شہداے اشکوٹ

شہداے اشکوٹ

Partager

Informations de contact, plan et itinéraire, formulaire de contact, heures d'ouverture, services, évaluations, photos, vidéos et annonces de شہداے اشکوٹ, Ligue sportive, Democratic Republic of the.

02/09/2026

🌹 یومِ شہادت — ناہیک چوہدری محمد یعقوب شہید 🌹
2 ستمبر 1991 کو ناہیک چوہدری محمد یعقوب نے فارورڈ کوہٹہ، آزاد کشمیر کے محاذ پر وطنِ عزیز کا دفاع کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
انہوں نے اپنی بہادری، شجاعت اور عزم سے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور پاکستان کا پرچم سربلند رکھا۔
آج ان کے 35ویں یومِ شہادت پر ہم انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی، عزت اور وطن کی حفاظت کی روشن مثال ہیں۔
شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے
شہید کا جو لہو ہے، وہ قوم کی زکات ہے
اللہ پاک شہید ناہیک چوہدری محمد یعقوب کی شہادت قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین۔ 🇵🇰🌹

06/08/2026

الحمدللہ! پاکستان سویٹ ہوم کے 102 طلبہ نے فیڈرل بورڈ کے میٹرک امتحانات میں شرکت کی، اور تمام طلبہ نے +A گریڈ حاصل کر کے ایک شاندار کامیابی اپنے نام کی۔ یہ ہم سب کے لیے بے حد فخر اور خوشی کا لمحہ ہے۔🌟

یہ کامیابی پاپا جانی، زمرد خان کی سرپرستی، ہمارے اساتذہ کی انتھک محنت، اور ہمارے باہمت بچوں کی لگن، عزم اور مسلسل کوششوں کا ثمر ہے۔ 💪✨

سب سے بڑھ کر، یہ کامیابی پاکستان سویٹ ہوم کے ہر ڈونر، اسپانسر اور سپورٹر کی بھی ہے، جنہوں نے ان بچوں پر یقین رکھا اور ہر قدم پر ان کا ساتھ دیا۔ آپ کی محبت، اعتماد اور تعاون نے ان خوابوں کو حقیقت کا روپ دیا۔ ❤️‍🩹

18/07/2026
21/06/2026

Salute to those fathers on Father’s Day who sacrificed their lives for the homeland and became immortal.

09/05/2026

The first day at Cadet College of Azan Arif, grandson of Naik Yaqoob Shaheed from the land of martyrs, Ashkot.

09/05/2026

زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں، ہیروز اور عظیم کرداروں کو یاد رکھتی ہیں۔ وقت گزر جاتا ہے، انسان اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں، مگر ان کے کردار، خدمات اور کارنامے ہمیشہ تاریخ کے سنہرے اوراق میں زندہ رہتے ہیں۔ ایسے ہی عظیم، باوقار اور قابلِ فخر شخصیت ہمارے گاؤں اشکوٹ کے سپوت، میجر بشیر حسین کاظمی صاحب تھے، جنہوں نے اپنی عسکری، سماجی اور سیاسی خدمات کے ذریعے علاقے کا نام روشن کیا اور اپنی پوری زندگی عوام کی خدمت، نوجوان نسل کی رہنمائی اور وطن عزیز پاکستان سے محبت کے جذبے میں بسر کی۔
یہ ہمارے گاؤں اشکوٹ کے لیے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول اشکوٹ کو میجر بشیر حسین کاظمی صاحب کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ یہ صرف ایک نام کی تبدیلی نہیں بلکہ ان کی عظیم خدمات، قربانیوں، کردار اور علاقے کے لیے ان کی بے مثال محبت کا اعتراف ہے۔ یقیناً آنے والی نسلیں جب بھی اس ادارے کا نام سنیں گی تو انہیں ایک ایسے عظیم انسان کی یاد آئے گی جس نے اپنی زندگی قوم اور علاقے کے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے وقف کر دی۔
میجر بشیر حسین کاظمی صاحب ہمارے گاؤں اشکوٹ کے واحد آرمی آفیسر تھے جنہوں نے وہ کارنامے سرانجام دیے جو رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے۔ دورانِ سروس انہوں نے نہ صرف پاک فوج میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ بے شمار نوجوانوں کو پاک آرمی میں بھرتی کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ آج علاقے کے سینکڑوں خاندان ان کی محنت، رہنمائی اور تعاون کی وجہ سے باعزت روزگار اور بہتر زندگی گزار رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کی خدمات کا مکمل شمار کرنا ممکن نہیں، کیونکہ انہوں نے خاموشی سے لوگوں کی مدد کی، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور ہر اس شخص کا سہارا بنے جو وطن کی خدمت کا جذبہ رکھتا تھا۔
میجر بشیر حسین کاظمی صاحب صرف ایک فوجی آفیسر نہیں تھے بلکہ وہ ایک مخلص رہنما، بہترین انسان، عوام دوست شخصیت اور نوجوانوں کے حقیقی محسن تھے۔ ان کا کردار دیانتداری، بہادری، خلوص اور حب الوطنی کی روشن مثال تھا۔ انہوں نے ہمیشہ علاقے کے مسائل کے حل، تعلیم کے فروغ، نوجوانوں کی تربیت اور عوامی بھلائی کے لیے اپنی توانائیاں صرف کیں۔ ان کی شخصیت ہر اُس نوجوان کے لیے مشعلِ راہ ہے جو زندگی میں کچھ بڑا کرنا چاہتا ہے اور اپنے علاقے اور وطن کا نام روشن کرنے کا خواب رکھتا ہے۔
آج اگر ان کے نام کو ایک تعلیمی ادارے کے ساتھ منسوب کیا گیا ہے تو یہ دراصل علم، شعور، قربانی اور خدمت کے سفر کو آگے بڑھانے کا پیغام ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جو لوگ قوموں کے لیے مثال بن جاتے ہیں، انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاتا۔ میجر بشیر حسین کاظمی صاحب کا نام ہمیشہ عزت، محبت اور فخر کے ساتھ لیا جاتا رہے گا اور ان کی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن باب کی حیثیت رکھیں گی۔
اللہ تعالیٰ میجر بشیر حسین کاظمی صاحب کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور ان کی عظیم خدمات کو ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رکھے۔ آمین۔

