24/06/2026
فٹبال کی تاریخ کا بدترین میچ!!
فٹبال میں جہاں بہت اچھی کہانیاں نظر آتی ہیں، وہیں کچھ ایسی کہانیاں بھی ہیں جنہیں آج تک برے ناموں سے یاد کیا جاتا ہے۔ "گیہوں کا شرمناک دن" یا Disgrace of Gijón بھی فٹبال کی ایک بدترین کہانی ہے۔
فیفا ورلڈکپ 1982 سپین میں کھیلا جارہا تھا۔ الجزائر، آسٹریلیا، ویسٹ جرمنی اور چیلے ایک گروپ میں تھے۔ الجزائر نے حیرت انگیز طور پر دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن اور اس وقت کی یورپین چیمپئن ویسٹ جرمنی کو ہرا کر فٹبال کی دنیا کو حیران کردیا تھا۔ چیلے اپنے تینوں میچز ہار گئی تھی اور آسٹریا نے الجزائر کو ہرا رکھا تھا یوں اب دو ٹیمیں یعنی آسٹریا اور الجزائر دو دو میچز جیت چکی تھیں جبکہ ویسٹ جرمنی چیلے سے ایک میچ جیتی تھی، الجزائر سے میچ ہاری تھی اور آخری میچ اب آسٹریا اور ویسٹ جرمنی کے خلاف تھا۔
ویسٹ جرمنی یہ میچ اگر صرف ایک گول سے جیتتا تو گول ڈفرینس پر یعنی کس نے زیادہ گول مارے اور کم گول کھائے، اس بنیاد پر وہ اگلے راؤنڈ میں چلا جاتا اور الجزائر باہر ہوجاتا۔ آسٹریا نے وہاں ویسٹ جرمنی کے ساتھ سیٹنگ کی، ویسٹ جرمنی نے دسویں منٹ میں گول کیا اور پورا میچ دونوں ٹیموں نے ایسے ہی گزار دیا یوں آسٹریا اور ویسٹ جرمنی ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے جبکہ الجزائر بہترین فٹبال کھیل کر بھی ان دونوں ٹیموں کی خباثت کیوجہ سے باہر ہوگیا۔ سپین کے شہر گیہوں میں ہونے والے اس میچ میں شائقین نے دونوں ٹیموں کو بدترین گالیوں سے نوازا اور اس میچ کو گیہوں کا شرمناک دن قرار دیا گیا۔
فیفا نے اس میچ پر ایکشن لیا اور آئندہ کے لیے یہ اصول طے کیا کہ گروپ کے تمام آخری میچز ایک ہی وقت میں شروع ہوں گے۔ یوں اب ہمیں آج رات سے اکٹھے دو دو میچز دیکھنے کو ملیں گے، چیمپئنز لیگ میں بھی گروپ سٹیج کے آخری دن اکٹھے 18 میچز ہورہے ہوتے ہیں اور اسی طرح پریمیر لیگ میں بھی آخری دن تمام ٹیمیں اکٹھی ایکشن میں ہوتی ہیں۔
آج رات تین گروپس گروپ اے، بی اور سی کے تمام میچز ہوجائیں گے، چھ میچز ایک ہی رات میں دیکھیں گے اور باقی نو گروپس بھی آئندہ تین دنوں میں نمٹ جائیں گے۔
مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے پیج SBR Sports کو ضرور فالو کریں۔
24/06/2026
دو مراحل مکمل!! 🖤
آج صبح فیفا ورلڈکپ کے دو مراحل مکمل ہوچکے ہیں اور تمام ٹیمیں دو دو میچز کھیل چکی ہیں۔ ان میچز سے کچھ گروپس کی تو بالکل واضح شکل ہمارے سامنے آگئی ہے کہ ٹاپ کون کرے گا اور اگلے راؤنڈ میں بھی کچھ ٹیمیں جگہ بنا چکی ہیں۔
ہم گروپ وار سب کو ایک مرتبہ دیکھ لیتے ہیں۔
گروپ اے: میکسیکو اپنی جگہ پکی کرچکی ہے اور وہی گروپ ٹاپ بھی کرچکے ہیں۔ چیکیا اور جنوبی افریقہ کے پاس موقع ہوگا کہ اپنا میچ جیت کر وہ دوسرے یا تیسرے نمبر پر جاکر کوالیفائی کرسکتے ہیں ابھی تک باہر کوئی نہیں ہوا۔
