12/07/2026
ڈی جی خان ڈویژن میں سی ایم پنجاب چیمپئنز لیگ 2026 کے کرکٹ ٹرائلز کامیابی سے مکمل.۔
this page has been created to promote sports, especially in South Punjab .
12/07/2026
ڈی جی خان ڈویژن میں سی ایم پنجاب چیمپئنز لیگ 2026 کے کرکٹ ٹرائلز کامیابی سے مکمل.۔
10/07/2026
🏸🏆 انٹر ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2026 کامیابی سے منعقد 🏅🏸
سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر اور کھیلتا پنجاب، بڑھتا پنجاب ویژن کے تحت مورخہ 10 جولائی 2026 کو ڈی جی خان جمنزیم ہال میں انٹر ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔
چیمپئن شپ میں ڈی جی خان ڈویژن کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے میل و فیمیل کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ مقابلوں کے دوران دلچسپ اور سنسنی خیز میچز دیکھنے کو ملے، جبکہ کھلاڑیوں نے اعلیٰ کھیل، نظم و ضبط اور سپورٹس مین اسپرٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر احمد خان اور تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر موجود تھے، جنہوں نے مقابلوں کا جائزہ لیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
اختتامی تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئیے۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر احمد خان نے کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے مقابلے نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں، باہمی ہم آہنگی اور مثبت مقابلے کے رجحان کو فروغ دیتے ہیں اور نئے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
یہ چیمپئن شپ کھیلتا پنجاب، بڑھتا پنجاب کے ویژن کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور مستقبل کے بڑے مقابلوں کی تیاری کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔
🏸🏆🏅
09/07/2026
Tomorrow
10/07/2026
09/07/2026
Come and join us
07/07/2026
🏏 Your Journey to Greatness Starts Here!
The CM Punjab Champions League 2026 Trials Schedule is here!
If you have the talent, passion, and determination to compete at the highest level, this is your opportunity to shine.
Step onto the field. Seize the opportunity. Become the next Champion of Punjab!
17/06/2026
پریس ریلیز
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ Maryam Nawaz Sharif کے وژن اور محکمہ امورِ نوجوانان و کھیل پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ ڈیرہ غازی خان میں کامیابی سے منعقد ہوئی۔
یہ ایونٹ ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر احمد خان کی ہدایات اور نگرانی میں منعقد کیا گیا، جبکہ رابعہ بتول (ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان)، امتیاز احمد بھٹی (ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لیہ)، محمد کلیم احمد خان (ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مظفرگڑھ) اور فیصل شہزاد (ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راجن پور) کی زیر نگرانی مقابلوں کے انتظامات مکمل کیے گئے۔
چیمپئن شپ میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے تمام اضلاع کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی اور ٹیبل ٹینس کے دلچسپ اور اعلیٰ معیار کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ایونٹ کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ، صحت مند سرگرمیوں کے رجحان اور مثبت مسابقتی ماحول کو فروغ دینا تھا۔
اس موقع پر محمد مسعود خان چانڈیا (تحصیل سپورٹس آفیسر)، جاوید الیاس لودھی (ڈویژنل فوکل پرسن)، یاسر سعید (ڈویژنل کوچ) اور غفار مغل بھی موجود تھے۔ معزز افسران نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوان نسل کی جسمانی و ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
شرکاء نے محکمہ امورِ نوجوانان و کھیل پنجاب کی جانب سے نوجوانوں کے لیے فراہم کی جانے والی کھیلوں کی سرگرمیوں اور سہولیات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی کھیلوں کے میدان میں اپنی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ یئر آف دی یوتھ 2026 کے تحت منعقد ہونے والی یہ چیمپئن شپ نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لانے کی ایک اہم کاوش ثابت ہوئی۔چیمپئن شپ کے اختتام پر مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوائز اور گرلز دونوں کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو حاضرین اور سپورٹس آفیشلز نے سراہا اور کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔ اس کامیابی کو ڈیرہ غازی خان کے کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور مؤثر تربیت کا نتیجہ قرار دیا گیا۔