یہ کوئی فملی سین نہیں بلکہ حقیقی ویڈیو ہے۔
مصر میں ہائی وے پر چلتے ہوئے کارگو ٹرک سے چوری کرتے افراد کو دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ پوری واردات چند ہی سیکنڈ میں انجام دی گئی۔
Around the World 24 hours
24 hour news events from around the world.
آج کل چھوٹے بچے بھی بڑی کاروائیاں ڈالتے ہیں۔ یہ دیکھیں کیسے دوکان کی دراز کا صفایا کیا ہے۔
یہ یمن کی ویڈیو ہے۔ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ کس چیز کی تلاش میں ہیں؟
نیپال ٹورازم بورڈ کے مطابق تبت کی سرحد کے قریب نیپال کے علاقے 'راسووا' میں اچانک آنے والے سیلاب کی زد میں آکر کم از کم 384 مسافر لاپتہ ہو گئے ہیں، جن میں 291 غیر ملکی اور 93 نیپالی شہری شامل ہیں۔
تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
نیپال میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے تباہی
نیپال کے شمالی علاقے میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب نے پورے علاقے کو تباہ کر دیا ہے۔ سینکڑوں افراد کے ہلاک اور لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ پن بجلی کے متعدد پلانٹ مکمل طور پر برباد ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، تاہم موسم کی خرابی اور راستوں کی بندش سے امدادی کارروائیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیپال کو اس تباہی سے نکلنے کے لیے برسوں درکار ہوں گے۔
نیپالی حکومت نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے۔ چین اور بھارت نے ابتدائی ریسکیو اور طبی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
26/08/2026
Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Ali Ullah, Amir Cheema, Boby Ghauri, Muhammad Shabraiz Jutt, Arslan Riaz, Saleem Khan, Sahbier Ghuman, Muhammad Shoaib Sufi, Sunny Sunny, Qari Mubashir Staar Chishtii, Abdul Latif, Muzamil Awaan, Raheel Rajpoot, Shahid Islam, Akbar Ali, AbdulRafy Rafy
24/08/2026
دنیا کی معمر ترین خاتون کی 117 ویں سالگرہ
دنیا کی معمر ترین زندہ خاتون جمعہ کے روز سرے (Surrey) میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ اپنی 117 ویں سالگرہ منائی۔
ایتھل کیٹرم (Ethel Caterham)، جو لائٹ واٹر میں واقع 'ہال مارک لیک ویو کیئر ہوم' میں رہتی ہیں، کو یہ اعزاز اپریل 2025 میں برازیل کی نن (راہبہ) سسٹر اِنا کانابارو لوکاس کے 116 سال کی عمر میں انتقال کے بعد حاصل ہوا۔
ایتھل نے دو عالمی جنگوں کا دور بھی دیکھا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق، وہ کووڈ-19 سے بچ جانے والے معمر ترین افراد میں سے بھی ایک ہیں؛ انہوں نے 2020 میں 110 سال کی عمر میں اس بیماری کا سامنا کیا تھا۔
ہیمپشائر کے علاقے شپٹن بیلنگر سے تعلق رکھنے والی ایتھل آٹھ بہن بھائیوں میں دوسری سب سے چھوٹی تھیں اور ان کی پرورش وِلٹ شائر کے علاقے ٹِڈورتھ میں ہوئی۔ شاہ ایڈورڈ ہفتم کے دورِ حکومت میں پیدا ہونے والی اور ان کے دور کی آخری زندہ بچ جانے والی شخصیت ہیں۔ ایتھل نے نوعمری میں 1927 کا ہندوستان کا سفر کیا اور وہاں ایک فوجی خاندان کے ساتھ بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی کے طور پر کام کیا۔
ایتھل کی ملاقات اپنے شوہر نارمن سے، جو برطانوی فوج میں لیفٹیننٹ کرنل تھے، 1931 میں برطانیہ میں ایک عشائیے کے دوران ہوئی؛ بعد ازاں یہ جوڑا ہانگ کانگ میں مقیم رہا جہاں انہوں نے ایک نرسری اسکول قائم کیا۔ ان کی دو بیٹیاں تھیں کی لیکن دونوں ہی ان کی زندگی میں ہی انتقال کر گئیں۔ نارمن کا انتقال 1976 میں ہوا، جبکہ ان کی بہنوں میں سے ایک، گلیڈس، بھی 104 سال کی عمر تک زندہ رہیں۔
ایتھل 97 سال کی عمر میں بھی گاڑی چلاتی تھیں۔گزشتہ ستمبر میں، ان کی 116 ویں سالگرہ کے فوراً بعد شاہ چارلس نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، انہوں نے شاہ چارلس کے 1969 میں 'پرنس آف ویلز' کا عہدہ سنبھالنے کے واقعے کو یاد کیا جب وہ 21 سال کے تھے، اور ان سے کہا: "تمام لڑکیاں آپ کی دیوانی تھیں اور آپ سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔"
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق، اب تک کی سب سے معمر ترین شخصیت کا اعزاز فرانسیسی خاتون جین کالمنٹ (Jeanne Calment) کے پاس ہے، جو 1997 میں 122 سال اور 164 دن کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔
متحدہ پاکستان کا خوبصورت ترانہ
بھارت کے شہر گورکھپور کی ایک ویڈیو
ایک ننھی بچی اپنے گھر کے سامنے کھیل رہی تھی کہ اچانک کھیتوں کی طرف سے ایک نیولا آیا اور بچی کے ساتھ کھیلنے لگا۔
بچی بھی اس سے بالکل نہیں ڈری اور بڑے پیار سے اس کے ساتھ کھیلتی رہی، جبکہ نیولے نے بھی اسے کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔
بچی کی ماں نے جب یہ منظر دیکھا تو وہ پہلے گھبرا گئی، لیکن کچھ ہی دیر بعد اسے اندازہ ہوا کہ نیولا بچی کے ساتھ کھیل رہا ہے۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے دونوں ایک دوسرے سے پہلے ہی واقف ہوں۔
سانپ نے شیر کے بچے کو دبوچ کر مار دیا اور پھر شیرنی اور دوسرے شیروں نے مل کر سانپ کو مار دیا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Gujranwala