گروپ بی: کینیڈا اور سوئٹزرلینڈ تقریباً اگلے راؤنڈ میں پہنچ چکے ہیں جن دونوں کا آج آپس میں ہونے والا میچ گروپ ٹاپر طے کرے گا اور بوسنیا کا مقابلہ قطر سے ہے جسے جیتنے والی ٹیم نمبر تین پر جاکر اگلے راؤنڈ میں پہنچ سکتی ہے۔
گروپ سی: برازیل اور مراکش اپنی جگہ پکی کرچکے ہیں البتہ گروپ ٹاپ کی کشمکش جاری ہے۔ سکاٹ آج برازیل کے خلاف جیت اپنی جگہ کنفرم کرسکتا ہے۔
گروپ ڈی: یو ایس اے گروپ ٹاپ کرکے جگہ پکی کرچکا ہے۔ آسٹریلیا اور پیراگوئے کا مقابلہ جو جیتے گا، وہ جگہ کنفرم کرلے گا جبکہ ہیتی باہر ہوچکی ہے۔
گروپ ای: جرمنی گروپ ٹاپ کرکے جگہ پکی کرچکا ہے۔ کوراساؤ کو ایوری کوسٹ بظاہر ہرا دے گا یوں جرمنی اور ایوری کوسٹ اس گروپ سے جائیں گے باقی دونوں کا مشکل لگ رہا ہے۔
گروپ ایف: تیونس باہر ہوچکا ہے، نیدرلینڈز اسے ہرا کر آرام سے گروپ ٹاپ کرلے گا البتہ جاپان اور سویڈن کا مقابلہ کڑا ہوگا لیکن اگر جاپان ہار بھی جائے تو نمبر تین پر آکر کوالیفائی کرسکتا ہے۔
گروپ جی: مصر گروپ ٹاپ پر ہے لیکن ابھی اس گروپ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ نیوزی لینڈ بیلجیئم کو ہرا سکتا ہے اور ایران مصر کو، البتہ مصر اگر ہار بھی گیا تو نمبر تین پر ہی رہے گا اور نیوزی لینڈ سے اوپر فنش کرکے اگلے راؤنڈ میں پہنچ سکتا ہے۔
گروپ ایچ: سپین اور یوروگوئے میں سے جو جیتے گا، وہ گروپ ٹاپ کرے گا جبکہ سعودیہ اور کابو وردے میں سے جو جیتے گا وہ نمبر تین پر آکر اگلے راؤنڈ میں جاسکتا ہے۔
گروپ آئی: فرانس اور ناروے اگلے راؤنڈ میں پہنچ چکی ہیں، سینیگال نے بہت مایوس کیا لیکن اگر وہ عراق کو اچھے مارجن سے ہرادیں تو نمبر تین پر آگے پہنچنے کی امید کی جاسکتی ہے۔
گروپ جے: ارجنٹینا گروپ ٹاپ کرچکا ہے۔ آسٹریا اور الجزائر میں نمبر دو پر آنے کا مقابلہ ہوگا جبکہ اردن باہر ہی ہے۔
گروپ کے: کولمبیا اور پرتگال کا مقابلہ گروپ ٹاپ کے لیے ہوگا جبکہ کانگو ازبکستان کو ہرا کر نمبر تین پر کوالیفائی کرسکتی ہے، ازبکستان تو باہر ہی ہے۔
گروپ ایل: انگلینڈ کا مقابلہ پاناما سے ہوگا جو پہلے ہی باہر ہیں اور امید ہے کہ انگلینڈ میچ جیت کر گروپ ٹاپ کرلے گی جبکہ نمبر دو کے لیے گھانا اور کروشیا مدمقابل ہوں گے اور گھانا اگر ہار بھی گیا تو نمبر تین پر رہ کر بھی اگلے راؤنڈ میں پہنچ جائے گا۔
نوٹ: ہر گروپ سے 2 ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کریں گی جبکہ نمبر3 پر آنے والی 12 ٹیموں میں سے 8 ٹیمیں پوائنٹس اور گول ڈفرینس پر اگلے راؤنڈ میں جائیں گے یوں اگر کوئی ٹیم 4 پوائنٹس لے کر نمبر تین پر رہی تو وہ لازماً کوالیفائی کرلے گا جبکہ تین پوائنٹس والوں کا گول ڈفرینس دیکھا جائے گا یعنی فٹبال کا رن ریٹ کہہ لیں۔
مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے پیج SBR Sports کو ضرور فالو کریں۔
24/06/2026
Salman Ali Agha Set to become new Test Captain
24/06/2026
𝐏𝐥𝐚𝐲𝐞𝐫 𝐨𝐟 𝐭𝐡𝐞 𝐌𝐚𝐭𝐜𝐡 𝐀𝐰𝐚𝐫𝐝𝐬 𝐢𝐧 𝐅𝐈𝐅𝐀 𝐖𝐨𝐫𝐥𝐝𝐜𝐮𝐩𝐬⚽🚨
13 - Lionel Messi
08 - Cristiano Ronaldo
06 - Arjen Robben
05 - Kylian Mbappe
05 - Luka Modric
05 - Luis Suarez.
