Cricket DG Khan

Cricket DG Khan

Share

Cricket is in my blood

04/07/2026

کیا کوئی سوچ سکتا ہے فٹبال کی دنیا کا جادوگر لیونل میسی ایک چھوٹی سے ٹیم کے سامنے بے بس ہوگا؟ ایک اس ٹیم کے سامنے جس کا شاید بہت سارے فٹبال فینز نے نام بھی نہیں سنا تھا ،، آج میسی کو اس حالت میں دیکھ کر پریشانی سے زیادہ خوشی تھی میرے چہرے پر اور اس کی ایک وجہ تھی۔

فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹینا اور کیپ ورڈے کے میچ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ فٹبال صرف بڑے ناموں کا کھیل نہیں، بلکہ ہمت، جذبے اور یقین کا کھیل ہے۔
لیونل میسی کی قیادت والی دفاعی چیمپئن ارجنٹینا جب میدان میں اتری تو تب تک شاید کسی نے ایک لمحے کو یہ خیال بھی ذہن میں نہیں لایا ہوگا کہ افریقہ کے ایک چھوٹے سا جزیرہ نما ملک کیپ ورڈے جس کی اپنی آبادی 5 لاکھ 45 ہزار تک ہے،، جس کے کھلاڑیوں کا کوئی بڑا نام نہیں،، نہ تو انکے کھلاڑی کوئی بڑی لیگز کھیلتے ہیں اور نہ ہی بڑے پیسے کماتے ہیں بلکہ انکے گول کیپر ووزینہا جو کیپ ورڈے کا ہیرو بن چکا ہے وہ اپنی والدہ کو ورلڈکپ میں امریکا اس لیے نہیں لا سکا کہ اسکے پاس ویزہ فیس کے پیسے تک نہیں تھے،،،سوچیں اُس ٹیم نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کی حالت پتلی کر دی تھی۔

اُسی ٹیم نے ارجنٹینا کو آخری لمحات تک شکست کے خوف میں مبتلا کرکے رکھا۔ مقررہ 90 منٹ میں مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا، اور پھر ایکسٹرا ٹائم میں بھی کیپ ورڈے نے ہر گیند کے لیے جان لڑا دی۔ آخرکار قسمت نے ساتھ نہ دیا اور ارجنٹینا نے 3-2 سے کامیابی حاصل کر لی، لیکن جیتنے کے باوجود اصل داد کیپ ورڈے کے حصے میں آئی۔
ارجنٹینا راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئی، لیکن اس میچ کے بعد سب سے زیادہ احترام اگر کسی ٹیم نے کمایا ہے تو وہ کیپ ورڈے ہے۔
سلام ہے کیپ ورڈے کو... سلام ہے اس کے بہادر کھلاڑیوں کو... اور سب سے بڑھ کر سلام ہے ووزینہا کو، جنہوں نے آج پوری دنیا کو بتایا کہ ایک گول کیپر بھی اپنی قوم کا سب سے بڑا ہیرو بن سکتا ہے۔
ہارنے کے باوجود آپ نے تاریخ لکھ دی۔ اور یقین مانیں، فٹبال کے شائقین یہ میچ کبھی نہیں بھول سکیں گے، جب بھی فٹبال کے تاریخ کے بڑے اور سنسنی خیز میچز کی بات ہوگی تو اس میچ کا ذکر ضرور ہوگا۔ ❤️





#𝕬𝖞𝖆𝖟𝕾𝖍𝖆𝖍

Photos from Cricket DG Khan's post 04/07/2026

اور مصر نے بھی میدان مار لیا

مصر نے آسٹریلیا کو ایک ایک گول کی برابری کے بعد پنالٹیز پہ چار دو سے ہرادیا۔
تاریخ میں پہلی بار مصر نے کوئی ناک آؤٹ میچ جیتا ہے
تیرہویں منٹ میں ہی مصر گول کرکے لیڈ لے چکا تھا مگر پھر دوسرے ہاف کے شروعاتی دس منٹس میں ہی مصر کے محمد ہینی نے اون گول کرکے یہ لیڈ برابری پر لادی۔ اسی ورلڈکپ میں وہی ہینی پہلے بھی بلیجیم کے خلاف اون گول کرواچکا ہے۔
ابھی پری کوارٹرز بھی اس ورلڈکپ کے شروع نہیں ہوے اور اون گولس کا رکارڈ ٹوٹ چکا ہے اس ورلڈکپ میں یہ تیرہواں اون گول تھا، اس سے پہلے سب سے زیادہ اون گولس رشیا میں ہونے والے 2018 ورلڈکپ میں دیکھے گئے تھے جب 12 اون گولس ہوے تھے۔
1966 ورلڈکپ میں پہلی بار ایسا ہوا تھا کسی کھلاڑی نے ایک ہی ورلڈکپ میں دو اون گول کیے ہوں، اب مصر کا ہینی ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا ایسا کھلاڑی بن چکا ہے، دنیا یہ منظر 60 برس بعد دیکھ رہی ہے۔ پہلا ایسا کھلاڑی بلغاریہ کا ٹوڈور وٹزو تھا ۔
مصر کی طرف سے تیرہویں منٹ میں گول امام آشور نے کیا۔ وہ فقط گول نہیں ایک مکمل تاریخ ہے، 1934 کے 92 برس بعد مصر کی طرف سے کسی ناک آؤٹ میچ میں اسکور کیا گیا یہ پہلا گول ہے ۔ 92 برس کا گیپ ایک رکارڈ ہے، دو ناک آؤٹ گولس کے درمیان گیپ کے حوالے سے ناروے کو 88 برس لگ گئے تھے, سوئٹزلینڈ اور یو ایس اے کو 68 سال لگے تھے۔
ورلڈکپ سے پہلے مصر کی سات میچز میں سے انھوں نے ایک بھی نہیں جیتی تھی، دو ڈرا تو پانچ ہارے تھے، پر ورلڈکپ میں چار میں سے دو ڈرا تو دو جیتے، ہارا ایک بھی نہیں۔
اب مصر کا مقابلہ راؤنڈ 16 میں ارجنٹینا سے ہوگا۔

