Khalil Ur Rehman Yousafzai
It's my my personal veloge
26/08/2026
Who like this picture
23/08/2026
who like this person
14/08/2026
یہ ہیں شہزاد امتی، ان کو تو آپ لوگ جانتے ہی ہوں گے یہ ایک ولاگر ہیں جو کچھ ہی دنوں میں کافی وائرل ہوئے تھے اور پختون کمیونٹی کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔
انہوں نے اپنے علاقے میں ایک ریسٹورنٹ کھولنے کا ارادہ کیا۔ کام بہت تیزی سے جاری تھا، لیکن جب کام لنٹر تک پہنچا اور آدھا مکمل ہوا، تو اس دوران ایک شخص پولیس کے ساتھ آ گیا اور ان سے کہنے لگا کہ آپ کام روک دیں، کیونکہ جس زمین پر آپ ہوٹل بنانے جا رہے ہیں اس میں میرا بھی حصہ ہے جسے اس زمین کے مالکان تسلیم نہیں کر رہے۔
ہماری پانچ ہزار سالہ تاریخ کا ایک تلخ سچ یہ بھی ہے کہ جب بھی کوئی اپنا یا پڑوسی کامیاب ہونے لگتا ہے، تو اپنے ہی لوگوں میں سے ایسے سانپ نما انسان نکل آتے ہیں جو خود آگے بڑھنے کے بجائے اس بندے کی ٹانگیں کھینچنے میں لگ جاتے ہیں۔ یہ میرے ساتھ خود بھی ہو چکا ہے، اور آج یہ سب دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ ہمارے ارد گرد کیسے کیسے آستین کے سانپ رہتے ہیں جو کامیابی کی راہ میں آپ کو ڈس لیتے ہیں۔
میں یہ بالکل نہیں کہتا کہ کون سا فریق حق پر ہے اور کون سا ناحق پر، لیکن کام کی شروعات میں کوئی سامنے نہیں آیا جب کام مکمل ہونے کے قریب پہنچا تو اسے نقصان پہنچانے کے لیے دعو
08/08/2026
حسنین شاہ سی پی ایل میں حسنین شاہ کی باتیں کر رہے ہیں🚨🔥💪😲
08/08/2026
دی ہنڈرڈ لیگ انگلینڈ میں پاکستان کے جادوگار اسپنر عثمان طارق نے بھارت کے سابق کرکٹر مشہور کمنٹیٹر روی شاستری کو اتنا زبردست جواب دیا کہ ساتھ میں کھڑے انگلینڈ کے کمنٹیٹر بھی حیران رہ گئے عثمان طارق سے شاستری نے سوال کیا کہ آپ پاکستان کیلئے کھیل رہے ہیں پی ایس ایل بھی کھیل رہے ہے یہاں انگلینڈ کی دی ہنڈراڈ لیگ بھی کھیل رہے ہے کیا کھبی آئی پی ایل کھیلنے کے دل میں خواہش آئی ہےجس پر عثمان طارق نے کہا میں نے کھبی یہ خیال نہیں کیا کہ میں آئی پی ایل کھیلوں اس کی وجہ وہاں کی فلیٹ آسان پچز چھوٹی باونڈری ہے جہاں پر صرف بلےباز کھیلتے ہیں باولر صرف باولنگ کرتے ہیں وہاں ایک دسویں نمبر پر کھیلنے والا بٹسمین بھی آپ کو ایک اوور میں چھ چھکے لگا سکتا ہے انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ پی ایس ایل میں کھیلتا ہوں لیکن ان میں باولرز اور بٹسیمن دونوں کے پاس پورا موقع ہوتا ہیں کہ وہ پرفارمنس دیکھائے لیکن آئی پی ایل دنیا کی واحد لیگ ہے جس میں باولرز کیلئے کچھ نہیں ہے صرف وہ باولنگ ہی کرواتے ہیں کھیلتے صرف بلےباز ہی ہیں۔
08/08/2026
With D Riaz – I just got recognised as one of their top fans! 🎉
06/08/2026
حضرت افغانی اور جنرل ضیاءالحق
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گرامی قدر منصور احمد خان صاحب مدظلہ [احمد پور شرقیہ] فرماتے ہیں کہ حضرت مولانا علامہ محمد عبداللہ صاحب احمد پوری رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ
حضرت مولانا شمس الحق افغانی رحمۃ اللہ علیہ اپنے گھر ترنگزئی[چارسدہ] میں بیمار تھے، سول کپڑوں میں فوجی افسر آکر حضرت کے بیٹوں سے ملے اور کہا کہ جنرل ضیاء الحق صاحب حضرت افغانی کا علاج راولپنڈی سی ایم ایچ میں کرانا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ راولپنڈی پہنچ کر گاڑی جب سی ایم ایچ میں داخل ہوئی تو جنرل ضیاء الحق اسٹک لیے برامدے میں ٹہل رہے تھے اور بہت سے اعلیٰ فوجی افسر پیچھے لائن بنا کر کھڑے تھے، جنرل ضیاء الحق نے بڑھ کر حضرت کی طرف کا دروازہ کھولا اور بڑے پُرتپاک انداز سے استقبال کیا اور تمام ڈاکٹروں کو سختی سے ہدایت کی کہ ہفتہ کے اندر اندر حضرت کی طبیعت مکمل ٹھیک ہونی چاہیے۔
