The Pakistan Sports Coorporative Industrial Society Limited Sialkot

The Pakistan Sports Coorporative Industrial Society Limited Sialkot Cheif Organization of Manufacturers
Under Government Supervision & Audit
Since 1949

آج بروز جمعرات، سوسائٹی کے وسیع تر مفاد کو مدِنظر رکھتے ہوئے صدر میاں خالد جاوید کی کاوشوں سے بانی رکن و گروپ لیڈر ریاض ...
07/05/2026

آج بروز جمعرات، سوسائٹی کے وسیع تر مفاد کو مدِنظر رکھتے ہوئے صدر میاں خالد جاوید کی کاوشوں سے بانی رکن و گروپ لیڈر ریاض الدین شیخ، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید احتشام گیلانی، سابق صدور نعمان ادریس بٹ اور ماجد بھٹہ، سینئر نائب صدر میاں مراد، نائب صدر سلیمان شیخ اور ایگزیکٹو باڈی سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان اسپورٹس کوآپریٹو انڈسٹریل سوسائٹی لمیٹڈ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر معزز مہمانوں کے اعزاز میں چائے کا اہتمام کیا گیا جس میں سوسائٹی کی ایگزیکٹو باڈی اور نائب صدر میاں ندیم اقبال بھی شریک ہوئے۔ بعد ازاں وفد نے پاکستان اسپورٹس کوآپریٹو انڈسٹریل سوسائٹی لمیٹڈ کی عمارت کا دورہ کیا جہاں صدر میاں خالد جاوید نے سوسائٹی کی تاریخ، کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر ممبران کے مزید فوائد، ترقیاتی منصوبوں اور نئے اقدامات کے حوالے سے اہم مشاورت بھی کی گئ۔

صدر اسپورٹس کوآپریٹو انڈسٹریل سوسائٹی میاں خالد جاوید نے لاہور کا دورہ کیا، مسٹر مہتاب وسیم اظہر رجسٹرار کوآپریٹوز، اور ...
16/04/2026

صدر اسپورٹس کوآپریٹو انڈسٹریل سوسائٹی میاں خالد جاوید نے لاہور کا دورہ کیا، مسٹر مہتاب وسیم اظہر رجسٹرار کوآپریٹوز، اور مس ماہِ منیر، جوائنٹ رجسٹرار (جنرل) سے بامقصد اور اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں سوسائٹی کے وسیع تر مفاد، انتظامی بہتری، اور معزز اراکین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات و فوائد کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی اور تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔ بالخصوص سالانہ اجلاس سے متعلق کلیدی امور، پالیسی نکات، اور آئندہ کے لائحہ عمل پر جامع غور و خوض کیا گیا تاکہ سوسائٹی کے نظم و نسق کو مزید مؤثر بنایا جا سکے اور اراکین کے مفادات کا بہتر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اس موقع پر نائب صدر میاں ندیم اقبال اور لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ ذیشان مشتاق بھی موجود تھے۔

16/04/2026
صدر پاکستان اسپورٹس کوآپریٹو، میاں خالد جاوید کا موجودہ دورِ صدارت ایک نئے عہد کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔ طویل عرصے کی ...
10/11/2025

صدر پاکستان اسپورٹس کوآپریٹو، میاں خالد جاوید کا موجودہ دورِ صدارت ایک نئے عہد کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔ طویل عرصے کی رکاوٹوں کے بعد تنظیم کی سرگرمیوں کی بحالی ممکن ہوئی۔ صدر کے واضح ویژن “سب مل کر آگے بڑھیں“ کے تحت ممبران کے لیے سوسائٹی میں آمد و رفت، رابطہ کاری اور تنظیمی امور کو باقاعدہ اور شفاف بنایا جا رہا ہے۔
یہ نیا دور انتظامی بہتری، فعال شرکت اور اسپورٹس کوآپریٹو کی تاریخی شناخت کی بحالی کا عزم لیے آگے بڑھ رہا ہے۔

