03/09/2026
ملتان سلطان کے سابق اونر علی ترین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے انتخاب پر اہم سوال اٹھا دیا! علی ترین نے سوال کیا ہے کہ 17 کھلاڑی جو اصل میں منتخب کیے گئے تھے، پھر نئے 7 کھلاڑی بھی شامل کیے گئے… تو آخر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کہاں ہیں؟ 🤔
یہ سوال یقیناً ہر پاکستانی کرکٹ فین کے ذہن میں بھی ہے۔ 🇵🇰🏏
شاہین اور نسیم جیسے اہم فاسٹ بولرز کی عدم موجودگی نے شائقین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
آخر کیا وجہ ہے؟
کیا کسی کو اس کا جواب معلوم ہے؟ 💔
علی ترین کا سوال واقعی غور طلب ہے! 🇵🇰🔥
03/09/2026
احمد شہزاد نے شائقینِ کرکٹ کے دل کی بات کہہ دی احمد شہزاد کا کہنا ہے🗣️ کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جیتنے کے جذبے کے بجائے انگلینڈ میں سیر سپاٹے کرتی دکھائی دے رہی ہے، جبکہ یہاں پاکستانی شائقین ایک بڑی ٹیم کے خلاف فتح دیکھنے کے لیے ترس رہے ہیں! شائقین برسوں سے ایک بڑی ٹیم کے خلاف یادگار جیت کے منتظر ہیں، لیکن دوسری طرف ٹیم کی کارکردگی نے مایوسی بڑھا دی ہے۔ مسلسل ناکامی کا سامنا کررہے ہیں، ملک کا پیسہ خرچ ہو رہا ہے، شائقین کی امیدیں ٹوٹ رہی ہیں، مگر نتیجہ کیا ہے؟ احمد شہزاد کی بات نے واقعی لاکھوں پاکستانی شائقین کے جذبات کو آواز دے دی۔ کیا آپ احمد شہزاد کی بات سے اتفاق کرتے ہیں؟ کمنٹ میں اپنی رائے ضرور دیں! 🫡🫵💔
02/09/2026
محمد عباس کے اب ٹیسٹ میں 8 پانچ وکٹیں ہیں - اور سب کی سب پاکستان سے باہر۔
*Stats:*
- *16* - یاسر شاہ
- *10* - سعید اجمل
- *8* - محمد عباس*
- *7* - محمد آصف
- *5* - جنید خان
*نوٹ:* سعید اجمل اور جنید خان نے پاکستان میں کبھی ٹیسٹ نہیں کھیلا۔
02/09/2026
پی سی بی کی جانب سے محمد رضوان کو وطن واپس بھیجنے پر شعیب اختر کا سخت ردِعمل شعیب اختر کا کہنا تھا🗣️ کہ اب کیا فائدہ؟ جو فیصلے کرنے تھے، وہ سیریز سے پہلے کرنے چاہیے تھے۔ اب تو سیریز ہاتھ سے نکل چکی ہے۔ آخری میچ کے لیے ٹیم میں تبدیلیاں کرنے کا کیا مقصد ہے؟ محمد رضوان کو سیریز ادھورا چھوڑ کر واپس بلانے کا فیصلہ درست نہیں، بلکہ یہ کھلاڑیوں کی توہین کے مترادف ہے۔ مانا کہ اس کی پرفارمنس خراب ہے لیکن وہ ایک دیندار لڑکا ہے یہ اس آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، پھر بھی اگر ان کو نکالنا ہی تھا تو کم از کم آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے دیتے، پھر بے شک انہیں باہر کر دیتے۔ کارکردگی بھی خراب ہے، لیکن اس طرح سیریز ادھوری چھوڑ کر واپس بلانے کا کوئی فائدہ نہیں، نہ ہی اس کا کوئی مقصد بنتا ہے۔ سیریز تو پہلے ہی ہاتھ سے نکل چکی ہے، اس لیے آخری وقت میں اس طرح کی تبدیلیاں سوال اٹھاتی ہیں۔ نئے کھلاڑیوں کو آپ نے انگلینڈ بھیجا ہے، لیکن اب انہیں بھی عبرت ناک شکست ہوگی، 🔥
02/09/2026
شاہد آفریدی نے کہا🗣️ کہ ہماری ٹیم اب اس مقام پر پہنچ چکی ہے کہ جیتنا تو دور کی بات، بڑی ٹیموں کے سامنے آنے کی ہمت بھی نہیں رہی! اگر کوئی کھلاڑی انگلینڈ کے بولرز کا سامنا کرنے سے بچنے کے لیے انجری کا بہانہ بناتا ہے تو یہ صرف ایک کھلاڑی کی نہیں بلکہ پوری ٹیم کی سوچ پر سوالیہ نشان ہے۔ اگر امام الحق نے واقعی خود کو انجری ظاہر کرکے بڑے مقابلے سے بچنے کی کوشش کی ہے تو اس معاملے کا مکمل نوٹس لیا جانا چاہیے۔ ایسی حرکت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ اگر الزام ثابت ہو جائے تو اسے ٹیم سے باہر کرنے تک کا سخت فیصلہ ہونا چاہیے! کیا شاہد آفریدی کی اس بات سے آپ متفق ہیں؟ 🇵🇰🥵🔥
01/09/2026
اگر تیسرے ٹیسٹ کے لیے نئے کھلاڑیوں کو انگلینڈ بلایا جا سکتا ہے، تو کامران غلام کو بلانے میں آخر کیا نقصان تھا؟ کامران غلام پاکستانی ٹیم میں کھیلنے کے لیے آج بھی انتظار میں بیٹھے ہیں۔ وہ تینوں فارمیٹس کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے رہے ہیں، جبکہ پاکستانی شائقین بھی انہیں قومی ٹیم میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ کئی بار کامران غلام کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ یہ سراسر ناانصافی ہے! پی سی بی کو ایک بار سوچنا چاہیے کہ تجربہ کار کھلاڑی کو موقع دینے سے آخر نقصان کیا ہوتا؟ آپ کے خیال میں کیا کامران غلام کو تیسرے ٹیسٹ کے لیے موقع ملنا چاہیے تھا؟ 👇🏏
01/09/2026
مصباح الحق کے استعفیٰ کے بعد پی سی بی کے پاس بہترین اوپشن پاکستان کرکٹ کو مضبوط بنانے کے لیے یونس خان کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنا ایک زبردست فیصلہ ہو سکتا ہے. کیا آپ یونس کو پاکستان سلیکشن کمیٹی میں دیکھنے کی خواہش مند ہے؟ 🇵🇰💚
01/09/2026
سلیکشن کمیٹی ممبر سے مصباح الحق نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔۔۔۔۔۔!!!
بس کر دو یار! 😡
کبھی آتے ہیں، کبھی جاتے ہیں۔
قومی ٹیم کو مذاق بنا رکھا ہے۔
ان کو نہ ٹیم کی فکر ہے نہ عوام کی، بس کرسی پیاری ہے۔😢
01/09/2026
امام الحق کا سنٹرل کنٹریکٹ ختم
تحقیقات شروع ۔۔۔
اطلاعات کے مطابق امام 2025 کے دورہ نیوزی لینڈ پر بھی پاؤں کے انگوٹھے پر سیاہی لگاکر انجری کا ڈرامہ رچا چکے ہیں😅
01/09/2026
مائیک ہیسن ہیڈ کوچ اور ایشلے نوفکے باؤلنگ کوچ مقرر ۔۔۔
عمر گل اور سرفراز احمد کی چھٹی ❤️🔥