27/08/2026
سوات میں آپ کا پسندیدہ گراؤنڈ کون سا ہے؟ 🤍
Beautiful view of Kabal cricket ground
Swat Valley Tennis Ball Cricket Association
27/08/2026
سوات میں آپ کا پسندیدہ گراؤنڈ کون سا ہے؟ 🤍
Beautiful view of Kabal cricket ground
فٹبال برادری کی طرف سے کرکٹ گراؤنڈ کے حوالے سے تنقید اور پوسٹس دیکھ کر ایک بات واضح کرنا ضروری ہے۔ ہمارا مقصد فٹبال کی مخالفت نہیں، بلکہ صرف اصل صورتحال بیان کرنا ہے۔
اکثر ایسا ہوا کہ جب ہمارا کرکٹ ٹورنامنٹ، حتیٰ کہ فائنل بھی جاری ہوتا، اسی دوران United Clubs Kabal والے ایک طرف پریکٹس شروع کر دیتے اور دوسری طرف بھی فٹبال کھیلی جاتی۔ بعض اوقات فٹبال والے پچ تک آ جاتے تھے، جس سے ہمیں ہمیشہ یہ خوف رہتا تھا کہ کہیں کوئی جھگڑا نہ ہو جائے۔ ہم نے اس وقت DFA Swat کے سیکریٹری سے بھی درخواست کی، لیکن افسوس کہ ہماری بات پر عمل نہیں ہوا۔
اب جو لوگ کرکٹ کھیلنے پر تنقید کر رہے ہیں، اُن سے گزارش ہے کہ پہلے پوری ویڈیو دیکھیں اور پھر فیصلہ کریں۔ ہم فٹبال کے خلاف نہیں، صرف دونوں کھیلوں کے لیے برابر احترام اور مناسب اصول چاہتے ہیں
کبل گراؤنڈ کے حوالے سے اہم وضاحت
گزشتہ کچھ عرصے سے کبل گراؤنڈ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ عناصر کی جانب سے غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ کرکٹ گراؤنڈ کو تقسیم کیا جا رہا ہے اور یہ صرف چند مخصوص لوگوں کے استعمال کے لیے ہوگا۔ یہ بات بالکل غلط اور بے بنیاد ہے۔
واضح بات یہ ہے کہ کرکٹ گراؤنڈ کرکٹ کے لیے ہے اور فٹبال گراؤنڈ فٹبال کے لیے۔ حکومت کی طرف سے جس کھیل کے لیے جو جگہ مقرر کی گئی ہے، وہ اسی کھیل کے لیے استعمال ہونی چاہیے۔
اس وقت کبل گراؤنڈ کا تقریباً 70 فیصد حصہ فٹبال کے لیے استعمال ہو رہا ہے، جبکہ صرف 30 فیصد حصہ کرکٹ کے لیے ہے۔ اس کے باوجود کچھ عناصر یہ چاہتے ہیں کہ کرکٹ کے لیے مختص یہ 30 فیصد جگہ بھی ختم کر دی جائے اور پورا گراؤنڈ فٹبال کے لیے استعمال ہو۔
ہم نہ انتشار چاہتے ہیں اور نہ ہی اختلاف کے قائل ہیں۔ ہم اپنے مقررہ کرکٹ گراؤنڈ میں اتفاق، نظم و ضبط اور ڈسپلن کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہیں۔ ہمیں فٹبال کے کھلاڑیوں یا فٹبال سے کوئی مسئلہ نہیں۔ ہم نے ہمیشہ اس بات کا خیال رکھا ہے کہ فٹبال کی جگہ اور گراؤنڈ خراب نہ ہو۔
لہٰذا فٹبال کے تمام کھلاڑیوں اور شائقین سے بھی گزارش ہے کہ اپنی مقررہ جگہ پر فٹبال کھیلیں اور ہماری مقررہ کرکٹ کی جگہ پر مداخلت نہ کریں۔
کبل گراؤنڈ سب کا ہے۔ حکومت کی طرف سے جو جگہ کرکٹ کے لیے مقرر کی گئی ہے، وہاں کرکٹ کھیلی جائے گی، اور جو جگہ فٹبال کے لیے مقرر کی گئی ہے، وہاں فٹبال کھیلی جائے گی۔
تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ غلط پوسٹوں اور پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں اور ایسی باتوں سے گریز کریں جن سے کھلاڑیوں اور نوجوانوں کے درمیان اختلاف پیدا ہو۔
آئیں، کبل گراؤنڈ کو اختلاف اور انتشار کا نہیں بلکہ کھیل، اتحاد اور نوجوانوں کی ترقی کا مرکز بنائیں۔
منجانب: Swat Cricket Association 🏏
ٹیپ بال کا ایسا سٹار جو پیسے کو نہیں تعلق کو اہمیت دیتا ہو.....
30/06/2026
فٹبال صرف ایک کھیل نہیں، یہ ٹیم ورک اور قسمت کا کھیل ہے! ⚽🔥
1️⃣ ارجنٹینا اور میسی: وہاں ہر کھلاڑی میسی کے لیے کھیلتا ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ میسی کو پاس ملے گا تو گول ہوگا اور ملک جیتے گا۔ یہی سچی محبت اور سپورٹ ہوتی ہے۔
2️⃣ فرانس اور ایمباپے: ایمباپے ٹیم کو لیڈ کرتا ہے، لیکن پوری ٹیم ایک مضبوط دیوار بن کر اس کا ساتھ دیتی ہے۔ ان کی یکجہتی (Unity) ہی ان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔
3️⃣ ہالینڈ اور ناروے: ہالینڈ ایک سچا 'Beast' ہے! وہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ ناروے کو اکیلا کھینچتا ہے۔ جب وہ اپنے موڈ میں ہو تو مخالف تو کیا، اپنی ٹیم کے کھلاڑی بھی اس کی رفتار کا مقابلہ نہیں کر پاتے۔
4️⃣ رونالڈو اور پرتگال (سب سے بڑا سوال): دوسری طرف کرسٹیانو رونالڈو ہے—جو اکیلا جان مارتا ہے، لیکن ایسا لگتا ہے جیسے باقی ٹیم کسی اور ہی سمت میں بھاگ رہی ہو۔ نہ صحیح پاس، نہ وہ سپورٹ۔ سب اپنا اپنا گیم کھیلتے ہیں۔
اب فیصلہ آپ کریں: یہاں غلط کون ہے؟ دنیا کا بہترین کھلاڑی رونالڈو، یا پرتگال کے وہ ٹیم میٹس جو ایک لیجنڈ کی موجودگی کا فائدہ اٹھانا ہی نہیں چاہتے؟ 🤔👇
فیفا ورلڈ کپ کا فائنل کن دو ٹیموں کے درمیان ہوگا ؟
17/06/2026
🇦🇷 Lionel Messi career stats 😳
👕 1157 games
⚽️ 914 goals
🎯 414 assists
👑 61 hat-tricks
🏆 48 trophies
📊 Messi 🆚 Algeria:
⚽️ 3 goals
🎯 81% pass accuracy
✨ 2 chances created
🛡️ 2/2 tackles won
💪 3 recoveries
⭐️ 10.0 match rating
GOAT! 🐐
16/06/2026
سوات، ملاکنڈ ڈویژن بلکہ پوری خیبرپختونخوا کے سابق اور موجودہ اسٹار ہارڈ بال و ٹینس بال کرکٹرز کے نام، تصاویر اور مختصر تعارف کمنٹس میں شیئر کریں 🏏
11/06/2026
Who will win ? 🇲🇽 or 🇿🇦