سابق اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) بمبانوالہ شاہد کاہلوں نے پاکستان اسپورٹس کوآپریٹو انڈسٹریل سوسائٹی کا دورہ کیا۔ اس م...
05/06/2025

سابق اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) بمبانوالہ شاہد کاہلوں نے پاکستان اسپورٹس کوآپریٹو انڈسٹریل سوسائٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صدر میاں خالد جاوید، نائب صدر میاں ندیم اقبال، ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن احسان الحق مغل اور امجد ڈار بھی موجود تھے۔ میاں خالد جاوید نے سوسائٹی کی تاریخ اور موجودہ سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ شاہد کاہلوں نے سوسائٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے کام کو سراہا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ایگروفاریسٹری کے منصوبے "پلانٹ آف پاکستان" کے تحت پاکستان اسپورٹس کوآپریٹو انڈسٹریل سوسائٹی لمیٹ...
25/03/2025

وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ایگروفاریسٹری کے منصوبے "پلانٹ آف پاکستان" کے تحت پاکستان اسپورٹس کوآپریٹو انڈسٹریل سوسائٹی لمیٹڈ، سیالکوٹ میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم کے دوران سوسائٹی کے نائب صدر میاں ندیم اقبال اور ایگزیکٹو باڈی کے دیگر معزز اراکین نے پودے لگائے۔ اس موقع پر احسان الحق مغل صاحب اور امجد ڈار صاحب سمیت دیگر عہدیداران اور ممبران نے بھی شجرکاری میں بھرپور حصہ لیا۔

مزید برآں، سوسائٹی کے دیگر ممبران اور عملے نے بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر شرکت کی اور مختلف اقسام کے درخت لگائے۔ شجرکاری کے اس اقدام کا مقصد نہ صرف ماحولیاتی بہتری کو فروغ دینا ہے بلکہ "پلانٹ آف پاکستان" کے تحت وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کو عملی جامہ پہنانا بھی ہے، تاکہ پاکستان کو ایک سرسبز اور ماحولیاتی طور پر بہتر ملک بنایا جا سکے۔

یہ مہم مقامی سطح پر عوام میں شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور صنعتی و رہائشی علاقوں میں درختوں کی تعداد میں اضافے کی ایک عملی کوشش ہے۔ اس موقع پر شرکاء نے عزم کیا کہ وہ آئندہ بھی ماحول دوست سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کریں گے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے میں اپنا حصہ ڈالیں گے تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک صحت مند اور سرسبز ماحول یقینی بنایا جا سکے۔

میاں خالد جاوید (صدر) کے وژن کے مطابق، سوسائٹی سے متعلق ہر چیز کو بروئے کار لایا جائے گا اور ممبران کی اس امانت کو احسن ...
23/02/2025

میاں خالد جاوید (صدر) کے وژن کے مطابق، سوسائٹی سے متعلق ہر چیز کو بروئے کار لایا جائے گا اور ممبران کی اس امانت کو احسن طریقے سے چلایا جائے گا۔

اسی وژن کی روشنی میں، میاں ندیم اقبال (وائس پریزیڈنٹ) نے خود ہر چیز کو اپنی نگرانی میں رکھتے ہوئے، اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے اس عزم کے ساتھ کام کیا کہ سوسائٹی میں بننے والی ہر چیز کو بہترین طریقے سے استعمال میں لا کر سوسائٹی کے منافع میں اضافہ کیا جائے۔

اسی سلسلے میں، بیٹ بنانے کے دوران بچنے والی لکڑی کو ضائع نہیں کیا جاتا بلکہ برڈ کیجز بنانے والے کاریگروں کو فروخت کیا جاتا ہے، تاکہ یہ اضافی لکڑی بھی کارآمد ہو اور سوسائٹی اور ممبران کے منافع میں اضافہ ہو۔

یہی ہمارے وژن کی اصل روح، کہ کسی چیز کو ضائع نہ ہونے دیا جائے بلکہ اسے ایک نئے مقصد کے لیے استعمال کیا جائے!

