KAC AJK

KAC AJK

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from KAC AJK, Ras al-Khaimah.

جلسے، جلوس، تقاریر، عوامی مسائل اور اہم سرگرمیوں کی بروقت اپڈیٹس۔
📍 Azad Jammu & Kashmir 🎥 Public Events & Community Updates 📢 Voice of the People
Follow KAC AJK for the latest updates

12/06/2026

12 جون راولاکوٹ دھرنے کے مناظر

12/06/2026

راولاکوٹ کے گرد و نواح میں جاری دھرنوں میں عوام اپنے تسلیم شدہ مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کر رہی اور حکمرانوں کی وعدہ خلافیوں کے خلاف نفرت کا اظہار کر رہی-

* حکمرانوں کو طاقت کا نشہ چھوڑنا ہو گا- حکمرانوں کی زمہداری بنتی ہیکہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں- جان بوجھ کر اس ریاست میں پاکستانی فورسز سے جو قتل و غارت کروائی جا رہی ہے جس میں یہاں کے سیاسی نمائندگان براہ راست شامل ہیں-

* ہم اپنی حکمت عملی سے اول روز سے اس تحریک کو پُرامن بنیادوں پر آگے لے کر بڑھ رہے ہیں، ہمارے شہداء کی میتیں ابھی تک فورسز کے قبضے میں ہیں، ذخمیوں کو علاج کی سہولت نہیں دی جا رہی اور مسلسل پر امن نہتے لوگوں پر اسٹریٹ فائر کیے جا رہے ہیں

* ہم اپنی عوام کی حفاظت کے لئے حالات کے مطابق نئی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں لیکن اگر طاقتور طبقات یہ سمجھتے ہوں کہ ہم اس ظُلم، جبر کے خلاف خاموش ہوں گے یہ کسی صورت ممکن نہیں-

* اوورسیز کشمیری بھائیو— تحریک یہ تقاضہ کر رہی ہیکہ سفارتی سطح پر آپ جس استقامت کے ساتھ لڑ رہے ہیں یہ لڑائی مسلسل جاری رہنی چاہئیے- پاکستانی سفارتخانوں کے باہر مظاہروں اور دھرنوں کو منظم کریں -
گھروں میں موجود ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں سے اپیل ہیکہ آپ گھروں میں عبادات کا اہتمام کریں اور تحریک کی کامیابی کیلئے رب کے حضور دعاگو ہوں-

* یہ لڑائی لمبی اور فیصلہ کُن ہے- کشمیریوں کی نسل کُشی کا منظم پلان بنایا جا چکا ہے - ہم نے حکمت، فہم و فراست اور دلیرانہ فیصلوں سے یہ لڑائی جیتنی ہے - مطالبات پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا- لڑیں گے، جیتیں گے انشاء اللہ


#چلوچلومظفرآبادچلو
#جون9
#مظفرآباد



12/06/2026

رات گئے عوام کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تھا- صبح ہوتی ہی عوام واپس اپنے دھرنوں میں پہنچ چکی- ہماری پُرامن جدوجہد ہر صورت جاری رہے گی- عوام الناس پُرامن اور ثابت قدم رہیں- یہ اعصاب شکن جنگ ہے اور جیت اُسی کی ہے جس کے اعصاب مضبوط ہوں گے- اور فتح عوام کی ہو گی انشاء اللہ-


#چلوچلومظفرآبادچلو
#جون9
#مظفرآباد



Photos from KAC AJK's post 12/06/2026

جن کے سروں کی قیمت ایک ایک کروڑ لگائ پاکستان نے ان کا تعارف بی بی سی کروا رہا ہے
کہ یہ لوگ انسانی حقوق کی مقنگ کر رہے ہیں
۔