حضرت ہسپتال میں داخل ہو گئے، جنرل ضیاء الحق صاحب حضرت کی مزاج پرسی کے لیے بھی آتے رہے۔
جب حضرت مکمل صحت مند ہو گئے تو جنرل ضیاء الحق نے کہا کہ حضرت میرا آپ کو یہاں لانا اور علاج کرانا ایک اور غرض کے لیے بھی تھا اور وہ غرض یہ ہے کہ آپ سے ایک خط کا جواب لکھوانا ہے جو صرف آپ ہی لکھ سکتے ہیں۔
اس خط کی تفصیل یہ ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ سے ہمیں ایک خط موصول ہوا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں آجکل یہ بحث چل رہی ہے کہ مذہبِ اسلام تنگ اور ناقابلِ عمل ہونے کے باعث نہ تو موجودہ زمانے کو مطمئن کر سکتا ہے اور نہ اس ترقی یافتہ دور کے ساتھ چل سکتا ہے، ایسی صورت میں نہ صرف یہ کہ اسلام مسلمانوں کی ترقی میں رکاوٹ بنا ہوا ہے بلکہ دوسری قوموں کے بارے میں مسلمانوں کے دلوں میں شکوک و شبہات پیدا کرتا رہتا ہے اور یہی چیز مسلمانوں کی موجودہ تنزلی کا سبب ہے، کیوں نہ اسلام کو دقیانوسی و فرسودہ قرار دے کر مذاہب کی فہرست سے خارج کر دیا جائے۔
جنرل ضیاء الحق نے کہا اس خط کا جواب آپ ہی بہتر دے سکتے ہیں
حضرت افغانی نے فرمایا ٹھیک ہے میں آپ کو جواب لکھ دوں گا
چنانچہ آپ نے اس خط کا مفصل جواب تحریر فرمایا
ا اور
آخر میں ایک بات یہ بھی لکھی کہ میں برطانوی پارلیمنٹ کو یہ چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اپنے مذاہب کے بڑے پادریوں کو دنیا کے کسی ملک میں کسی بھی جگہ جمع کر لیں اور میرا ان کے ساتھ مناظرہ کرائیں اگر وہ یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہو جائیں کہ واقعی اسلام ایک دقیانوسی مذہب ہے جو تنگ نظر اور تنگ داماں ہونے کے باعث ناقابلِ عمل ہے تو بے شک اسے مذاہب کی فہرست سے خارج کر دیا جائے
لیکن
اگر میں یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہو گیا اور پادری یہ ماننے پر مجبور ہو گئے کہ عیسائیت چند فرسودہ روایات کے علاوہ کچھ نہیں ہے جو نہ روحانی نہ مادی نہ معاملات نہ عبادات میں کسی قسم کی کوئی رہنمائی نہیں کرتا تو پھر تمہیں عیسائیت کو مذاہب کی فہرست سے خارج کرنا ہوگا
یہ جواب گورنمنٹ پاکستان کی طرف سے برطانوی پارلیمنٹ کو چلا گیا،
کچھ دنوں بعد وہاں سے جواب آیا کہ
ہم نے اس سوال کو ختم کر دیا ہے ، آپ بھی ختم کر دیں۔
[تذکرہ علامہ محمد عبداللہ صاحب، مرتبہ : گرامی قدر منصور احمد خان صاحب، صفحہ نمبر 270]
02/08/2026
پاکستان کے مزید دو کرکٹرز نے سری لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں معاہدے کر لیے ہیں، جبکہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔
نوجوان بلے باز خواجہ نافع کو جافنا کنگز نے افغانستان کے ابراہیم زدران کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے، جبکہ آل راؤنڈر افتخار احمد دمبولا سکسرز کی نمائندگی کریں گے اور وہ افغان فاسٹ بولر فضل حق فاروقی کی جگہ ٹیم کا حصہ بنیں گے۔
دوسری جانب کینڈی رائلز نے تصدیق کی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ذاتی وجوہات کے باعث ایل پی ایل سے الگ ہو گئے ہیں۔ لیگ انتظامیہ کے ترجمان نے بھی ان کی دستبرداری کی تصدیق کی ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Address
Kuala Lumpur