے وقت نکلتے ہوۓ اختیاط کریں ۔
20/08/2026
کرنانہ کی عظیم الشان شخصیت ( چوہدری عظمت بھلوٹ مرحوم )
ان کی کچھ دینی ، فلاحی، سیاسی خدمات کی جھلک ۔
اپنے لیے سب جیتے مگر جو انسانیت کی خدمت کرتا انہیں تاریخ ہمیشہ یاد رکھتی ۔
آپ غریبوں کی مدد کرنے میں سب سے اول کھڑے ہوتے ، ان کی سخاوت کی ایک مثال ایک بار ایک شخص کو اپنی بیٹی کی شادی کے لیے مدد کی ضرورت تھی، تو انہوں نے گھر میں موجود بھینس بھی بیچ کر اس کی ضرورت پوری کر دی اور کبھی کسی سے اس کا ذکر تک نہ کیا۔
ہر موڑ میں غریبوں کی مدد کرتے نظر آتے ۔۔۔۔
عوامی اور سماجی خدمات:
میلاد النبیؐ کے پروگرام ہوں، مساجد کے امور، جنازہ گاہ یا راستے کے مسائل—وہ ہمیشہ آگے آگے رہتے تھے۔
ان کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ وہ جس کے ساتھ بھی چلتے، مکمل خلوصِ نیت کے ساتھ چلتے تھے۔
چاچو محمد حسین مرحوم (جو ان کے قریبی رشتہ دار اور کزن بھی تھے) ان کے بہت بڑے مداح تھے اور ان سے بہت کچھ سیکھتے تھے۔
سیاست اور بے غرضی:
آپ نے ہمیشہ بے غرض ہو کر لوگوں کی خدمت کی۔
اپنے سیاسی سفر کے دوران انہوں نے جس ایم پی اے یا ایم این اے کی بھی حمایت کی، کبھی اپنے کسی ذاتی کام کے لیے ان کے پاس نہیں گئے، بلکہ ہمیشہ دوسروں کے کام اور عوام کی فلاح کے لیے ہی بات کی۔
کھیل میں ان کا ایک بیٹا اپنے وقت کا پاکستان کا سٹار رہا گجرات کی تاریخ میں اپنی عمدہ پرفارمنس سے اس وقت کے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے انعام وصول کیا ۔
تو شہزاد بھائ ایک انٹرویو میں بتاتے (والی بال) میں نام روشن کیا ہے، تو اس کے پیچھے سب سے بڑا ہاتھ اور سپورٹ میرے والد صاحب کی تھی۔ وہ خود بھی والی بال کے بہترین کھلاڑی تھے۔
انہوں نے میری ہر موڑ پر حوصلہ افزائی کی اور مجھے بے فکر ہو کر آگے بڑھنے کا موقع دیا، جس پر مجھے فخر ہے۔
بہترین تربیت اور اخلاق:
ایک انٹرویو میں شہزاد بھائ کہتے انہیں سعودی عرب کے قیام کے دوران جن لوگوں سے ان کا تعلق رہا، انہوں نے والد صاحب کی وفات کے بعد مجھے فون کر کے کہا کہ "ہماری خواہش تھی کہ آپ کے والد صاحب سے مل کر انہیں مبارکباد دیں کہ انہوں نے آپ کی اتنی اچھی تربیت کی ہے۔"
ان کے سارے بیٹے ظفرعلی عظمت ، سجاد عظمت ،اعجازعظمت ، اظہر اقبال عظمت ، الیاس عظمت کرکٹر ، شہزاد عظمت بھلوٹ اپنے والد کے نقشہ پر رواں دواں ۔👏
دعائے مغفرت:
ان کا خلاکبھی پورا نہیں ہو سکتا، وہ ہمارے معاشرے کے بہترین انسان اور محبت کا سایہ تھے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی حسنات کو قبول فرمائے اور ان کی مغفرت فرمائے۔ آمین!🤲🫡
19/08/2026
شاکر بن محمد کرکٹ اکیڈمی کرنانہ کے ینگ مین کا اپنے کلب کے صدر ناظم کرکٹ کلب چوہدری اویس ندیم کو عمرہ کی مبارکباد کے موقع پر ۔
انہوں نے ہماری الیڈمی کو بیت اللہ کے تحائف تحفے میں دیے ۔
اس میں کوئ شک نہیں کہ آپ ڈسٹرکٹ گجرات اور ریجن سیالکوٹ کے صرف عہدہ دار نہیں بلکہ انہوں نے کرکٹ کے نوجوانوں کے فیوچر پروفیشنل کرکٹ کیرئیر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔
ہم ان کی بے لوث خدمت اور پیار کا قرض کبھی اُتار تو نہیں سکتے لیکن ہم الیڈمی کے سب شاگرد اپنے اُستاد کا حق ادا کریں گے ضرور ۔یہ بچوں کی تربیت میں شامل اپنے استاد کا ادب و اخترام خدمت اور کامیاب بن کر اپنی آنکھوں کی پلکوں پر بٹھانا ۔
ان کی ہماری نوجوانوں کو سپورٹ کرنا ہم کبھی کسی سٹیج پر پہنچ کر بھی بھلا نہیں پائیں گے ۔ الفاظ ختم آپ کی تعریف لیے 🫡👏
میں اس کا بندہ بنوں گا جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہوگا ۔
🫡👏✌️🤲🏏🇵🇰
12/08/2026
گھرکو کی شان گجرات کی شان پاکستان کی شان سپین نیشنل ہیرو اپنی نیشنل ڈیوٹی پر فن لینڈ آئ سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائ ٹورنامنٹ میں روانہ ۔ آپ اپنی آلراونڈر پرفارمنس سے سپین کے لامین یامین بن کر اپنی ٹیم کو چیمپئن بنوائیں گے اور اگلے راونڈ میں پہنچائیں گے انشاللہ ۔ آپ کی جیت ہماری جیت ۔ لوٹنا سپین کے دل جیت کر اور ہمارے بھی ۔ 🇪🇸🏏👏 ATIF GHURKO ZINDAABAD
12/08/2026
Students of Govt. college in 1942
گونمنٹ کالج لاہور کے طلباء سن بیالیس میں---🇵🇰