06/08/2026
ماشاءاللہ جو بہت زادہ مبارک ہو پاکستان کرکٹ ٹیم نویں نمبر سے آٹھویں نمبر پر آگئی جبکہ ویسٹ انڈین نویں نمبر پر پراجمن۔۔۔
اب اگلہ مرحلہ انگلینڈ سے ہونے جا رہا ہے 19 اگست سے جہاں پاکستان انگلینڈ کو ٹیسٹ میں شکست دے کر بڑی ٹیموں میں شامل ہو جائے گا۔۔
02/08/2026
بابر الیون کی کپتانی میں سب سے زادہ فیفر لینے والے محمد عباس کو باہر بٹھا دیا، محمد عباس نے جیمی اینڈرسن کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے سب سے زادہ 5 وکٹس لینے والے محمد عباس ویسٹ انڈیز سے بری شکست کے بعد مین باؤلر کو ہی باہر بٹھا دیا۔۔۔
05/07/2026
آسٹریلین وومن ٹیم نے انگلینڈ کی وومن ٹیم کو آسانی سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا فائنل جیت لیا ہے۔۔
انگلینڈ نے پہلے باری لیتے ہوئے 153 اسکور کیا۔ جبکہ آسٹریلیا کی وومن ٹیم نے آسانی سے 17 اوورز میں اسکور مکمل کیا اور چیمپئن بنی۔۔۔
اب تک وومن ٹیمز کے 10 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہو چُکے ہیں جس میں سے آسٹریلیا ٹیم نے 7 دفعہ ورلڈ کپ کا فائنل جیتا۔۔
اور پاکستان کی وومن ٹیم ہے دفعہ گروپ اسٹیج سے پہلے ہی باہر ہو جاتی ورلڈ کپ میں۔۔۔
05/07/2026
لو جی بابر اعظم کو ٹیسٹ کا کپتان بنا دیا گیا ہے۔۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی سیریز میں بابر اعظم کپتان ہونگی
04/07/2026
1934 کے بعد Egypt نے دوسری بار ٹاپ 16 میں کوالیفائی کر لیا ہے۔۔
کل رات Egypt نے آسٹریلیا کو 2۔4 سے شکست دے کر ٹاپ 16 میں اپنی جگہ بنا لی۔۔
تقریباً 92 سال گزر گئے اور اب Egypt نے آسٹریلیا کو ہرا کر اللّٰہ کے سامنے جھک کر اللّٰہ کا شُکر ادا کیا۔
04/07/2026
سریلنکا نے پہلے دن بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف 388 اسکور بنا لیا۔ اڈارا نے 188 رنز کی اننگز کھیلی اور سریلنکا کو اچھا اسٹارٹ دیا۔۔
سریلنکا کی ابھی بھی 5 ویکٹس باقی۔۔،
03/07/2026
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بری طرح شکست کے بعد شان مسعود کو ہٹا کر دوبارہ سے بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سونپی جا رہی۔۔۔
ابھی حال میں ہی بابر اعظم کپتانی کے بعد اچھا کھیل رہا ہے اور کپتانی کا کوئی پریشر نہیں تھا اگر بابر اعظم کو کپتانی دی جا رہی ہے تو کیا یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا صحیح فیصلہ ہوگا؟
03/07/2026
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے بعد اور بنگلادیش سے بری طرح شکست کے بعد ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوا کے ٹیسٹ کی کپتانی کس کو دی جا رہی ہے۔ شان مسعود کی بری کپتانی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آٹھویں نمبر پر چھوڑ دیا ہے۔۔
اس وقت امام الحق کپتانی کے خواہش مند ہیں، اُن کے کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں میری شاندار پرفارمنس رہی ہے اور میں کپتانی بھی کی چکا ہوں۔۔
اگر مجھے کپتانی میں موقع ملتا ہے تو میں ضرور پاکستان کیلئے ایک اچھا کپتان ثابت ہونگا جبکہ سلمان علی آغا بھی لسٹ میں موجود ہیں کے ان کو کپتان بنایا جائے۔۔۔
آپ کے خیال میں کپتانی کس کو دینی چاہیے ٹیسٹ کرکٹ کی؟
03/07/2026
معاذ صداقت کو کیریبین لیگ کھیلنے کیلئے NOC جاری کر دیا گیا ہے۔۔
معاذ صداقت اب ہمیں کیریبین لیگ میں اپنا جلوہ دکھاتے نظر آئیں گے۔ معاذ صداقت کے پاس بہت اچھا موقع ہے خود کو بہتر کرنے کیلئے۔۔
کیا معاذ صداقت صائم ایوب سے بڑا کھلاڑی ہے؟