Tum News

Tum News

Share

news

10/08/2026

‏غضب ؟؟پٹرول اصل قیمت سے 139.93 اور ڈیزل 116.10 روپے فی لیٹر مہنگا فروخت ہورہا ہے۔ اتنے ٹیکس وصول کرنے کے باوجود پاکستان پر قرضوں کا بوجھ کیون بڑھ رہا ہے؟ کہاں ہے گڈ گورنینس اور وہ اکنامک مینجمنٹ جس کے بڑے بڑے دعوےکئے جاتے ہیں؟ عوام کو کب تک لوٹا جائے گا؟

19/07/2026

ٹانک (بیورو چیف)

*پاک آرمی اور ٹانک پولیس کی مشترکہ کامیاب کارروائی، ٹانک پیزو روڈ پر گل امام پولیس اسٹیشن کی حدود میں واردات کے دوران جرائم میں ملوث تین مطلوب ملزمان گرفتار*

ضلع ٹانک میں امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پاک آرمی اور ٹانک پولیس نے باہمی تعاون اور مؤثر ہم آہنگی کے تحت مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کے دوران تین مطلوب ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مسروقہ رقم بھی برآمد کر لی گئی، اور مزید قانونی کارروائی کے لیے ٹانک پولیس کے زیر حراست ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک آرمی اور ٹانک پولیس ضلع ٹانک میں امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل اتحاد، اتفاق اور باہمی تعاون کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔ دونوں اداروں کا عزم ہے کہ عوام کے تحفظ، پائیدار امن کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے مشترکہ کوششیں آئندہ بھی پوری قوت سے جاری رکھی جائیں گی، جبکہ وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، استحکام اور عوام کے تحفظ کے لیے شانہ بشانہ اپنی قومی ذمہ داریاں نبھائی جاتی رہیں گی۔

علاقے کے عمائدین اور شہریوں نے پاک آرمی اور ٹانک پولیس کی اس مشترکہ کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان بہترین ہم آہنگی، باہمی اعتماد اور مشترکہ کاوشوں سے نہ صرف جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے بلکہ عوام کا اعتماد بھی مزید مضبوط ہوا ہے۔

15/07/2026

ریاست جانے اور مولانا صاحب جانے ہمیں اس گھریلو لڑائی میں پڑنے کی کوئی ضرورت نہیں جس میں ہر بار طلاق ہونے سے چند لمحے پہلے رجوع کر لیا جاتا ہے 😂😂

14/07/2026

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے 23 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے معاملے پر 15 روز بعد دوبارہ مشاورتی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے اراکین، سیکرٹری الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں حکام کو بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن ان 23 اضلاع میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کر چکا ہے اس لیے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا تعین اب ناگزیر ہو چکا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 140 اے کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ایک آئینی تقاضا ہےجبکہ الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 219(4) کے مطابق بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے 120 روز کے اندر انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی قانونی ذمہ داری ہے۔

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی مدت بالترتیب 14 مارچ اور 19 جون 2026 کو ختم ہو چکی ہےجبکہ الیکشن کمیشن انتخابات کے انعقاد کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر چکا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 219(3) اور خیبرپختونخوا لوکل کونسلز (کنڈکٹ آف الیکشنز) رولز 2021 کے تحت انتخابات کی تاریخ کے تعین کے لیے صوبائی حکومت سے مشاورت جاری ہے۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 جولائی 2026 کو بھیجا گیا مشاورتی خط فوری طور پر صوبائی کابینہ کو ارسال کر دیا گیا ہے اور صوبائی حکومت انتخابات کے انعقاد کے لیے ہر ممکن انتظامی تعاون فراہم کرنے اور ضروری انتظامات کرنے کے لیے تیار ہے۔

اجلاس کے اختتام پر الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری سے متعلقہ سمری کی نقل فراہم کرنے کی درخواست کی اور فیصلہ کیا کہ خیبرپختونخوا کے 23 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے تعین کے لیے 15 روز بعد دوبارہ مشاورتی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

14/07/2026

‏مولانا فضل الرحمن نے عمران خان کی حکومت ختم کرنے کے لئے رجیم چینج میں مدد کی تھی جبکہ محمود خان اچکزئی نے عمران خان کی حکومت بچانے کے لئے بھوک ہڑتال کی تھی۔
ایک کنفیوزڈ انصافین !

