جناب رانا سکندر حیات صاحب، وزیر تعلیم پنجاب
سر آپ کا اقبال بلند رہے۔ادھر ادھر کی باتیں بہت ہو چکیں۔ آپ چونکہ تعلیم کے وزیر ہیں اور ہم استاد ہیں تو کچھ پڑھی لکھی باتیں کرتے ہیں۔ سر آپ سیاسی آدمی ہیں۔شکوہ اور جواب شکوہ کے عادی ہوں گے۔
جناب وزیر صاحب محکمانہ احتساب اور اپنے ہی ادارے کے خلاف عوامی راۓ بنانے میں بہت فرق ہوتا ہے۔آپ بصد احترام اپنے ہی محکمے کے خلاف عوامی راۓ بنانے کی مہم پہ نکل پڑے ہیں۔آپ مختلف پریس کانفرنسز،سیمنارز،پبلک ٹاکس، اور اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں عوام الناس کو یہ بتا رہے ہیں کہ استاد نالائق ہیں، استاد چور ہیں،استاد نتائج نہیں دیتے،استاد نقل کرواتے ہیں۔وغیرہ وغیرہ۔
سر ! کیسا لگے گا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر پریس کانفرنس کریں کہ ساٹھ فیصد فوجی تو ٹھیک ہیں مگر چالیس فیصد کو ہم لازمی ننگا کریں گے۔ سر کیسا لگے گا کہ وزیر داخلہ پریس کانفرنس کریں کہ ساٹھ فیصد پولیس والے کرپٹ ہیں۔ اگر ہیں بھی تو نہیں کہیں گے۔بلکہ ممکن ہو تو ان کا احتساب کریں گے۔
سر کیسا لگے کہ میڈم سی ایم کسی دن آپ کے خلاف پریس کانفرنس کر دیں کہ میرے آدھے وزیر نااہل ہیں۔میں ان کو پبلک میں لاؤں گی اور ان میں آپ کا نام بھی ہو۔
سر،آپ منطقی طور پہ غلط ڈائریکشن میں بیانیہ بنا رہے ہیں۔آپ نے سچ بولنا ہے تو یہ بولیں کہ کہاں پنکھے نہیں ہیں۔ کہاں بلڈنگ نہیں ہے۔کہاں سکول کو راستہ نہیں جاتا، کہاں صاف پانی نہیں ہے۔پچھلے دس سال میں اساتذہ کی بھرتیاں کیوں نہیں ہوئیں۔
سر آپ تھوڑی جرات کریں نا اپنی حکومت سے لڑائی کریں کہ بجٹ میں تعلیم کا فنڈ کیوں کم کیا۔ہم آپ کا ساتھ دیتے ہیں۔
سر، لڑنے کو، دلیری دکھانے کو، سچ بولنے کو بہت کچھ ہے۔جس کی طرف آپ کا دھیان نہیں جاتا۔
ہم آپ سے عزت کی بھیک نہیں مانگ رہے سر۔عزت و ذلت تو خدا کے ہاتھ میں ہے۔ہم تو چاہتے ہیں آپ بھی ہمارےاساتذہ کے صدقے عزت کمائیں۔ جیتے رہیں ، خوش رہیں۔
Awara pagal deewana 786M
This page is created for sports,news and much more.