04/07/2026

یہ ورلڈ کپ وردے کے نام
It's over! Argentina goes through RO16 but what a game, what an effort by Cape Verde!

03/07/2026

دیکھتے ہیں کہانی کہا بدلتی ہے
جانی دشمن ساتھ ساتھ

جو کھیل تم کھیل رہے ہو
اس کھیل کے یہ پرانے کھلاڑی ہیں

ملتان ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن الیکشن۔۔۔ آگ اور پانی کا الحاق کیسے !! پردہ اٹھ گیا


ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے جہاندیدہ کرکٹ آرگنائزر احمد نواز چانڈیہ نے اوکاڑہ کے میاں منیر (سابق ریجنل صدر ملتان کرکٹ) کے ساتھ الحاق کی تصدیق کردی اور کہا کہ سال دو سال نہیں بلکہ مستقبل قریب اور مستقبل بعید میاں منیر اور وہ ساتھ مل کر پاکستان کے پاپولر کھیل کرکٹ کی پروموشن کیلئے کام کریں گے۔۔۔

احمد نواز چانڈیہ نے ملتان ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن الیکشن 2026ء میں ملتان کرکٹ کے سابق صدر امتیاز ملک کو ڈیرہ غازی اور خانیوال اضلاع کا مشترکہ صدارتی امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ میاں منیر کے آبائی ضلع اوکاڑہ اور وہاڑی کی طرف سے ملک امتیاز کی صدارتی امیدوار کی حیثیت سے تائید کیے جانے پر وہ تشکر کا اظہار کرتے ہیں ۔
fans
Multan Sultans

03/07/2026

محترم سعید انور صاحب ہم شرمندہ ہیں کہ ملتان کے اس باپ کو سہارا دینے آپ کو اتنا دور سے یہاں آنا پڑا۔۔۔۔
سعید انور کا کہنا تھا کہ جب میں نے یہ خبر سنی تو میں کافی دیر تک روتا رہا اور پھر اس بابا جی کے پاس آنے کا فیصلہ کیا

یہ وہ بابا جی ہیں جن کے پاس اپنے جوان بیٹے کو دفنانے کے لیئے کفن تک کے پیسے نہ تھے ۔۔۔

سب سے پہلے سعید انور صاحب نے اپنی موجودگی میں ان کے گھر سولر سسٹم لگوایا

سعید انور نے اس بابا جی کو نقد پانچ لاکھ روپے دیئے اور اس کے تین کمرے کا گھر بنانے کی ذمہ داری اپنے سر لی

