B Sports One

B Sports One

Share

this page only for Sports activities. keep supporting us on YouTube, Instagram, twitter.

Photos from B Sports One's post 21/06/2026

بلوچستان فٹبال کی جانب سے مبارک باد ،⚽
بلوچستان فٹبال کمیونٹی کے لیے فخر کی بات! 👏⚽

الحمدللہ ہمارے ینگ کوچ محمد ہاشم جن کی تعلق ڈسٹرکٹ کوئٹہ سے ہے محمد ہاشم نے‏۔سیلف فنانس پر ملائیشیا میں فیفا اینