VADO GB

VADO GB

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from VADO GB, Gilgit.

14/07/2026

مولا آباد کے سیلاب متاثرین کی آواز امدادی اداروں تک پہنچ گئی، راجہ کرامت اللہ کی فوری امداد کی اپیل.
غذر: یاسین سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی رہنما راجہ کرامت اللہ نے مولا آباد، غذر کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کو مؤثر انداز میں اجاگر کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن اور آغا خان کے متعلقہ اداروں کے ذمہ داران سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور متاثرین کی موجودہ صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
راجہ کرامت اللہ نے ملاقاتوں کے دوران بتایا کہ حالیہ سیلاب نے مولا آباد کے متعدد خاندانوں کو شدید مالی و معاشی نقصان پہنچایا ہے، جبکہ متاثرین کو رہائش، خوراک، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف اور بحالی کے اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے دونوں اداروں سے اپیل کی کہ انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت متاثرین کی فوری امداد کو یقینی بنایا جائے تاکہ مشکل حالات میں گھرے خاندانوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔
راجہ کرامت اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مولا آباد کے سیلاب متاثرین کی آواز ہر متعلقہ ادارے اور فلاحی تنظیم تک پہنچانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، تاکہ متاثرہ خاندانوں کو بروقت امداد اور بحالی کی سہولیات میسر آ سکیں۔

Photos from M phøtögrãphy's post 14/07/2026
08/07/2026
Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Gilgit