29/08/2026
خوش آمدید جناب شریف خان حاجی صاحب المعروف بابائے چغرزی 🏏
تحصیل چغرزی کے معزز مئیر جناب شریف خان المعروف بابائے چغرزی کی ہمارے زیرِ اہتمام منعقدہ کرکٹ ٹورنمنٹ کے فائنل میچ میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت ہمارے لیے باعثِ اعزاز اور باعثِ مسرت ہے۔
بابائے چغرزی ایک ایسی سیاسی و سماجی شخصیت ہیں جنہوں نے عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ نوجوانوں، کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں بھی ہمیشہ اپنی دلچسپی اور بھرپور کردار کا مظاہرہ کیا ہے۔ کھیل کے میدان آباد کرنا دراصل نوجوان نسل کو صحت مند، باصلاحیت اور مثبت راستے کی طرف گامزن کرنا ہے، اور اس حوالے سے جناب شریف خان کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی قابلِ تحسین ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ کسی بھی علاقے کی ترقی صرف سڑکوں اور عمارتوں سے نہیں، بلکہ اس کے نوجوانوں کے مستقبل، صلاحیتوں اور مثبت سرگرمیوں سے بھی وابستہ ہوتی ہے۔ بابائے چغرزی جیسے شخصیات کی کھیلوں سے وابستگی یقیناً نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حوصلے کا باعث ہے۔
ہم ٹورنمنٹ کی انتظامیہ، تمام کھلاڑیوں اور شائقینِ کرکٹ کی جانب سے بابائے چغرزی کو فائنل میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کی تشریف آوری کو اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔
🌹 بابائے چغرزی صاحب! آپ کی آمد ہمارے فائنل کی رونق اور کھلاڑیوں کے حوصلے میں مزید اضافہ کرے گی۔
خوش آمدید، بابائے چغرزی!
پخیر راغلئ هر کله راشئ...
چشم براه فخر چغرزی کرکٹ انتظامیہ ریال بونیر..
fans Sajid Khan