پاکستان اسپورٹس کوآپریٹو انڈسٹریل سوسائٹی لمیٹڈ سیالکوٹ میں ٹینس بال بیٹ کے لیے اعلیٰ معیار کی لکڑی دستیاب ہے۔ مقامی خری...
23/02/2025

پاکستان اسپورٹس کوآپریٹو انڈسٹریل سوسائٹی لمیٹڈ سیالکوٹ میں ٹینس بال بیٹ کے لیے اعلیٰ معیار کی لکڑی دستیاب ہے۔ مقامی خریدار مناسب قیمت پر خریداری کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں یا وزٹ کر سکتے ہیں۔ یہاں فراہم کی جانے والی لکڑی مضبوط، پائیدار اور بہترین معیار کی ہوتی ہے، جو خاص طور پر ٹینس بال کرکٹ کے بیٹس بنانے کے لیے موزوں ہے۔ اگر آپ اعلیٰ کوالٹی کے بیٹ تیار کرنا چاہتے ہیں تو پاکستان اسپورٹس کوآپریٹو انڈسٹریل سوسائٹی لمیٹڈ سیالکوٹ بہترین انتخاب ہے، جہاں معیاری لکڑی کم قیمت میں دستیاب ہے۔

22/02/2025

نائب صدر میاں ندیم اقبال
رکن ایگزیکٹو کمیٹی
احسان الحق مغل، امجد ڈار، چوہدری غلام رسول، سلمان شہزاد اپنی سرپرستی میں دی پاکستان اسپورٹس کوآپریٹو انڈسٹریل سوسائٹی میں بیٹس کے لیے اعلیٰ معیار کی بگری تیار کرواتے ہوئے۔ مقامی خریدار مارکیٹ سے مناسب اور موزوں قیمتوں پر بہترین کوالٹی کی باگڑی خرید سکتے ہیں، تاکہ وہ اپنے بیٹس کی تیاری میں معیاری مواد استعمال کر سکیں۔

22/02/2025

پاکستان اسپورٹس کوآپریٹو انڈسٹریل سوسائٹی کے صدر کا دورہ

آج پاکستان اسپورٹس کوآپریٹو انڈسٹریل سوسائٹی کے صدر میاں خالد جاوید نے نائب صدر میاں ندیم اقبال اور ایگزیکٹو باڈی کے معزز ممبران احسان الحق مغل، امجد ڈار، چوہدری غلام رسول، سلمان شہزاد کے ہمراہ سوسائٹی کا اچانک دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد روزمرہ کے صنعتی امور، ورکشاپس، اور پیداواری عمل کی نگرانی کرنا تھا تاکہ کام کے معیار اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس موقع پر میاں خالد جاوید نے خصوصی طور پر بیٹ ووڈ پروسیسنگ کا معائنہ کیا اور اس عمل کو اپنی نگرانی میں مکمل کروایا۔ یہ اقدام اسپورٹس انڈسٹری میں ایک نئے دور کی شروعات کی علامت ہے، جہاں جدید سہولیات اور بہتر انتظامات کے ذریعے کرکٹ بیٹ مینوفیکچررز کو اعلیٰ معیار کی لکڑی مناسب اور معقول قیمتوں پر دستیاب ہوگی۔

میاں خالد جاوید کا وژن واضح ہے:

✅ کرکٹ بیٹ انڈسٹری کے لیے بہترین معیار کی لکڑی فراہم کرنا۔
✅ صنعتی پیداوار کو جدید اور مؤثر بنانا۔
✅ پاکستان کی کرکٹ انڈسٹری کو مزید فروغ دینا۔
✅ کاروباری برادری کے لیے آسانیاں پیدا کرنا۔

یہ اقدامات نہ صرف مقامی صنعتوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی کرکٹ بیٹ کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔

Address

Kutchery Road
Sialkot
51310

Opening Hours

09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Pakistan Sports Coorporative Industrial Society Limited Sialkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category