حکمرانوں کی ذمہ داری سعید انور صاحب نے پوری کر دی۔ 🙏❤️

شکریہ سعید انور صاحب
#
fans

03/07/2026

*𝗣𝗢𝗥𝗧𝗨𝗚𝗔𝗟 𝗔𝗥𝗘 𝗧𝗛𝗥𝗢𝗨𝗚𝗛 𝗧𝗢 𝗧𝗛𝗘 𝗥𝗢𝗨𝗡𝗗 𝗢𝗙 𝟭𝟲 🇵🇹*

Cristiano Ronaldo's dream of lifting the FIFA World Cup is still alive 🏆


|

03/07/2026

یورپ کی تگڑی ٹیم بیلجیم پر دو گول کی برتری کے بعد 90 منٹ تک حاوی رہنے والا افریقی مسلمان ملک سینیگال میچ ہارکر ٹورنامنٹ سےباہر ہوگیا
آخری لمحات میں جب میچ دو دو گول سے برابر تھا تو سینیگال کہ ایک کھلاڑی کا پاوں ڈیفینس کے دوران بیلیجیم کے کھلاڑی سے معمولی سا ٹکرایا جسے فٹبال پنڈت ایک سافٹ ٹچ کا نام دے رہے جسے اس وجہ سے بھی نظرانداز کیا جاسکتا تھا کہ ٹیمیں اپنے زور بازو پر اتنے بڑے میچ کا فیصلہ کریں مگر اسے پینلٹی دے کر بیلجیم کی جیت یقینی بنادی گئی
یہ تحریر اس لئے لکھی کے سینیگال کے کھلاڑی اور پورا افریقہ اس جیتے ہوئےمیچ کو ہار کر بے حد افسردہ اور غصے میں ہے
فٹبال کھیلنے والے ان ممالک کے پاس ورلڈکپ جیتنے کی خوشی سےبڑی کوئی خوشی نہ ہوگی
کیونکہ ایشیا اور افریقہ سے آج تک کوئی فٹبال ورلڈکپ نہیں جیتا جبکہ معیشیت کے لحاظ سے پست ممالک اس خوشی سے اپنے مسائل بھول جاتے مگر لگتا قدرت اور کچھ حد تک فیفا ایسا ہونے نہیں دے گا
fans

02/07/2026

فرانس کا کوچ۔۔ والدہ کا جنازہ اٹینڈ کر کے فوری واپس گراؤنڈ پہنچا ۔۔
اوپر سے ایمباپے گول داغ کر سیدھا کوچ کی طرف بھاگا گیا
اور اسے گلے لگا لیا . .

کوچ اپنا غم وقتی طور پر بھول کر کتنا exited لگ رہا ہے

جانے والے چلے جاتے ہیں پر زندگی ہمیشہ آگے کو ہی بڑھتی ہے
♥️

Photos from Cricket DG Khan's post 02/07/2026

پروفیسر صادق خان قسمانی گروپ کو تاریخی فتح پر مبارکباد

یا رب ہمارے شہر۔سے کوئی ٹیسٹ کرکٹر ہو یا رب ہمارے شہر کے لڑکے فسٹ کلاس کھلیں یار رب ہمارا ٹیلنٹ ضیاع نا ہو
سرپرست اعلی احمد نواز خان صاحب
گمنام ہیروز ندیم سہیل son of soil
Nadeem Sohail

گولڈن ہارٹ کاشف یونس Maaz Kashif
ریاض احمد بھٹہ کپتان
Riaz Ahmad
گریٹ ثاقب ستار
Aftab Baloch
صدر آفتاب بلوچ صاحب
)سید امتیاز نقوی یارو کا یار
گریٹ سیکٹری سید غفران احمد
فنانس زکریا۔کلب کے شاہ رخ خان
Saqib Sattar Pitafi
fans
Zishan Riaz Khan

Photos from Cricket DG Khan's post 01/07/2026

ثانیہ اشفاق ایک آڈیو وائس کے اندر عماد وسیم کو گھر بچانے کیلئے ترلے کرتی ہوئی سنی گئی ہیں😰
طلاق صرف دو افراد کی جدائی نہیں ہوتی، اس کے اثرات پورے خاندان، خصوصاً بچوں کی زندگی پر برسوں تک رہتے ہیں۔

ان دنوں پاکستانی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق سے متعلق ایک آڈیو سوشل میڈیا پر چل رہی ہے تاہم جو بات سب سے زیادہ دل کو چھوتی ہے، وہ ایک ماں کا درد اور بچوں کا مستقبل ہے۔

اگر واقعی ایک عورت اپنے گھر کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہو، طلاق سے بچنا چاہتی ہو، اور وہ تین بچوں کی ماں بھی ہو، تو ایسے حالات ہر حساس دل کو افسردہ کر دیتے ہیں۔ طلاق کبھی بھی آسان فیصلہ نہیں ہوتی، مگر اس کے بعد بچوں کی ذمہ داری ختم نہیں ہو جاتی۔

ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر، جسے انہوں نے اپنے خاندان اور بچوں کے لیے محبت سے بسایا تھا، آج کسی اور کے پاس ہے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بچوں کے اخراجات کو ترجیح دی جائے، کیونکہ والدین کی پہلی ذمہ داری ہمیشہ اپنی اولاد ہوتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ عماد وسیم کی کامیابیوں کے سفر میں وہ اور ان کے بچے ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑے رہے، اور ان یادوں کو وہ کبھی فراموش نہیں کر سکتیں۔

طلاق کے بعد نئی زندگی شروع کرنا ہر شخص کا ذاتی حق ہے، لیکن بچوں کی پرورش، ان کی تعلیم، ان کی ضروریات اور ان کا مستقبل بھی اتنی ہی بڑی ذمہ داری ہے۔ بچے ماں اور باپ دونوں کی مشترکہ امانت ہوتے ہیں، اور ان کے حقوق ہر اختلاف سے بالاتر ہونے چاہییں۔

اللہ تعالیٰ ہر ٹوٹتے ہوئے گھر کو سکون عطا فرمائے، والدین کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی توفیق دے، اور معصوم بچوں کے دلوں کو ہر دکھ سے محفوظ رکھے۔ آمین۔


Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Dera Ghazi Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


ہر مظلوم کھلاڑی کے دل میں
Dera Ghazi Khan