99 HD Sports

99 HD Sports

Share

live cricket
cricket news and analysis

02/10/2026

🚨 ICC has confirmed Bangladesh as a host for an ICC event between 2028–2031 ✅

02/10/2026

PSL players auction will start at 11am tomorrow.

02/10/2026

بڑی خبر کنگ بابراعظم کو آج دوبارہ چانس دینے پر غور شروع. کوچ کپتان کی میٹنگ جاری

02/10/2026

Rawalpindi in PSL 🚨

- The new name of Multan Sultans will be Rawalpindi 🥵

02/10/2026

ہس رنگا سری لنکا کے مایہ ناز سپینر انجری کی وجہ سے ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہو گے

02/10/2026

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک امریکا مقابلہ آج، بابر اعظم کھیلیں گے یا نہیں؟ اہم خبر
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان آج اپنا دوسرا میچ امریکا کے خلاف کھیل رہا ہے کیا آؤٹ آف فارم بابر اعظم کھیلیں گے یا نہیں؟

دو سال بعد پاکستان اور امریکا کرکٹ کے میدان میں ایک بار پھر مدمقابل آج مدمقابل آ رہے ہیں۔ دونوں ٹیمیں آج کولمبو میں ٹکرائیں گی اور گرین شرٹس کے پاس گزشتہ ورلڈ کپ کے اپ سیٹ کا بدلہ چکانے کا شاندار موقع ہاتھ آیا ہے۔

اگرچہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان ٹیم کی کارکردگی قابل فخر نہیں رہی اور گرین شرٹس کو گزشتہ ورلڈ کپ میں امریکا سے سپر اوور میں غیر متوقع شکست بھی کھانا پڑی۔

تاہم میچ سے قبل ٹیم منیجمنٹ نے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرتے ہوئے انہیں گزشتہ شکست بھلا کر نئے جذبے اور فتح کے عزم کے ساتھ آج کا میچ کھل کر کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کی طویل عرصہ سے خراب فارم اب سب کی نظروں میں کھٹک رہی ہے اور آج کے میچ میں ان کی جگہ فخر زمان میدان میں انٹری دے سکتے ہیں۔

تاہم میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں نے جم کر پریکٹس کی اور گراؤنڈ کے باہر تین گاڑیوں کے شیشے بھی توڑے، لیکن جو کارکردگی پریکٹس سیشن میں دکھائی، قومی کرکٹرز کو وہی شاٹس میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بھی لگانے ہوں گے۔

دوسری جانب امریکا ڈومور کے چکر میں ہے۔ پاکستانی نژاد امریکی آل راؤنڈر محمد محسن کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں دباؤ پاکستان ٹیم پر ہوگا۔

02/10/2026

پاکستان کے بھارت سے کھیلنے کے فیصلے پر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کیخلاف میچ بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔

شاہد آفریدی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کرکٹ کا جذبہ سیاست پر غالب آگیا، حکومت نے فیصلے سے کھیل کے عالمی استحکام کو برقرار رکھا، کرکٹ جیت گئی، یہ کھیل دنیا بھر میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومتِ پاکستان نے قومی ٹیم کو 15 فروری 2026 کو بھارت سے میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے، پاکستان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے شیڈول میچ کھیلے گا، اجازت دینے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بریفنگ کے بعد کیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی سی بی، آئی سی سی اور بی سی بی مذاکرات کے نتائج سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی درخواستوں پر حکومتِ پاکستان نے مکمل جائزہ لیا۔

سری لنکا، عرب امارات سمیت دیگر ممالک بھی پاکستان سے میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کرچکے تھے،وزیراعظم کی سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے ٹیلی فونک گفتگو بھی ہوئی۔

02/10/2026

بمراہ کو شادی پر’’300 کروڑ اور سونے کی گیند‘‘ تحفے میں ملی؟ بڑا انکشاف
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو شادی پر 300 کروڑ کے تحائف اور سونے کی گیند ملی تھی۔

بھارت کرکٹ ٹیم میں بولنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی مانے جانے والے سینئر فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے اپنی شادی میں ملنے والے تحائف سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا ہے۔

جسپریت بمراہ نے سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے یوٹیوب چینل کے لیے دیے گئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ جس طرح آج کل سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرتی ہیں۔ ایسا ہی ان کی شادی کے موقع پر بھی ہوا تھا۔

بھارتی پیسر نے کہا کہ ہماری شادی پر سوشل میڈیا پر یہ افواہیں اڑائی گئیں کہ ہمیں 300 کروڑ روپے کے گفٹ، قیمتی گاڑیاں اور حتیٰ کے گولڈ کی گیند ملی ہے۔

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر ان میں سے کوئی ایک بھی گفٹ ملا ہو تو میں اس میں سے آدھا بانٹ دوں گا، مگر سچ یہ ہے کہ ہمیں شادی پر ان میں سے کوئی بھی گفٹ نہیں ملا۔

02/10/2026

پی ایس ایل میں دو ٹیموں کے اضافے سے کرکٹ اوپر جائے گی، اظہر محمود
قومی ٹیم کے سابق کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ دو نئی ٹیموں کے اضافے سے کرکٹ اوپر جائے گی، پی ایس ایل نئی بلندیوں پر جائیگا۔