14/07/2026

ہمیں پرواہ نہیں کہ کتنے بیانات ہمارے خلاف دلوائے جائیں،یہ بیانات جبر کے سائے میں پیدا ہوئے ہیں،ان کی کوئی قدر نہیں،عوام اور تاریخ ہمارے ساتھ ہے،ہم کسی زبردستی کے بیانات کو اپنے مؤقف کے مقابلے میں تولنے کو تیار نہیں۔

14/07/2026

وزیرستان کے ایک گاؤں "انگور اڈہ" میں دو جگری دوست تھے: *محمود* اور *رفیق*۔
صبح فجر کی اذان پر دونوں ایک دوسرے کو جگاتے۔ محمود کہتا "رفیق اٹھ، اللہ پکار رہا ہے"۔ رفیق کہتا "محمود چل، جنت کا راستہ لمبا ہے"۔

دونوں کا خواب ایک: "ہم دین کی خدمت کریں گے"۔

بڑے ہوئے تو راہیں جدا ہو گئیں۔
محمود* نے سرحد کی چوکی سنبھال لی۔ وردی پہنی، بندوق اٹھائی۔ گاؤں والے فخر سے کہتے "محمود ملک کا بیٹا ہے"۔
رفیق* نے مدرسے کی راہ لی۔ کتاب اٹھائی، پگڑی باندھی۔ لوگ عزت سے کہتے "رفیق دین کا سپاہی ہے"۔

پھر "غیر" آئے۔ جن کا کاروبار لاشوں سے چلتا ہے۔

محمود کے کان میں پھونک ماری: "رفیق گمراہ ہے، اسلام خطرے میں ہے"۔
رفیق کے دل میں زہر ڈالا: "محمود غدار ہے، شریعت مٹا رہا ہے"۔

۔۔۔اور پھر وہ کالا دن آیا۔۔۔ اسلام کے نام پر پہاڑ کی گھاٹی میں محمود کی گولی رفیق کے سینے میں اتری۔
رفیق کی گولی محمود کے کلیجے میں۔
دونوں نے مرتے وقت ایک دوسرے کا نام لیا۔
آخری لفظ دونوں کا "لا الہ الا اللہ" تھا۔

جنازے آئے۔
محمود والوں نے سبز پرچم لگا کر سلامی دی، فوٹو کھینچی، واپس چلے گئے۔
رفیق والوں نے سفید پرچم گاڑ کر نعرے لگائے، تقریر کی، واپس چلے گئے۔

شام ہو گئی۔ پرچم لہراتے رہے۔ لوگ چلے گئے۔
محمود کی ماں* آنگن میں بیٹھی رہ گئی۔ جس کے ہاتھ کا نوالہ محمود کھاتا تھا، وہ ہاتھ اب خالی تھا۔
رفیق کا باپ* دہلیز پر بیٹھا رہ گیا۔ جس کندھے پر رفیق سواری کرتا تھا، وہ کندھا اب جھک گیا۔

پھر وہی "غیر" لوٹ آئے۔ ہاتھ میں امداد کا لفافہ، زبان پر "اسلام کا نام"۔
محمود کی ماں سے کہا: "بی بی، ہم آپ کو بیٹا دیں گے۔ اسلام کے نام پر"۔
رفیق کے باپ سے کہا: "بابا، ہم آپ کی عزت رکھیں گے۔ شریعت کے نام پر"۔

ماں نے بیٹا دیا تھا اللہ کو۔۔۔ اب عزت بیچ دی غیروں کو۔
باپ نے جگر دیا تھا مٹی کو۔۔۔ اب غیرت گروی رکھ دی لفافے کے عوض۔