03/04/2026

"ہر نفس عمرِ گزشتہ کی ہے میّت فانی،
زندگی نام ہے مر مر کے جئے جانے کا"
افسوس! یہ دنیا فانی ہے۔ آج ہم ایک بہادر، نڈر اور اپنی مثال آپ شخصیت سے محروم ہو گئے۔ ہمارے پیارے ماموں مشتاق، اشکوٹ نیلم کے سپوت، آج جمعہ المبارک کے بابرکت دن اپنے رب کے حضور حاضر ہو گئے۔ جمعہ کے دن اس دنیا سے رخصت ہونا بھی خوش نصیب لوگوں کو ہی نصیب ہوتا ہے۔ وہ اس جہان میں بھی عظیم تھے اور ان شاء اللہ ہمیشہ عظیم رہیں گے۔
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے منور کرے، اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

31/12/2025

جب مقصد حق کے پرچم کی سربلندی اور دینِ حق کی حفاظت ہو، تو مسلمان اپنے ربِّ کریم سے اپنی جان کے بدلے جنت کا عظیم سودا کر لیتا ہے۔ یہی وہ ایمان افروز جذبۂ شہادت ہے جو مومن کو فولاد سے زیادہ مضبوط اور عزم میں پہاڑوں سے بلند بنا دیتا ہے۔
اسی بے مثال جذبۂ ایمان اور قربانی کی بدولت پاک فوج نے تاریخ میں ایسے کارنامے سرانجام دیے کہ دشمن، تعداد اور اسلحے میں تین گنا بڑی طاقت رکھنے کے باوجود، نیست و نابود ہو گیا۔ یہ قربانیاں ہماری آزادی، سلامتی اور عزت کا وہ قیمتی سرمایہ ہیں جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔
31 دسمبر — یومِ شہادت
یہ دن ہمیں اُن عظیم سپوتوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور امر ہو گئے۔
لانس حوالدار چوہدری علم دین شہید
642 مجاہد رجمنٹ (الیون اسٹار)،
فخرِ کشمیر کے ایک دلیر، نڈر سپاہی تھے۔ انہوں نے 31 دسمبر 2000ء کو بٹل سیکٹر، ضلع کوٹلی آزاد کشمیر کے محاذ پر بھارتی دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش فرمایا۔ دشمن کے سامنے سینہ سپر رہتے ہوئے انہوں نے ثابت کر دیا کہ ایمان، جذبہ اور قربانی کے آگے بڑی سے بڑی طاقت بھی بے بس ہو جاتی ہے۔
شہید کی میت کو 1 جنوری 2001ء کو ان کے آبائی گاؤں اشکوٹ، وادی نیلم لایا گیا، جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔ آج بھی ان کی قربانی اہلِ وطن کے لیے مشعلِ راہ اور نوجوان نسل کے لیے عزم و حوصلے کی زندہ مثال ہے۔
واقعی
شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن
نہ مالِ غنیمت، نہ کشور کشائی
اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، انہیں اعلیٰ علیین میں جگہ عطا کرے اور ہمیں ان کی قربانیوں کی قدر کرنے کی توفیق دے۔
آمین 🇵🇰

Vous voulez que votre entreprise soit Gym la plus cotée à Democratic Republic of the ?

Cliquez ici pour réclamer votre Listage Commercial.

Site Web

Adresse


Democratic Republic Of The