12/06/2026

پاکستان سے ہمارے بھائی ، محنت کشوں ،وکلاء، طلباء، سیاستدان، صحافی حضرات، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس، ٹریڈ یونین کے نمائندگان جنھوں نے بھی کشمیر میں جاری بنیادی حقوق کی تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور نہتی، پُرامن عوام پر ظلم و بربریت کی جو سیاہ تاریخ رقم کی گئی اس کے خلاف آواز بلند کی- ہم پوری کشمیری قوم آپ کے شکرگزار ہیں-
ہماری تحریک پُرامن تحریک ہے- حکمرانوں کی عیاشیوں اور عوام کے استحصال کے خلاف ہم جب بھی سڑکوں پر آئے، پوری کشمیری قوم باہر نکلی لیکن ہماری اس تحریک میں ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا اس کے باوجود حکمرانوں نے ہر بار فورسز کا استعمال کر کے معصوم ، نہتے عوام کو گولیوں سے چھلنی کیا- حالیہ لانگ مارچ اپنے اُن تسلیم شدہ مطالبات پر عملدرآمد کیلئے ہے جو حکومت پاکستان اور حکومت اذادکشمیر معائدے کے بعد خلاف ورزی کر رہے-
5 جون سے لے کر اب تک پاکستانی اداروں کی ایما پر ممبر کور کمیٹی سردار عمر نذیر کشمیری پر قاتلانہ حملہ، تحریک کے بانی رُکن شاہزیب حبیب کا قتل ، درجنوں شہید اور سینکڑوں افراد کو زخمی اور متعدد کو اغواہ کیا گیا اس کے باوجود ہم نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا-
ستم ظریفی یہ کہ سنجیدگی کے بجائے کئی وفاقی وزراء نے جو انتہائی غلیظ، گھناؤنے الزامات لگائے انھوں نے اس خطے میں بسنے والے 45 لاکھ لوگوں کے جذبات کو نہ صرف مجروح کیا بلکہ کشمیری و پاکستانی عوام کے درمیان نفرت کی ایک دیوار کھڑی کرنے کی کوشش کی-
پاکستانی نیشنل میڈیا کے منفی پروپیگنڈہ کے باوجود آپ نے ہماری تحریک کو سمجھا اور آواز بلند کی اس کیلئے آپ کے شکرگزار ہیں اور آپ کی وساطت سے پاکستانی عوام کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ملک پاکستان ، ادارے یا عوام کے خلاف نہیں بلکہ ہم اپنے جائز حقوق کیلئے پُرامن جدوجہد کر رہے ہیں- طاقت کے ذور پر ہمیں کسی صورت اپنی جدوجہد سے نہ تو دستبردار کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی سرنگوں کیا جا سکتا ہے- ہم اپنی جانیں دیں گے اور ایک ایسی تاریخ رقم کر جائیں گے جو رہتی دُنیا تک بطور مثال پیش کی جائے گی-

سردار عمر نذیر کشمیری
ممبر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی


#چلوچلومظفرآبادچلو
#جون9
#مظفرآباد



12/06/2026

راولاکوٹ میں اس وقت عوامی سمندر ہے وہ جو کہہ رہے تھے کہ بندے نہیں نکلیں گے یا جو سوچ رہے تھے کہ گولیوں سے کشمیری ڈر گئے ہیں وہ ذرا انکھیں کھول کر دیکھ لیں ....
​ ​ ​ ​ ​ ​ ​ ​ ​

Photos from KAC AJK's post 11/06/2026

آزاد کشمیر راولاکوٹ لانگ مارچ

#مظفرآباد #چلوچلومظفرآبادچلو #جون9

09/06/2026

احباب توجہ درکار ہے۔
اس وقت ہمارا پورا خطہ حالت جنگ میں ہے تو حالت جنگ میں احتیاطی تدابیر اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ہمارے پاس زحمی اور مریض دونوں ہیں اور بہت ساری انسانی جانیں ایسی ہیں کہ جو بچ سکتی تھی یا بچائی جا سکتی ہیں تو اس حوالے سے ہمیں ایک پلان کرنا ہوگا۔
ہمارے وہ میڈیکل سے وابستہ حضرات جو زحمیوں اور مریضوں کی ٹریٹمنٹ ہنگامی بنیادوں پر کر سکتے ہیں۔ رضاکارانہ طور پر انکی فہرست تیار کریں۔ انہیں حفیہ مقام پر منتقل کریں اور بنیادیں زحمیوں اور مریضوں کے حوالے سے ادویات انکجیش بھی منتقل کریں تاکہ اگر کسی بھی صورت میں ہنگامی نوعیت ہوتی ہے تو ہم اپنے زحمیوں اور مریضوں کا علاج کر سکیں۔
احباب نا صرف یہ بلکہ بلڈ گروپ کی بھی ہمارے پاس فہرست ہونی چاہیے تاکہ ہم بروقت حفیہ مقامات پر زحمیوں کے لیے بلڈ بھی مہیا کر سکیں۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ درخواست ہے کہ اگر کوئی پولیس رینجرز یا پھر فوجی کوئی زی روح اس ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے تڑپ رہی ہے تو انسانیت کے ناطے سب کے لیے وہ ضرور کیا جائے جو انسانیت کے لیے اہم ہے۔

میڈیکل سے متعلقہ حضرات کی فہرست
ان کے فون نمبر
رضاکار بلڈ ڈونیٹ کرنے والے
اور وہ رضا کار جو زحمیوں کو حفیہ مقامات پر منتقل کرنے میں مدد فراہم کریں۔

جیسا کہ آپ دیکھ چکے ہیں راولاکوٹ ہسپتال اس وقت فوجی چھاونی بن چکی ہے اور جیسا کے کوٹلی ہسپتال کے اندر گھس کر اسرائیل کی طرح ہسپتال میں موجود انسانوں کو خون سے نہلایا گیا تو ضروری یہ ہے کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت ہنگامی بنیادوں پر کچھ کر سکیں۔۔

بقلم حماد اخلاق


#چلوچلومظفرآبادچلو
#جون9
#مظفرآباد



Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Ras al-Khaimah?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Ras Al-Khaimah
10001