17/08/2026
الائی سٹرومز اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی!
الائی سٹرومز نے پہلے چاروں میچوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ آج بٹیلو کے خلاف بھی ٹیم نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، جہاں عظمت نے باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں شاندار کھیل پیش کیا اور ثقلین کی جارحانہ بیٹنگ
پانچویں میچ میں رباط ڈولفنز کے خلاف سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جہاں الائی سٹرومز کو سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم پہلے چار میچوں کی مسلسل فتوحات کی بدولت ٹیم اگلے مرحلے میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔
الائی سٹرومز کی شاندار کارکردگی کا سفر جاری ہے۔
10/08/2026
تین میں تین جیتیں — الائی سٹرومز کی شاندار کامیابی
کل پختون واریئرز کے خلاف الائی سٹرومز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شاندار کامیابی حاصل کی۔ پختون واریئرز نے 7 اوورز میں 135 رنز کا ہدف دیا۔
باؤلنگ میں عظمت اللہ نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 20 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، تاہم الائی سٹرومز کی مجموعی باؤلنگ زیادہ مؤثر نہ رہی۔
لیکن جب باری آئی بیٹنگ کی تو ارشد نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے 5 شاندار چھکے لگائے اور میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ اس کے بعد ثقلین نے صرف 16 گیندوں پر 68 رنز کی طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے آخری گیند تک کریز پر ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
آخری اوور میں الائی سٹرومز کو جیت کے لیے 21 رنز درکار تھے، جسے ثقلین نے اپنی شاندار بیٹنگ سے باآسانی مکمل کر کے ٹیم کو ناقابلِ یقین فتح دلا دی۔
یونائیٹڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں الائی سٹرومز کی تین میچوں میں تین کامیابیاں۔ الحمدللہ، ٹیم کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔
28/07/2026
آج الائی سٹرومز نے ایک مضبوط اور تجربہ کار ٹیم کے خلاف شاندار کامیابی اپنے نام کی۔ حریف ٹیم میں اے کے خان، ناظم اللہ، کاشف اور دیگر نامور کھلاڑی موجود تھے، مگر الائی سٹرومز کے باؤلرز شاہد عظمت اور ارشد نے ان کی بیٹنگ لائن کو مکمل طور پر بے اثر کر دیا۔
جواب میں وقاص نے جارحانہ اور تباہ کن بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باؤلرز کی دھجیاں اڑا دیں۔ الائی سٹرومز نے باؤلنگ، بیٹنگ اور مجموعی ٹیم ورک میں زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے ثابت کر دیا کہ وہ کسی بھی مضبوط حریف کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