26/08/2026
🔥 کپل دیو کی آواز… اور پاکستان کے کپتانوں کے لیے ایک بڑا سوال! 🇵🇰🏏
عمران خان آج صرف پاکستان کے سابق کپتان نہیں، بلکہ دنیا کے عظیم ترین کرکٹ کپتانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والے اس کپتان کے ساتھ جیل میں انسانی اور طبی سہولیات کے معاملے پر اب سرحد پار سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
بھارت کے عظیم کپتان کپل دیو کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے قوانین پر تبصرہ نہیں کر رہے، لیکن ہر قیدی کو بنیادی سہولیات، عزت اور مناسب علاج ملنا چاہیے۔
اور یہی وہ مقام ہے جہاں پاکستان کے سابق اور موجودہ کپتانوں پر ایک انتہائی بڑا سوالیہ نشان کھڑا ہوتا ہے! ❓
جس عمران خان کے ساتھ دنیا کے بڑے کرکٹرز نے میدان میں کھیل کر تاریخ بنائی، آج جب وہ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں تو پاکستان کے کپتانوں کی آواز کہاں ہے؟
کیا کپتان صرف میدان میں قوم کی نمائندگی کرتا ہے؟
یا اپنے ساتھی، اپنے سابق کپتان اور کرکٹ کے ایک عظیم کردار کے مشکل وقت میں انسانیت کی آواز بننا بھی اس کی ذمہ داری ہے؟
یہ سیاست سے بالاتر سوال ہے۔
یہ انسانیت، کرکٹ برادری اور ضمیر کا سوال ہے۔
آج کپل دیو بول رہا ہے… دنیا کے کئی سابق کپتان بول رہے ہیں…
تو پھر پاکستان کے کپتانوں کی خاموشی آخر کیوں؟
وقت گزر جائے گا، عہدے بدل جائیں گے، مگر تاریخ یہ ضرور لکھے گی کہ مشکل وقت میں کون بولا تھا اور کون خاموش رہا تھا! 🔥🇵🇰
26/08/2026
🔥 ہر طرف قیوم خان کی 150+ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والی باؤلنگ کے چرچے ہیں، لیکن ایک اور باصلاحیت نوجوان آج بھی موقع کا منتظر ہے!
پچھلے سال میں نے بارہا ویڈیوز کے ذریعے PSL فرنچائزز کے مالکان اور سلیکٹرز سے اپیل کی تھی کہ علی لافے کو صرف ایک بار ٹرائل میں موقع دے کر دیکھیں۔ میں نے یہاں تک کہا تھا کہ اسے اپنے خرچے پر لاہور یا کراچی لانے کے لیے تیار ہوں۔
علی لافے ایک لمبے قد کا نوجوان فاسٹ باؤلر ہے، جس کی اوسط رفتار تقریباً 150 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی جاتی ہے، جبکہ اس کی تیز ترین گیندیں 155 سے 158 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ میری ان ویڈیوز پر لاکھوں ویوز آئے، آواز بہت دور تک پہنچی، مگر کسی فرنچائز نے اس نوجوان کو ایک موقع دینے کی زحمت نہیں کی۔
غربت کی وجہ سے آج یہ باصلاحیت لڑکا ایک ریسٹورنٹ میں ویٹر کی نوکری کرنے پر مجبور ہے، لیکن اس کا خواب آج بھی پاکستان کے لیے تیز رفتار گیندیں کرنا ہے۔ 🏏🇵🇰
PSL فرنچائزز کے مالکان سے میری آج بھی وہی درخواست ہے:
اس بچے کو صرف ایک ٹرائل دے کر دیکھیں۔ اگر صلاحیت نظر آئے تو آگے بڑھائیں، اور اگر معیار پر پورا نہ اترے تو فیصلہ آپ کا۔
میں آج بھی تیار ہوں، علی لافے کو اپنے خرچے پر لاہور یا کراچی لے کر آؤں گا۔
کسی ایک نوجوان کی زندگی بدلنے کے لیے کبھی کبھی صرف ایک موقع ہی کافی ہوتا ہے۔ ❤️
PSL مالکان! علی لافے کو ایک موقع دے کر تو دیکھیں۔ شاید پاکستان کو اپنا اگلا تیز ترین فاسٹ باؤلر مل جائے۔ 🇵🇰🔥
25/08/2026
🌙🕋 ماشاءاللہ! پاکستان کے ابھرتے ہوئے ستارے عمرے کی سعادت پر 🇵🇰❤️
اللہ پاک نے اپنے گھر کی حاضری کا شرف عطا فرمایا، جہاں پاکستان کے نوجوان کرکٹرز فیصل اکرم، محمد شہزاد، علی رضا اور دانش سعید نے ایک ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی۔ 🕋🤲
کرکٹ کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنے کا خواب لیے یہ نوجوان آج حرمِ پاک میں اپنے رب کے حضور حاضر ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کا عمرہ قبول فرمائے، دعائیں قبول کرے اور انہیں ہمیشہ کامیابی، عزت اور نیک راستے پر قائم رکھے۔ آمین 🤲❤️
میدان میں پاکستان کے سپاہی، حرم میں اللہ کے مہمان 🇵🇰🕋
اللہ ہمارے ان نوجوان ستاروں کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ ✨
25/08/2026
سفیان مقیم ٬ شاہنواز دھانی اور علی رضا آخر کب نظر آئیں گے؟ 🇵🇰🏏
یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ اب قیوم خان کا نیا شوشہ چھوڑا ہے پہلے سے موجود پاکستان کے پاس موجود باصلاحیت نوجوانوں کو آخر کب تک نظر انداز کیا جاتا رہے گا۔ سفیان مقیم ایک شاندار اسپنر جبکہ علی رضا ایک باصلاحیت فاسٹ باؤلر ہیں، اور دونوں میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ مختلف کنڈیشنز اور دنیا کی بڑی ٹیموں کے خلاف پاکستان کے لیے مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔
لیکن افسوس کہ مسلسل مواقع دینے کے بجائے ان دونوں کو سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کو چاہیے کہ ناموں اور پسند ناپسند سے بالاتر ہو کر میرٹ اور پرفارمنس کو ترجیح دے۔
آخر کب تک پاکستان کا ٹیلنٹ بینچ پر بیٹھا رہے گا؟
سفیان مقیم اور علی رضا کو موقع دو! 🇵🇰🔥