CricNova

CricNova

Share

🏏 CricNova — Your #1 Cricket Destination
Live scores | Match updates | Player news | Highlights
Pakistan cricket ka naya voice 🇵🇰⚡

03/09/2026

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایک خاتون کی داڑھی بھی گنیز ورلڈ ریکارڈ بن سکتی ہے؟

امریکا کی ریاست مشی گن کی 37 سالہ ایرن ہنی کٹ نے خواتین کی سب سے لمبی داڑھی کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ایرن کی داڑھی کی لمبائی تقریباً 30 سینٹی میٹر یعنی 11.81 انچ ریکارڈ کی گئی، جس کے ساتھ انہوں نے 2011 میں قائم کیا گیا ویوین وہیلر کا 25.5 سینٹی میٹر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرن کو PCOS کی وجہ سے چہرے پر غیر معمولی بالوں کی نشوونما کا سامنا رہا۔ وہ صرف 13 سال کی عمر سے اس مسئلے سے نبرد آزما تھیں اور ایک وقت میں دن میں کئی بار شیو کرنے کی کوشش کرتی تھیں۔

لیکن مسلسل مشکلات کے بعد انہوں نے کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے چہرے کے بالوں کو چھپانے کے بجائے قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جس داڑھی کی وجہ سے ایرن کبھی شرمندگی محسوس کرتی تھیں، بالآخر اسی نے انہیں گنیز ورلڈ ریکارڈ تک پہنچا دیا۔

ایرن کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروائیں گی۔

Disclaimer: This story is based on media reports and Guinness World Records information. Details may vary and should be independently verified.

03/09/2026

Babar azam Meets King Charles.❤️‍🩹👑

03/09/2026

یہ بزرگ جو اپنا نام محمد حسین ولد غلام حیدر بتاتے ہیں۔ گرین ٹاؤن لاہور سے 14 اگست ، 2026 کو لاوارث ملے ہیں۔ اپنے گھر کا پتہ بتانے سے قاصر ہیں۔ اگر کسی کو ان کے ورثاء بارے علم ہو تو 15 یا 03090000015 پر رابطہ کریں۔
case id: 372471116
Help in reunite with his family

03/09/2026

اس اماں جان کی داستان سنیں اور انکے پیارے ڈھونڈنے میں مدد کریں۔۔۔۔!!
"میرا نام خالدہ بی بی ہے۔ میں لاہور میں رہتی تھی مجھے سہی سے یاد نہیں کہ مجھے کب بیچا گیا تھا۔ لیکن 1950 سے پہلے کی بات ہے۔ میرے ابو کا نام رحمت علی تھا۔ اور میرے ابو رحمت علی ریل گاڑی چلاتے تھے۔اور امی کا نام رسولاں بی بی تھا۔ میری 3 بہنیں تھی اور ایک بھائی تھا بھائی کا نام شفیق تھا۔اس وقت میری عمر تقریباً 13 سال ہو گی۔
میرے چچا مجھے بہانے سے لے گئے اور بیچ آئے۔
میرے چچا کا نام سردار تھا جس نے مجھے بیچ دیا تھا۔ ہماری قوم مجھے سہی سے یاد نہیں لیکن شاید آرائیں پنجابی تھی۔مجھے بہنوں کے نام یاد نہیں ہیں۔
ہمارا گھر چڑیا گھر کے ساتھ تھا۔ بانوں بازار ساتھ لگتی تھی۔ ہمارے گھر کے ساتھ شاہی قلعہ مسجد شریف بھی لگتی تھی۔ مجھے ایک ماموں کا نام یاد ہے ماموں کا نام شریف تھا۔ اور کچھ سہی سے یاد نہیں ہے۔ مجھے وہاں پر سکول میں ایک چوٹ لگی تھی۔ تھوڑی کے نیچے اب بھی اس چوٹ کا نشان ہے۔ مجھے ڈھونڈنے کے لیے وہ لوگ یہاں پر آئے تھے لیکن مجھے مل نا سکے۔ ان کے جانے کے بعد مجھے پتہ چلا کہ وہ لوگ ڈھونڈتے ہوئے یہاں تک آئے تھے۔ اب میرا ایک بہت بڑا خاندان ہے میرے چار بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔ اور ان کے بھی بچے ہیں وہ سب بھی اپنے گھر بار اور بال بچوں والے ہیں لیکن میں اب بھی اپنے ماں باپ بہنوں اور بھائی کو یاد کرتی ہوں ۔ میں چاہتی ہوں کہ میں مرنے سے پہلے اپنے گھر والوں کو ملوں بس ایک بار میری آخری خواہش ہے یہ ۔ "
تمام قارئین اس بےبس اماں جان کی مدد کریں۔ اس پوسٹ کو خوب شئیر کریں۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
+923162529829

3 Sep 2026

02/09/2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل تیز بخار اور فلو میں مبتلا ہو گئے ہیں، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ہوٹل کے کمرے تک محدود رہتے ہوئے مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لارڈز ٹیسٹ میں 194 رنز کی شکست اور پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی جانب سے اسکواڈ اور ہیڈ کوچ کی اچانک تبدیلیوں کے بعد کپتان شدید دباؤ میں تھے، جس کے فوری بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہوں نے پریکٹس سیشنز میں بھی حصہ نہیں لیا۔
#

02/09/2026

1992 کے ورلڈ کپ سے لے کر 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ تک انڈیا اور پاکستان کے درمیان جتنے بھی ورلڈ کپ میں میچز ہوئے ہیں ان کا ریکارڈ اپ کے سامنے ہے ابھی تک انڈیا کا پلڑا بھاری ہے اپ کو کیا لگتا ہے 2027 کا ورلڈ کپ کون جیتے گا پاکستان یا انڈیا جواب کمنٹ میں لازم بتائیں

02/09/2026

بس کچھ انتظار کرنا انشاءاللہ تینوں فارمیٹ کا کیپتان ہوگا فخر زمان انشاءاللہ

02/09/2026

🚨 بڑا الزام

عاقب جاوید نے دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم انتظامیہ سے کھلاڑیوں کے انتخاب پر بات کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عبید شاہ کو کھلانے کا مشورہ دیا تھا کیونکہ وہ ان کنڈیشنز میں کارآمد ثابت ہو سکتے تھے، جبکہ غازی غوری کو رضوان کی جگہ آزمانے کی تجویز بھی دی تھی، لیکن ان کی بات نہیں مانی گئی 😳🏏 عاقب جاوید کے مطابق قیادت کو بعض بڑے فیصلے لینے اور مخصوص کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے میں ہچکچاہٹ کا سامنا ہے، اس لیے اب کسی کو آگے بڑھ کر سخت فیصلے کرنا ہوں گے 🔥🇵🇰

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Sharjah?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Dubai
Sharjah