Uqab Cricket club

Uqab Cricket club Informations de contact, plan et itinéraire, formulaire de contact, heures d'ouverture, services, évaluations, photos, vidéos et annonces de Uqab Cricket club, Équipe sportive, Democratic Republic of the.

19/09/2026





Uqabions Shedule..
10/09/2026

Uqabions Shedule..

🦅 سومو سیریز — دوسرے میچ میں عقاب کلب کی شاندار فتح 🏆🔥آج کھیلے گئے سومو سیریز کے دوسرے میچ میں اگرورفالکن نے ٹاس جیت کر ...
09/09/2026

🦅 سومو سیریز — دوسرے میچ میں عقاب کلب کی شاندار فتح 🏆🔥
آج کھیلے گئے سومو سیریز کے دوسرے میچ میں اگرورفالکن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی اوورز میں ان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوتا دکھائی دیا، جہاں عمر نے 55 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پاور پلے میں ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا، جبکہ نعیم نے بھی 24 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر بھرپور ساتھ دیا۔
لیکن مڈل اوورز میں عمیراور سجاد کی شاندار بولنگ نے میچ کا رخ تبدیل کر دیا۔ عمیر نے 4 اوورز میں صرف 23 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سجاد نے بھی 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ احتیشام نے بھی 3 اوورز میں 20 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ یوں عقاب کلب کی بہترین بولنگ کے سامنے اگرور فالکن کی ٹیم 20 اوورز میں 147 رنز تک محدود رہی۔
🎯 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عقاب کلب نے شاندار آغاز کیا۔ عمیر26 گیندوں پر 29 رنز بنا کر مضبوط بنیاد فراہم کی، جبکہ احتیشام نے صرف 8 گیندوں پر 15 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر پریشر ریلیز کیا۔
اس کے بعد عمیراور ذاکر کی شاندار پارٹنرشپ نے میچ کو مکمل طور پر عقاب کلب کے قابو میں کر دیا۔ ذاکر نے صرف 33 گیندوں پر 47 رنز کی بہترین اننگز کھیلی اور عمیر کے ساتھ مل کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا۔
آخر میں مبارک دین نے 17 گیندوں پر 32 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر میچ کا شاندار اختتام کیا اور باقی رہی سہی کسر پوری کر دی۔ 🔥
یوں عقاب کلب نے 14.5 اوورز میں 151/4 رنز بنا کر ہدف حاصل کر لیا اور سومو سیریز کے دوسرے میچ میں شاندار اور یکطرفہ فتح اپنے نام کر لی۔ 🦅🏆
آج کی جیت پوری ٹیم کی محنت، بہترین بولنگ، شاندار بیٹنگ اور زبردست ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ ❤️
🦅 عقاب کلب — جیت کا سلسلہ جاری! 🏆🔥
Well played Uqab Club! ❤️🏏

08/09/2026
08/09/2026





07/09/2026

Opners 🏏🏏

🏏 سومو تنولی سیریز — پہلا میچ 🏏آج کھیلے گئے سومو تنولی سیریز کے پہلے میچ میں عقاب کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے...
07/09/2026

🏏 سومو تنولی سیریز — پہلا میچ 🏏
آج کھیلے گئے سومو تنولی سیریز کے پہلے میچ میں عقاب کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگرور فالکن کو چاروں شانے چِت کر دیا۔ 🔥🏏
عقاب کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 211 رنز کا بڑا مجموعہ کھڑا کیا۔ مبارک نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ سجاد سومو نے صرف 28 گیندوں پر 53 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ 💥
ہدف کے تعاقب میں اگرور فالکن کی پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں عقاب کلب نے 106 رنز سے شاندار کامیابی اپنے نام کرلی۔ 👏🔥
⭐ آج کے میچ کے ہیرو — سجاد سومو! ⭐
سجاد سومو نے پہلے بلے سے 28 گیندوں پر 53 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور پھر گیند سے بھی کمال کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 11 رنز دے کر 4 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ 🎯🔥
یعنی بیٹنگ میں بھی کمال، بولنگ میں بھی کمال!
اسی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر سجاد سومو آج کے مین آف دی میچ قرار پائے۔ 🏆❤️
عقاب کلب کو سیریز کے پہلے میچ میں شاندار فتح پر بہت بہت مبارکباد! 🎉
شاباش عقاب کلب! 💚🦅

06/09/2026


Adresse

Democratic Republic Of The

Téléphone

+923439544875

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Uqab Cricket club publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Contacter L'entreprise

Envoyer un message à Uqab Cricket club:

Raccourcis

Partager