Baltistan بلتستان

  • Home
  • Baltistan بلتستان

Baltistan  بلتستان Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Baltistan بلتستان, Deosai,Skardu, .

🌹 بجيوٹ  یاسین کی بیٹیاں، غذر کا فخر 🌹ضلع غذر کے حسین دامن میں بسے گاؤں Bujyote Valley  کے لیے آج کا دن یقیناً مسرت، فخر...
01/09/2026

🌹 بجيوٹ یاسین کی بیٹیاں، غذر کا فخر 🌹
ضلع غذر کے حسین دامن میں بسے گاؤں Bujyote Valley کے لیے آج کا دن یقیناً مسرت، فخر اور اعزاز کا دن ہے۔ اس سرزمین کی دو باہمت بیٹیوں نے اپنی محنت، عزم اور قابلیت کے چراغ روشن کرکے نہ صرف اپنے خاندانوں کا نام منور کیا بلکہ اپنے گاؤں اور پورے ضلع غذر کے وقار میں بھی اضافہ کیا ہے۔
لیفٹیننٹ ماریا، دخترِ محترم ایڈووکیٹ عیسیٰ مدد صاحب، اور لیفٹیننٹ صفت، دخترِ محترم بلاور خان صاحب، کو پاکستان آرمی کی آرمڈ فورسز نرسنگ سروس (AFNS) میں بطور آفیسر کمیشن حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ اعزاز محض دو افراد کی کامیابی نہیں، بلکہ دو بیٹیوں کے خوابوں، والدین کی دعاؤں، خاندانوں کی تربیت اور شب و روز کی انتھک محنت کی ایک روشن داستان ہے۔ دونوں باہمت بیٹیوں نے ثابت کر دیا کہ جب ارادے بلند ہوں، حوصلے مضبوط ہوں اور منزل پر یقین ہو تو راستے کی دشواریاں کامیابی کی راہ میں دیوار نہیں بن سکتیں۔
ان کی یہ شاندار کامیابی بجيوٹ اور پورے ضلع غذر کے لیے باعثِ عزت و افتخار ہے۔ بالخصوص ہماری بیٹیوں اور نوجوان نسل کے لیے یہ ایک روشن پیغام ہے کہ تعلیم کو مقصد، محنت کو شعار اور عزم کو

🇵🇰 مارکوپولو ایکسپریس مارخور ٹائمز 🇵🇰سفر اب مزید محفوظ، آرام دہ اور پُراعتماد!اسکردو اور راولپنڈی کے درمیان معیاری سفری ...
12/08/2026

🇵🇰 مارکوپولو ایکسپریس مارخور ٹائمز 🇵🇰
سفر اب مزید محفوظ، آرام دہ اور پُراعتماد!
اسکردو اور راولپنڈی کے درمیان معیاری سفری سہولیات کا ایک نیا باب شروع ہونے جا رہا ہے۔ خوشی ہے کہ مارکوپولو ایکسپریس مارخور ٹائمز کا باقاعدہ افتتاح 14 اگست، یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ہونے جا رہا ہے۔
جدید بزنس کلاس بسیں، آرام دہ نشستیں، وقت کی پابندی، محفوظ سفر اور بہترین سروس کے ساتھ اب آپ کا ہر سفر پہلے سے زیادہ خوشگوار ہوگا۔
افتتاح: ان شاء اللہ 14 اگست
روٹ: راولپنڈی ↔ اسکردو
مارکوپولو ایکسپریس مارخور ٹائمز کی پوری ٹیم کو اس شاندار آغاز پر دلی مبارکباد، اور نیک تمنائیں کہ اللہ تعالیٰ اس سفر کو کامیابیوں، برکتوں اور عوام کی بہترین خدمت کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔

09/08/2026

اہلیان سکردو کے لیے بڑی خوشخبری، تاریخ رقم، عوامی تعاون سے سے بننے والے پھیالونگ واٹر ڈائیورژن پروجیکٹ کاافتتاح ہوگیا | خصوصی رپورٹ بلتستان ٹی وی

خدا حافظ جناب۔۔ آپ کے تبادلے  کا سنا۔۔ آپ جہاں رہے خوش رہے آباد رہے۔۔۔ آپ نے عوامی خادم ہونے کا حق ادا کیا۔۔آپ کے تمام ف...
07/08/2026

خدا حافظ جناب۔۔
آپ کے تبادلے کا سنا۔۔
آپ جہاں رہے خوش رہے آباد رہے۔۔۔
آپ نے عوامی خادم ہونے کا حق ادا کیا۔۔
آپ کے تمام فیصلے سکردو کی غریب عوام کے لئے ایک خوشگوار ہوا کا جھونکا اور حرام خور مافیاز کے لئے چیخ و پکار ثابت ہوا۔۔
سکردو کی عوام آپ کو اچھے لفظوں میں اور اپنی دعاؤں میں یاد رکھے گی۔۔

24/07/2026

سسی پل کی پل کی مرمت و بحالی کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔
ڈی ڈی ایم اے سکردو اور ایف ڈبلیو او کی مشینری موقع پر متحرک۔

نیوز الرٹ بشوگزشتہ روز بشو میں پیش انے والی واقع میں سیاحوں نے روڈ کے بیج میں موٹر سائیکل لگا کے پوری روڈ کو بند  کیا ھو...
10/07/2026

نیوز الرٹ بشو
گزشتہ روز بشو میں پیش انے والی واقع میں سیاحوں نے روڈ کے بیج میں موٹر سائیکل لگا کے پوری روڈ کو بند کیا ھوا تھا اس کے بعد ایسا ناخوشگوار واقع پیش ایا ھے سیاح مہمان بن کے رھے جب سیاح خود بدتیمزی اور گالم گلوچ کرتے ہیں تو اگے سے ری ایکش فطری عمل ھے انتظامیہ کو چائیے تصویر کی دونوں رخ کو دیکھ کے قانونی کاروائی کرئے تصویر سے صاف ظاہر ھے کہ تین سیاحوں نے مل کے ایک ڈرائیوار کے گلے دب رھے ہیں

25/06/2026

گورنر گلگت بلتستان کے لیے تین نام فائنل

ایڈوکیٹ اوریکزیب
سلطان علی خان
تاباں صاحب
باخبر ذرائع

22/06/2026

سکردو سے نومنتخب رکنِ اسمبلی سید توقیر مہدی کی ڈیلی کے ٹو سے خصوصی گفتگو

22/06/2026

جی بی اے 24 گانچھے 3 سے نومنتخب رکن اسمبلی ڈاکٹر اسد شفیق اسمبلی اجلاس میں جاتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں

18/06/2026

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں زور دار تقریر
"گلگت بلتستان کے عوام کو مسئلہ کشمیر کے حل تک قومی و صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دینے کا مطالبہ

Address

Deosai,Skardu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baltistan بلتستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Baltistan بلتستان:

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility?

Share