Hadda Cricket Club

Hadda Cricket Club

Share

� Cricket Lover
� Cricket Player
� Made About Babar Azam

30/08/2026

🏏 محمد اشرف اینڈ عبد الحمید باجوہ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کی عظیم الشان کامیابی پر دلی مبارکباد جو ڈگری کالج بھاگٹانوالہ میں جاری تھا، کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔ یہ پورا ایونٹ ایک یادگار میلہ ثابت ہوا۔ 🏆
اس شاندار کامیابی پر ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں
🌟 مرکزی منتظم جناب شاہد مجید باجوہ صاحب کو، جنہوں نے دن رات محنت کر کے اس ایونٹ کو ممکن بنایا۔
🤝 انتظامیہ کمیٹی پروفیسر ارشد صاحب، شاہد بھٹی صاحب، صفدر تارڑ ، مولوی رضوان، شفقت جیٹھل اور تمام دیگر ساتھیوں کو جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔

🔥 علاقے کی بہترین آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ ہر ٹیم میں چار اوپن کھلاڑی شامل تھے، جن میں سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، اور چنیوٹ کے بہترین پلیئرز نے اپنے کھیل کا جادو جگایا۔
🏟️ سارا دن گراؤنڈ میں رونق رہی، شائقین کرکٹ نے بھرپور لطف اٹھایا، اور کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
🥇 فائنل معرکہ حافظ کلب کوٹ مومن نے اپنے نام کیا۔ ونر بننے پر حافظ صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو بہت بہت مبارک ہو۔
🥈 رنر اپ ٹیم ہڈا کرکٹ کلب رہی۔ ہڈا الیون اور ان کے تمام کھلاڑیوں کو "ہارڈ لک" لیکن ان کے بہترین کھیل پر انہیں بھی سلام پیش کرتے ہیں۔
اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کو بھی بہت بہت مبارک ہو جنہوں نے کھیل کے میدان میں عزت کمائی۔

Photos from Hadda Cricket Club's post 30/08/2026

Alhumdullilallah Runner Up
محمد اشرف اینڈ عبدالحمید باجوہ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ (ون ڈے) جو کہ ڈگری کالج بھاگٹانوالہ میں کھیلا گیا، اس میں ہماری ٹیم ہڈا الیون نے فائنل تک کا شاندار سفر طے کیا اور ٹورنامنٹ کی رنر اپ رہی
آخر میں قسمت نے تھوڑا سا ساتھ چھوڑا لیکن پوری ٹیم نے پورے دن میدان میں کمال کا کھیل پیش کیا اور شاندار کرکٹ سے سب کے دل جیت لیے ہڈا ٹیم کی طرف سے عدیل محبتی، ابوبکر، جیدی پیسر اور شانی میتلا نے انتہائی لاجواب کھیل کا مظاہرہ کیا اس کے علاوہ ہمارے تمام لوکل پلیئرز نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور سب نے مل کر پورا دن بہترین کارکردگی دکھائی۔ ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے ہمارے لڑکوں کی فائٹنگ اسپرٹ اور محنت قابلِ داد ہے 🏏🔥

29/08/2026

کل انشاء اللہ لائیو دیکھیں تمام میچز
چوکی بھاگھٹ ڈگری کالج بھاگٹاوالہ سٹار پلئیر تمام ٹیموں کا حصہ بن چکے 🏏💕🎤
Live on: King Cobra Live Covrage

Photos from Cricket Sargodha's post 27/08/2026
25/08/2026
25/08/2026





انٹری فری ٹورنامنٹ💓🏏 ایک دن 🏏💓 8 ٹیمیں
💓 ایک پلئیر A کیٹگری دا💓
💓 دو پلئیر B کیٹگری دے💓
💓 ایک پلئیر لوکل اوپن جنوبی سائیڈ سے💓🏏 تاریخ نوٹ کر لو۔ دن نوٹ کرلو🏏💓
پہلا انعام۔۔۔ 50 ہزار روپیہ بمعہ وڈی ٹرافی اے💓🏏
دوسرا انعام۔۔ 25 ہزار روپیہ نال نکی ٹرافی🏏💓

زیرنگرانی
پروفیسر ارشد صاحب💓🏏

چیف آرگنائزر
شاہد مجید باجوہ (ممبر جنوبی سائیڈ کارنر)

22/08/2026

🏏 ڈیفینڈر کرکٹ ٹورنامنٹ (نصیر پور کلاں)
کوارٹر فائنل ہڈا کرکٹ کلب بمقابلہ دودہ 🔥
آج نصیر پور کلاں میں کھیلے گئے انتہائی سنسنی خیز کوارٹر فائنل میچ میں ہڈا نے دودہ کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے 🏆
🔹 دودا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا دودا کی ٹیم نے مقررہ 5 اوورز میں 74 رنز بنائے اور ہڈا کو جیت کے لیے 75 رنز کا ہدف دیا
🔹 ہڈا کی جانب سے تمام بولرز نے کمال کی بولنگ کا مظاہرہ کیا اور ہر اوور بہت ہی ٹائٹ رکھا حمزہ اپنے 2 اوورز انتہائی عمدگی سے کروائے شانی نے کمال کا اوور ڈالا فاروق اور رضوان دونوں نے اپنے اپنے اوورز میں شاندار بولنگ کر کے حریف ٹیم کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔
🔹 رضوان کا ون مین آرمی شو
75 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہڈا کے رضوان نے اکیلے ہی میچ کا نقشہ بدل ڈالا انہوں نے اکیلے دم پر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 50 سے زائد رنز کی طوفانی اننگز کھیلی اور ٹیم کو مشکل میں ڈالے بغیر ہدف صرف 4.2 اوورز میں ہی باآسانی حاصل کر لیا۔
🎉 اس شاندار جیت کے ساتھ ہی ہڈا کی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے آفیشلی کوالیفائی کر لیا ہے
ہڈا کی پوری ٹیم کو سیمی فائنل کے لیے ڈھیر ساری نیک خواہشات اور مبارکبادیں 🌟👏

22/08/2026

Inshallah 🙏❤️

ڈیفینڈر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ نصیرپور کلاں🏏💓
آج بروز ہفتہ کوارٹر فائنل میچ

دودہ الیون۔۔۔۔۔۔بمقابلہ۔۔۔۔۔۔۔ہڈا الیون

16/08/2026

ون ڈے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ❣️🏏
واپڈا ٹاؤن چوکی بھاگٹ🏏❣️



#21اگست2026بروزـــــجمعہ
چیف آرگنائزرز
محمد رضوان مخدوم آباد۔۔۔شاہد بھٹی چوکی۔۔۔شفقت چوکی

Photos from Mangnee Cricket Union's post 15/08/2026

Alhumdullilallah

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Sargodha?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Village Hadda Post Office Chak 86 SB
Sargodha
40100