قومی ٹیم کے سابق کوچ اظہر محمود کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے قومی ٹیم کوکئی کھلاڑی دیئے۔

انہوں نے کہا کہ سارے پاکستان کے ہی شہر ہیں کوئی بھی آئے اچھا ہوگا، بڈنگ میں جو ٹیم بھی کامیاب ہوئی وہ پاکستان کی ہی ٹیم ہوگی۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں توسیع کے سلسلے میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی آج اسلام آباد میں کی جائے گی، نیلامی کی تقریب کا انعقاد جناح کنونشن سینٹر میں ہوگا، جس کا باقاعدہ آغاز شام 4 بج کر 15 منٹ پر کیا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ PSL کی تاریخ میں پہلی بار لیگ میں دو نئی فرنچائزز شامل کی جا رہی ہیں جس کے بعد پی ایس ایل سیزن 11 میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نئی ٹیموں کے حصول کے لیے 10 معروف کمپنیوں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔

نیلامی میں ایم نیکسٹ، ڈہرکی شوگر ملز، ایف کے ایس، پرزم ڈیولپرز، انوریکس سولر، جاز، آئی ٹو سی (i2c)، ولی ٹیکنالوجیز، ویگو ٹیل اور اوزی ڈویلپرز حصہ لیں گے۔

02/10/2026

”پاکستان کی موجودہ ٹیم میں کوئی مڈل آرڈر نہیں“
قومی ٹیم کے سابق کوچ اور مایہ ناز سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے کہا ہے کہ جہاں تک پچھلے میچ کی بات ہے میں فہیم اشرف کا شکریہ ادا کرنا چاہو ں گا کہ جس طرح اُس نے آخری اوورز میں جاکر رنز کئے اور پاکستان کو جیت نصیب ہوئی۔

نجی چینل پر بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کوچ اظہر محمود نے کہا کہ جو میچ کی صورتحال تھی 58 رنز چاہئے تھے، 58 بالز پر، مگر ہم Back to Back وکٹیں گنواتے رہے، اس سے پریشر آتا ہے۔

اظہر محمود نے کہا کہ ہمارا مڈل آرڈر بائی فورس بنا ہوا ہے، آپ بابر کو نمبر 4 پر بیٹنگ کروا رہے ہیں، عثمان کو نمبر 5 پر کروا رہے ہیں، یہ دونوں اوپر کھیلنے والے بندے ہیں۔

ہم نے پچھلی سیریز میں دیکھا تھا کہ عبدالصمد کو ہم لے کر آئے، اس سے پہلے ہم نے حسن نوازکے لئے یہ بات بولی تھی کہ یہ اب ہمیں ایسا پلیئر مل گیا ہے جو چھکے مار سکتا ہے، تو ہم اس کو نمبر 5 یا 6 پر کھلائیں گے، مگر آپ نے کیا کیا؟ اُن کو ہٹا کر آپ بابر کو لے کر آئے، پاکستان کی موجودہ ٹیم میں کوئی مڈل آرڈر نہیں ہے۔

اظہر محمود نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ بابر کا رول بہت Important ہے، مگر میں یہاں ایک چیز کہنا چاہوں گا کہ بابر نے ساری عمر بیٹنگ کی ہے ٹی ٹوئنٹی میں آف دی آرڈر اور اسی طرح عثمان نے بھی آف دی آرڈر بیٹنگ کی ہے، تو ان کے لئے نیچے آنا صحیح نہیں۔

سابق کوچ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹاپ 3 نمبر بڑا آسان ہوتا ہے بیٹنگ کرنے کے لئے، جیسے ہی آپ اس سے نیچے آتے ہیں تو بال سافٹ ہوجاتا ہے، ان پچز پر بال ٹرن اور گرپ ہونا شروع ہوجاتا ہے، یہ آسان نہیں ہوتا کہ آپ جاکر اسکور کریں، وہاں پر ایسا پلیئر آپ کو چاہئے جو سنگل ڈبل لے سکے اور بانڈریز بھی ہٹ کرسکے۔

جب سے مائیک ہیسن آئے ہیں ہم میچز تو جیتے ہیں مگر وہ اس طرح جیتے ہیں کہ کبھی محمد نواز چل گئے، فہیم اشرف چل گئے، کبھی نیچے شاہین نے رنز کردیئے، اس طرح آپ میچز جیتے ہیں، کیونکہ آپ کا مڈل آرڈر صحیح ترتیب سے نہیں ہے۔
ٹیم میں مڈل آرڈر پر آنے والے کھلاڑیوں پر بہت زیادہ پریشر آجاتا ہے، اُسے آپ کو میچ جتواکر دینا ہوتا ہے، بڑے اسکور پر اگر آپ کا مڈل آرڈر اچھا پرفارم نہیں کرتا تو آپ کو مشکل ہوسکتی ہے، ٹی ٹوئنٹی میں کوئی بھی ٹیم ہلکی نہیں ہوتی، 2 یا 3 وکٹیں گر جائیں تو ٹیم پریشر میں آجاتی ہے۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in New York?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

New York, NY
07077