رات کو محمود کی قبر پر ماں گئی۔ سبز پرچم سے مٹی صاف کی اور رو کر بولی:
محمود بیٹا۔۔۔ تو نے کہا تھا اسلام کے لیے مر جاؤں گا۔ پر تو نے یہ نہ بتایا کہ مرنے کے بعد ماں کو غیروں کا محتاج بنا جائے گا۔"

دوسری طرف رفیق کی قبر پر باپ نے سفید پرچم کو بوسہ دیا:
"رفیق میرے لال۔۔۔ تو نے کہا تھا دین بچاؤں گا۔ پر دین بچاتے بچاتے اپنا گھر اجاڑ دیا۔"

*:خدا کا واسطہ، یہ سبق پڑھ لو پٹھانو*
یہ گھروں کی جنگ ہے۔ آنگن کی جنگ ہے۔ چولہے کی جنگ ہے۔

غیر پرچم دیتا ہے، نعرہ دیتا ہے، پیسہ دیتا ہے ۔۔۔ پھر چلا جاتا ہے۔
مرتا محمود ہے، مرتا رفیق ہے۔
رولتی محمود کی ماں ہے، بلکتا رفیق کا باپ ہے۔
غلام محمود کی بہن بنتی ہے، مجبور رفیق کی بیٹی بنتی ہے۔

محمود بھی مسلمان تھا، رفیق بھی مسلمان تھا۔
کفن دونوں کا سفید تھا، رب دونوں کا ایک تھا، قبر دونوں کی مٹی ایک تھی۔

پھر لڑے کیوں؟ کیونکہ غیروں نے پرچم کا رنگ بتا دیا۔۔۔ پر ماں کا درد نہیں بتایا۔

پٹھان بھائی، قسم اٹھاؤ!
آئندہ جب کوئی "اسلام کے نام" پر تمہیں تمہارے رفیق کے خلاف کرے۔۔۔ تو اس کا منہ نوچ لو۔
کیونکہ اسلام محمود و رفیق کو لڑانا نہیں سکھاتا۔۔۔ گلے لگانا سکھاتا ہے۔

ورنہ یاد رکھو: ہر گاؤں میں ایک محمود کی ماں رو رہی ہے، ہر گلی میں ایک رفیق کا باپ بھیک مانگ رہا ہے۔















🚩مظلوم کا ساتھی بنو🚩
🚩ظالم کے خلاف آواز اٹھاؤں🚩
🚩 چی ظلم کاوی خلاف فی يو🚩
🚩قوم پرسسسسسست🚩
🚩غلامی سے بغاوت ہے🚩
🚩غربت سے بغاوت ہے🚩
🚩خقوق سے بغاوت ہے🚩
🚩وطن پرسسسسست🚩
🚩خاک پرسسسسسست🚩
🚩زبان پرسسسسسسست🚩
🚩باغی پرسسسسسست🚩
🚩انقلاب پرسسسسست🚩
🚩دوست پرسسست🚩
🚩خون پرسست🚩
🚩ازادی 🚩
🚩آزمائش🚩
🚩ازاد ریاست 🚩
🚩مشرا منظور پشتون 🚩
طوریسسسسسسسسستان
🚩سسسرکسسسشیار🚩
🚩 قلم ہے توڑ دو 🚩
🚩کتاب ہے جلادو 🚩
🚩اور پھٹان ہے اٹھا دو🚩

🚩✌️انقلابی یاران ✌️🚩

Photos from Tum News's post 29/06/2026

گومل یونیورسٹی: تقرری سے متعلق دعووں پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ڈیرہ اسماعیل خان: گومل یونیورسٹی میں تقرریوں اور انتظامی معاملات سے متعلق جاری بحث کے دوران بعض حلقوں کی جانب سے نئے دعوے سامنے آئے ہیں۔ ان حلقوں کا مؤقف ہے کہ سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کے دورِ انتظام میں داجل کے رہائشی بلال کی گریڈ 12 کی ایک تقرری سے متعلق شفافیت اور میرٹ کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔اسی طرح وہ سی نے جاتے جاتے جامعہ گومل کے ٹانک کیمپس میں داور کنڈی کے رشتہ دار ایک ٹیچر کو ڈائریکٹر تعینات کیا حالانکہ یہ پوسٹ آفسیر کیڈر ہے

