02/09/2026
:⚽🏆 چلو چلو فٹبال گراؤنڈ جنڈ چلو! 🏆⚽
🔥 11 ستمبر، بروز جمعہ 🔥
All Pakistan Football Tournament Jand
🎉 GRAND OPENING CEREMONY MATCH 🎉
⚔️ FC KAMRA
🆚
⚔️ AFRIDI FC BABRI BANDA
📍 Venue: Tehsil Football Ground, Jand Attock
آئیں اور جنڈ کے سب سے بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کی شاندار اوپننگ تقریب اور سنسنی خیز مقابلے کا حصہ بنیں!
چلو چلو فٹبال گراؤنڈ جنڈ چلو! ⚽🔥
30/08/2026
🏆🔥 تاریخی فائنل — چھب یونائیٹڈ چیمپئن! 🔥🏆
⚽ آل پنجاب اینڈ کے پی کے فٹبال ٹورنامنٹ جنڈ 2026 کا شاندار فائنل آج چھب یونائیٹڈ فٹبال کلب اور خان FC گمبٹ، KPK کے درمیان کھیلا گیا۔ 20 ٹیموں پر مشتمل اس شاندار ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھنے کے لیے گراؤنڈ تماشائیوں سے مکمل طور پر بھر گیا، جبکہ شائقینِ فٹبال کا جوش و خروش اور دونوں ٹیموں کے لیے بھرپور سپورٹ قابلِ دید تھی۔ 🔥👏
میچ کا آغاز انتہائی شاندار انداز میں ہوا۔ چھب یونائیٹڈ نے پہلے دو گول اسکور کرکے 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ اس کے بعد خان FC گمبٹ KPK نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گول کرکے مقابلے کو مزید سنسنی خیز بنا دیا۔ ⚽🔥
اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان آخری لمحے تک سخت، سنسنی خیز اور شاندار مقابلہ جاری رہا۔ کھلاڑیوں نے بھرپور جذبے اور بہترین فٹبال کا مظاہرہ کیا، جبکہ فل گراؤنڈ کراوڈ نے مسلسل اپنی ٹیموں کا حوصلہ بڑھایا۔ ⏱️🏟️🔥
آخرکار میچ کے اختتام پر چھب یونائیٹڈ نے خان FC گمبٹ KPK کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کر لیا اور چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ 🏆🥇
👏 خان FC گمبٹ KPK کو بھی شاندار کھیل اور فائنل تک رسائی حاصل کرنے پر بہت بہت مبارکباد۔ ❤️⚽
🏟️ یہ 20 ٹیموں پر مشتمل ایک بہترین اور کامیاب ٹورنامنٹ ثابت ہوا۔ پورے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار مقابلے، بہترین فٹبال اور شائقین کا بھرپور جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔
انتظامیہ کی جانب سے بہترین نظم و ضبط، شاندار انتظامات اور فٹبال رولز کے مطابق میچز کا انعقاد کیا گیا۔ خصوصاً فائنل میچ بھی فٹبال کے تمام اصول و ضوابط کے مطابق بہترین انداز میں کھیلا گیا۔
تمام ٹیموں نے جنڈ فٹبال کلب جنڈ کی انتظامیہ کے بہترین انتظامات، نظم و ضبط اور کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سراہا۔ 👏⚽
❤️⚽ جنڈ فٹبال کلب جنڈ — فٹبال کے فروغ کے لیے ایک شاندار قدم!
🔥 چھب یونائیٹڈ — فخرِ جنڈ، فخرِ اٹک ! 🏆
🎉🏆 CONGRATULATIONS CHAMPIONS! 🏆🎉
28/08/2026
⚽ All Punjab & KPK Football Tournament – Jand, Attock 🏆
🏟️ 1st Semi-Final – Match Result
Jand Football Club Jand 2️⃣ – 4️⃣ Chab United Football Club
جنڈ فٹبال کلب اور چھب یونائیٹڈ فٹبال کلب کے درمیان کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں شائقینِ فٹبال کو ایک زبردست اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
🔹 پہلا ہاف:
میچ کے آغاز میں جنڈ فٹبال کلب نے پینلٹی پر پہلا گول اسکور کیا، جس کے بعد جنڈ نے دوسرا گول بھی کر کے برتری 2-0 کر دی۔
پہلے ہاف کے اختتام سے قبل Chab United FC نے ایک شاندار گول کر کے اسکور 2-1 کر دیا۔
🔹 دوسرا ہاف:
دوسرے ہاف کے درمیانی حصے میں چھب یونائیٹڈ نے ایک اور گول کر کے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔
اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست اور بھرپور مقابلہ جاری رہا۔ چھب یونائیٹڈ نے آخری لمحات میں شاندار اٹیک کرتے ہوئے آخری 4 منٹ میں مزید 2 گول اسکور کیے اور میچ 4-2 سے اپنے نام کر لیا۔
🏆 Chab United Football Club نے 4-2 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
👏 اس سنسنی خیز مقابلے کو National Referee Pakistan Army Majid Ali نے بہترین انداز میں سپروائز کیا اور میچ کو شاندار طریقے سے کروایا۔
⚽ Congratulations Chab United FC!
🏆 Final Qualified!