23/06/2026
پنت دہلی میں 💙
یہ نومبر دو ہزار چوبیس کی بات ہے جب بھارتی لیگ کیلیے کھلاڑیوں کی بولی لگاٸ جا رہی تھی اور ڈاکٹر سنجیو گوینکا کی ٹیم لکھنٶ سوپر جاٸنٹس نے ستاٸیس کروڑ کی تاریخی بولی لگا کر رشب پنت کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔۔
بعد میں جب سوال کرنے والوں نے گوینکا جی سے پوچھا کہ اتنی قمیت کیوں تو جواب دیتے ہیں کہ جیسے آج بھارت میں ماہی ( مہندرا سنگھ دھونی),روہت کی بات ہوتی ہے کیونکہ وہ دونوں بطور قاٸد پانچ پانچ ٹرافیز جیت چکے ہیں تو دس سال بعد لوگ ماہی ،روہت اور رشب کہیں گے مانو گوینکا جی کو لگا کہ پنت انہیں دس سالوں میں پانچ ٹرافیز جتوا دے گا۔۔
دوسرے انٹرویو میں کہتے ہیں کہ میں نے آکشن والے دن مختلف ایکسپرٹس کو فون کیے تو کوٸ کہتا شریاس کو لے لو کوٸ کسی کا نام لیتا تو کوٸ کسی کا مگر ایک بندے نے بھی رشب کا نام نہیں لیا مگر میں نے سب کی ان سنی کرکے پنت کو اٹھا لیا کیونکہ مجھے لگتاتھا کہ پنت کہ پاس الہ دین کا چراغ ہے جو رگڑے گا اور ہم کہاں نکل جاٸیں گے۔۔
دوسری طرف اتنے پیسے لے کر پنت کے پاٶں بھی زمین پر نہیں لگ رہے تھے وہ بھی کہتے ہیں مجھے باقی تو کنفرم تھا کہ لکھنٶ جارہا ہوں بس ایک ٹیم تھی جس کا ڈر تھا وہ تھا پنجاب کیونکہ ان کے پاس پیسہ بہت تھا ۔۔الغرض دونوں نے اس نٸ محبت کو خوب انجواۓ کیا۔۔
مگر پھر شروع ہوا آٸ پی ایل اور پنت کی قیادت میں اتری لکھنٶ نے ناکامیوں کی تاریخ رقم کر دی سونے پر سہاگہ پنت نے بھی بلے کے ساتھ کچھ نہ کیا میمز کی بھرمار سوشل میڈ یا پر لکھنٶ ٹیم اور فینز کو کاٹنے لگی مگر گوینکا جی برداشت کر گۓ اگلے سیزن کیلیے پھر پنت کو چانس ملا ایک بار پھر اس سے بھی گھٹیا کارکردگی اور ٹیم آخری نمبر پر۔۔۔
اب گوینکا جی پھٹ پڑے اور پنت سے صاف لفظوں میں کہ دیا یوں نہ چل سکے گی یاری ہماری تم اپنا بستر بوریا سمیٹو اور جانے کی کرو تیاری الغرض پہلے کپتانی چھڑواٸ اور آج ایک ڈیل کے تحت ستاٸیس کروڑ والے پنت پندرہ کروڑ میں واپس دہلی کو سونپ دیے گۓ ہیں کہ بھیا تمہارا لڑکا ہے تم ہی دیکھو ہم سے نہ ہو پاۓ گا بدلے میں 13.5 کروڑ میں کلدیپ لکھنٶ کو مل گۓ ہیں ۔۔
یوں یہ محبت کی داستان محض دو سیزن بعد ہی ختم ہو گٸ اور گوینکا جی جو سینے میں بڑے بڑے سپنے سجاۓ بیٹھے تھے اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے محبوب کو روانہ کر دیا۔۔۔۔۔
یہ تمہید لکھنے کا مقصد ایک ہی ہے کہ پنت کبھی بھی ستاٸیس کروڑ کا کھلاڑی نہیں تھا جبکہ گوینکا جی نے جس لیول پر پنت کو سمجھا ہوا تھا وہ بلکل ویسا نہیں تھا پنت ٹیسٹ کا تگڑا کھلاڑی ہے مگر ٹوٸنٹی میں وہ محض اوسط درجے کا بلے باز ہے۔۔کرکٹ کی اپڈیٹس کیلیے Aik tha Kaptaan کو فالو کریں۔۔
23/06/2026
🚨 اندر کی خبریں… پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ 2026
شاہین آفریدی ❌
حسن علی ❌
نعمان علی ❌
شاہنواز دہانی ✅
عبید شاہ ✅
محمد علی ✅
22/06/2026
NEWS ALERT 🚨
شاہنواز دھانی حسن علی کی جگہ لینے کے پکے امیدوار ٹیسٹ کرکٹ میں انکی واپسی انگلینڈ اور ویسٹنڈیز کی سیریز میں ممکن ہے ❤️🙌🏻
22/06/2026
NEWS ALERT 🚨🙌🏻
رپورٹس ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل اپنا فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے اور انہیں کھیلنے کے لیے گرین لائٹ دے دی گئی ہے۔✅🙌🏻
ٹیم انڈیا کے لیے ایک زبردست فروغ کیونکہ کوہلی اب فٹنس کے تمام جائزوں کو پاس کرنے کے بعد ایکشن میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