Khabar 360

Khabar 360

Share

any News about Quetta Pakistan

05/08/2026

کوئٹہ: کوئٹہ پریس کلب کے سامنے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ریٹائرڈ افسران، اہلکاروں اور کلاس فور پنشنرز کا احتجاج۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ دو سال سے بروقت پنشن کی ادائیگی نہیں ہو رہی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر بلوچستان، چیف جسٹس بلوچستان اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے فوری نوٹس لے کر مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

05/08/2026

*اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی ایک غیرقانونی، یکطرفہ اور بین الاقوامی قوانین کے منافی اقدام تھا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی*

کوئٹہ، 05 اگست
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنی جانب سے اور اہلِ بلوچستان کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی ایک غیرقانونی، یکطرفہ اور بین الاقوامی قوانین کے منافی اقدام تھا، جس کا مقصد کشمیری عوام کی شناخت، حقوق اور تاریخی حیثیت کو متاثر کرنا تھا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کے عوام ظلم، جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو ان کی اپنی سرزمین پر اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوششیں نہ صرف قابلِ مذمت ہیں بلکہ یہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی بھی صریح خلاف ورزی ہیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اہلِ بلوچستان بھارت کے ان اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد منصفانہ اور پائیدار حل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہی ممکن ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مؤثر نوٹس لے، کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کرے اور بھارت پر بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کے لیے دباؤ بڑھائے انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان وفاقی حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ یہ مطالبہ کرتی ہے کہ جس عزم اور مستقل مزاجی سے پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا آیا ہے، اسی جذبے کے ساتھ یہ جدوجہد آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کے حقِ خودارادیت، آزادی اور انصاف کی جدوجہد کی ہر سطح پر اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ پاکستان اور اہلِ بلوچستان کشمیری عوام کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑے ہیں اور ان کے جائز حقوق کے حصول تک اپنی بھرپور اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

04/08/2026

محمود خان اچکزئی علاقائی نہیں، قومی سطح پر مشترکہ اپوزیشن اجلاس بلائیں، ملک بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا، مولانا فضل الرحمان

03/08/2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیانات پر اصغر خان اچکزئی کا ردِعمل
خبر: عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی نے وفاقی وزیر داخلہ **** اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے حالیہ بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جاری بدامنی کے حوالے سے عوام کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کی ذمہ داری صرف مخصوص افراد یا گروہوں پر ڈالنے کے بجائے ریاستی پالیسیوں اور مجموعی صورتحال کا غیرجانبدارانہ جائزہ لیا جائے۔
اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ اور حکومت میں تمام سیاسی قوتیں موجود ہیں تو پھر ملک میں بدامنی، دہشت گردی اور سیاسی بحران کی ذمہ داری کا تعین بھی شفاف انداز میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اہم قومی معاملات پر وضاحت اور جوابدہی ضروری ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مسائل کا حل طاقت کے بجائے آئین، جمہوری عمل اور سیاسی مکالمے کے ذریعے تلاش کیا جائے۔

02/08/2026

افغانستان کے صوبہ نیمروز کے بدنامِ زمانہ "ڈیتھ ڈیزرٹ" میں پیاس سے جاں بحق ہونے والے ایک افغان شہری کا اپنے اہلِ خانہ کے نام آخری دردناک پیغام سامنے آ گیا۔ وہ روزگار کی تلاش میں غیرقانونی طور پر ایران جانے والے 19 افغان شہریوں میں شامل تھا۔ اپنے آخری پیغام میں اس نے کہا: "میں مر رہا ہوں، امی... میرے لیے دعا کریں، مجھے آپ سب کی بہت یاد آ رہی ہے۔"

02/08/2026

🚨 کراچی: چار مینار چورنگی پر کشمیر میں خونریزی کے خلاف احتجاج

کشمیر میں جاری خونریزی کے خلاف شہریوں نے چار مینار چورنگی پر احتجاج کرتے ہوئے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

02/08/2026

ساجد ترین ایڈووکیٹ: اگر سردار ہی مسئلے کی جڑ ہیں تو حکومت میں شامل سرداروں سے بھی سوال کیا جائے، عوام کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔

.heading den

02/08/2026

مجھے چند ماہ کے لیے اسمبلی بھیجا جائے، ڈھائی یا پانچ سال نہیں مانگ رہا، عوام کے مسائل حل کر کے اپنی کارکردگی ثابت کروں گا۔ — میر جہانگیر لانگو

01/08/2026

بلوچستان میں امن نہیں، بدانتظامی اور کرپشن سب سے بڑا مسئلہ ہے" — اپوزیشن کی وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پر شدید تنقید

کوئٹہ: بلوچستان میں اپوزیشن نے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان، گورننس اور بنیادی سہولیات کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ تین برسوں میں صوبے کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے، جبکہ امن و امان کی صورتحال اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ شہری رات کے وقت گھروں سے نکلتے ہوئے خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کا اصل مسئلہ گڈ گورننس، وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور بدعنوانی ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ گندم، ادویات اور دیگر شعبوں میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کے باوجود کوئی مؤثر تحقیقات نہیں کی گئیں، جبکہ صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی شعبے شدید مسائل کا شکار ہیں۔

اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ صوبائی بجٹ، ترقیاتی منصوبوں اور مختلف محکموں میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

01/08/2026

کہروڑ پکا، ضلع لودھراں (پنجاب): کہروڑ پکا کے علاقے میں تین شہریوں کو زخمی کرنے والے نامعلوم کتے کے خلاف تھانہ صدر کہروڑ پکا میں مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ پولیس نے کتے کی تلاش اور اسے تلف کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق درخواست گزار عبد الستار نے مؤقف اختیار کیا کہ 29 جولائی کی شام وہ اپنے گھر کے باہر موجود تھا کہ اسی دوران سرخ رنگ کا ایک نامعلوم کتا وہاں آ گیا۔ اسی دوران ان کی ہمسائی نیاز بی بی گھر سے باہر نکلیں تو کتے نے ان پر حملہ کر دیا۔ انہیں بچانے کے لیے عبد الستار اور علی رضا آگے بڑھے تو کتے نے انہیں بھی کاٹ لیا۔

حملے کے نتیجے میں عبد الستار کے چہرے، کان اور ہاتھ، علی رضا کے کندھے جبکہ نیاز بی بی کا اوپری ہونٹ شدید زخمی ہو گیا۔ شور سن کر اہلِ علاقہ جمع ہوئے، تاہم کتا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کہروڑ پکا منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے نامعلوم کتے کی تلاش اور اسے تلف کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Quetta
Quetta
87300