آپ سب کی معلومات کے لیے عرض ہے کہ اکثر گورنمنٹ کے سکولز میں چوکیدار نہیں ہیں۔ یہ بھرتی کرنا حکومت کی زمہ داری ہے۔ جن سکولوں میں سہولیات کی کمی ہے وہاں اساتذہ اپنی تنخواہ سے پنکھے بھی لگواتے ہیں اور کئ سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ اور جہاں تعداد کے مطابق اساتذہ کم ہیں وہاں اساتذہ مل کر اساتذہ کی تنخواہ بھی ادا کرتے ہیں۔
رہ گئ بات پنکھے چوری کی تو جب چوکیدار نہیں ہوگا اور تین مہینے سکول بند رہیگا تو یہ معاشرہ سرکاری اداروں کی ہر چیز چوری کر لیتا ہے۔ ایسے میں اساتذہ ان سرکاری املاک کی بطور حفاظت چھٹیوں میں اپنے پاس محفوظ کر لیتے ہیں اور باقاعدہ افسران کی منظوری سے اور سکول دوبارہ کھلنے پر باحفاظت وہ چیزیں سکول میں واپس آجاتی ہیں۔
اس پر تو اس قوم اور وزیر تعلیم کو اساتذہ کو سراہنا چاہیے۔
مگر چند نام نہاد پیف سکولز کے مالکان سرکاری سکولز کو بدنام کرنے کے لیے اس سارے عمل کو غلط انداز میں پیش کرتے ہیں۔ کیونکہ ان پیف سکولز کی مجبوری ہے اگر وہ ایسا نہ کریں تو ان کی اپنی کارکردگی تو آخری دفعہ QAT ٹیسٹ کا پورے پنجاب میں 2٪ رزلٹ آیا جس پر وزیر تعلیم صاحب نے پردہ داری کی اور سرکاری سکولز کا آٹھویں کلاس کا رزلٹ 80٪ سے زیادہ آیا۔ اسلیے ان حقائق کے پیش نظر وزیر تعلیم کو یا تو پنجاب کے سرکاری اساتذہ سے میڈیا پر آکر معافی مانگنی چاہیے یا اخلاقی جرات کے پیش نظر اپنا استعفی دے دینا چاہیے۔
سچ جان کر جیو !
Welcome to Rehman Ali bajwa in Bahawal pur
آ ج رمضان المبارک کے عشرہ رحمت کا آ خر ی روذہ ہے 💟
اللہ تعالیٰ ہم سب کی نیک خواہشات کو پور فرمائے
آ مین 🤲😔💞
اہلِ بہاولپور کے لیے اہم اطلاع. آج آٹھویں سحری و افطاری کا وقت ہے. سحری کا وقت: صبح 5 بج کر 21 منٹ ہے. افطاری کا وقت: شام 6 بج کر 17 منٹ ہے. اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں (سورۃ البقرہ: 286) ترجمہ: اللہ کسی جان پر اس کی طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا. رمضان المبارک صبر، برداشت اور اللہ پرکامل بھروساسکھاتا ہے. اللہ تعالیٰ ہمیں آسانی استقامت اور اخلاص کے ساتھ روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری عبادات کو قبول فرمائے. آمین یا رب العالمین 🤲
25/02/2026
استاد کو گاؤن پہنا کر عزت دلانے کی چیف منسٹر صاحبہ کی نیت بھلے اچھی ہو مگر اصل کہانی یہ ایک استاد کے پاؤں میں پرانی چپل اور سکول کی بوسیدہ دیواریں سنا رہی ہیں۔ مسئلہ محض گاؤن سے حل نہیں ہوگا سرکاری سکولوں پر اربوں روپے مزید خرچ کرنے ہونگے اور اساتذہ کا گلہ گھونٹنے کی بجائے ان پر بھر پور انوسٹ کر کے انکی کیپسٹی بلڈنگ کی جائے، ماڈرن ٹریننگز کرائی جائیں اور انکے جائز مطالبات مانے جانے چاہئیے۔
ایک پورا پروگرام اساتذہ کی عزت نفس کی بحالی پر شروع کرنا چاہئیے ایک مرتبہ اساتذہ نے خود کو بطور استاد قبول کر لیا اور اس میں فخر محسوس کرنے لگے تو محض چند سالوں میں یہ اس جنریشن زی اور الفا کو سیدھا کر کے ڈگر پر لگا دیں گے۔
تحریر: عمران لودھی
25/02/2026
Collection of short video #islamickids #islamiceducation #islamiclearning Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Address
Bahawalpur, Post Office Sama Satta
Bahawalpur
63250