مسئلہ سارا روٹی دا اے، باقی تے سارے مسئلے فری نیں 😂🍞
Spots Hub
Cricket Promotor
🇵🇰❤️ تمام پاکستانیوں کو یومِ آزادی مبارک!
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰💚
09/08/2026
ماشاءاللہ، بہت بہت مبارک ہو! 🌸💐
پیارے بھائی جہانگیر عباسی کو اللہ رب العزت نے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔ اس خوشی کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ❤️
اللہ تعالیٰ نومولود کو صحت، تندرستی، لمبی عمر، نیک بختی اور والدین کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے، اسے دین و دنیا کی کامیابیاں عطا فرمائے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
اللہ پاک والدین کے لیے یہ ننھا فرشتہ باعثِ رحمت و برکت بنائے اور ان کے گھر کو ہمیشہ خوشیوں سے آباد رکھے۔
آمین یا رب العالمین 🤲❤️
04/08/2026
کشمیر کے موجودہ حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اہلیان سنگڑھ بٹھارہ نے الیکشن 2026 کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
یہ عوامی آواز اور پرامن طریقے سے اپنے مؤقف کے اظہار کا ایک ذریعہ ہے۔
آپ کی کیا رائے ہے؟ کمنٹ میں ضرور بتائیں۔
ایک طرف عوام اپنے حقوق کے لیے کٹ مر رہی ہے، پورا کشمیر سڑکوں پر نکل آیا ہے، اور ایک ہم ہیں جو کانوں میں تیل ڈال کر اور ستو پی کر سوئے ہوئے ہیں۔ آج ہمیں یہ تسلیم کر لینا چاہیے کہ شاید ہم باقی علاقوں کی ان بہادر عورتوں کے پاؤں کی خاک کے برابر بھی نہیں رہے!
ذرا سوچیں... اپنے گریبان میں جھانکیں! ایک ماں دو مہینے کی معصوم بچی کو سینے سے لگائے مارچ میں نکلتی ہے، اس پر سیدھی فائرنگ کی جاتی ہے، گولیاں برستی ہیں، لیکن اس کے قدم نہیں ڈگمگاتے۔ نہ جانے وہ کس مٹی کے بنے ہوئے بہادر لوگ ہیں! اور ایک ہم ہیں جنہیں اپنے گھروں کی چار دیواری سے باہر نکلنے میں موت پڑتی ہے۔
تاریخ گواہ ہے کہ 86 سالہ بزرگ کمانڈر فاروق نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔ پی ایچ ڈی اسکالرز، ایم بی بی ایس کے ڈاکٹرز، اور ایم اے انگلش کے پڑھے لکھے نوجوان طالب علموں نے اپنا لہو دے کر اس تحریک کو زندہ رکھا ہوا ہے، لیکن ہمارے علاقے کو ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ آخر ہمارا ضمیر کب جاگے گا؟
خدارا! اگر ہم سڑکوں پر نہیں نکل سکتے، اگر ہمارے اندر اتنی غیرت اور ہمت نہیں بچی کہ اپنے حق اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے آواز اٹھا سکیں، تو آپ سب سے ہاتھ جوڑ کر ایک پرزور اپیل ہے:
**کم از کم 10 اگست کو اپنے اندر اتنی سی غیرت ضرور پیدا کر لیں کہ ووٹ دینے کے لیے گھر سے باہر نہ نکلیں!**
بس اتنی سی غیرت دکھا دیں! اگر حق کا ساتھ نہیں دے سکتے، تو کم از کم اس نظام کا حصہ بن کر اپنا ضمیر تو نہ بیچیں۔ 10 اگست کو مکمل بائیکاٹ کریں اور گھروں میں بیٹھیں۔
فیصلہ اب آپ کے ہاتھ میں ہے۔ تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی کہ جب پورا کشمیر اپنے حق کے لیے لڑ رہا تھا، تو سنگڑھ بٹھارہ کی عوام کیا کر رہی تھی۔
23/07/2026
سوشل میڈیا پر بیٹھ کر کسی کی نیت، کردار یا خدمات پر فیصلے سنانا بہت آسان ہے، مگر حقیقت صرف پوسٹوں اور کمنٹس سے معلوم نہیں ہوتی۔
آپ کو یہ کیسے معلوم کہ قادر کشمیری نے اپنے علاقے، اپنے لوگوں یا عوامی حقوق کی تحریک کے لیے کیا کیا ہے یا کیا نہیں؟ ہر خدمت کی تشہیر ضروری نہیں ہوتی۔ بہت سے لوگ خاموشی سے اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور اسے سوشل میڈیا کی نمائش نہیں بناتے۔
اگر کسی کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں تو دلیل کے ساتھ بات کریں، لیکن محض قیاس آرائیوں، طنز اور کردار کشی سے نہ کسی کی عزت کم ہوتی ہے اور نہ آپ کا مؤقف مضبوط ہوتا ہے۔
یاد رکھیں، ہر شخص کی اپنی ذمہ داریاں اور اپنی مجبوریوں کا دائرہ ہوتا ہے۔ اس بنیاد پر کسی کو غدار، بے حس یا بے وفا قرار دینا انصاف نہیں۔
اختلاف ضرور کریں، مگر شائستگی اور دلیل کے ساتھ۔ بے بنیاد الزامات اور ذاتی حملے صرف نفرت کو جنم دیتے ہیں، سچ کو نہیں۔ اگر آپ احترام چاہتے ہیں تو دوسروں کی عزت کا بھی احترام کریں۔
تری مٹی ترے اپنے ہی خون سے تر ہے
یہ کیسا عہد ہے، ہر سمت درد کا گھر ہے
💔
09/07/2026
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
سنگڑھ بٹھارا کے عظیم سپوت، ڈسٹرکٹ کونسلر جناب شوکت افضل صاحب اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔
آپ ایک نیک، باکردار، مخلص اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے۔ آپ نے ہمیشہ اپنے علاقے اور عوام کی خدمت کو ترجیح دی، اور آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، درجات بلند فرمائے، اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
اللہ تعالیٰ اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور تمام سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آپ کی رحلت علاقے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی نیکیوں کو قبول فرمائے اور آپ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔
Cliquez ici pour réclamer votre Listage Commercial.
Emplacement
Type
Site Web
Adresse
Ns
Paris
24