دعویٰ کرنے والے حلقوں کے مطابق مذکورہ تقرری ایک ایسے فرد کی تھی جسے وہ داور کنڈی کا ذاتی معاون قرار دیتے ہیں۔ تاہم اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی، اور نہ ہی اس حوالے سے متعلقہ فریقین کا مؤقف سامنے آیا ہے۔

بعض ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر اس نوعیت کے دعوے درست ہیں تو ان کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ تمام حقائق عوام کے سامنے آ سکیں اور یہ واضح ہو سکے کہ تقرریاں قواعد و ضوابط اور میرٹ کے مطابق کی گئیں یا نہیں۔

تاحال سابق وائس چانسلر، داور کنڈی یا دیگر متعلقہ افراد کی جانب سے ان دعووں پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ ان کا مؤقف موصول ہونے کی صورت میں اسے بھی خبر کا حصہ بنایا جائے گا۔

26/06/2026

جب پٹرول کی قیمت ایک بار 54 روپے اور دوسری مرتبہ 100 سے زیادہ اضافہ کیا گیا اور رپورٹ کے مطابق اس وقت آئل کمپنیوں کو تقریباً 500 ارب سے زیادہ منافع ہوا۔ تب ان آئل کمپنیوں نے اعتراض کیوں نہیں کیا؟ اج 140 ارب روپے نقصان ہوا تو ان کی چیخیں نکل رہی ہے۔ یہ سارے حرام خور ہے۔ جب عوام کو لوٹایا جا رہا تھا تب یہ خوش تھے ابھی عوام کو ریلیف دیا گیا تو انکی ٹو ٹو ٹو ہی ختم نہیں ہو رہی سر۔لگتا تو یہی ہے کہ اشراف یا جیت جائے گی اور ہمارے وزیراعظم صاحب ہار جائیں گے اور مافیا جیت جائے گا دوست کمنٹ میں ضرور بتائیں

24/06/2026

کیا ڈاکٹر ظفر کی جبری رخصت کے بعد گومل یونیورسٹی ٹانک کیمپس کے نئے ڈائریکٹر کی تقرری بارے داور کنڈی کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں؟!

گومل یونیورسٹی ٹانک کیمپس کے ڈائریکٹر دانش خان کی مدتِ تعیناتی مکمل ہونے کے بعد نئے ڈائریکٹر کی تقرری کے حوالے سے مختلف حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔

یونیورسٹی ذرائع کے مطابق سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کے دور میں ایک ایسے لیکچرر کو ڈپٹی ڈائریکٹر جیسی انتظامی ذمہ داری تفویض کر کے آگے لانے کی کوشش کی گئی، جو مبینہ طور پر ایک بااثر شخصیت کے قریبی رشتہ دار ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ لیکچرر کو سفارش پر پہلے ٹانک کیمپس میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا اور منصوبہ یہ تھا کہ دانش خان کی مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں ڈائریکٹر مقرر کر دیا جائے۔

تاہم ڈاکٹر ظفر اقبال کے جبری رخصت پر جانے کے بعد یہ منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا ، جس کے باعث متوقع تقرری کے امکانات غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب یونیورسٹی کے بعض انتظامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹانک کیمپس کے ڈائریکٹر کی تقرری کے لیے قواعد و ضوابط کے مطابق امیدوار کا انتظامی کیڈر سے تعلق ہونا ضروری ہے۔ ان حلقوں کے مطابق اگر امیدوار تدریسی کیڈر یعنی لیکچرر کے عہدے پر فائز ہو تو وہ موجودہ قواعد کے تحت ڈائریکٹر کے منصب کے لیے اہل نہیں سمجھا جاتا۔

تاحال گومل یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ٹانک کیمپس کے نئے ڈائریکٹر کی تقرری کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم یونیورسٹی حلقوں میں اس معاملے پر بحث جاری ہے۔

Dawar Khan kundi Usman Bhittani

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Tank?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Tank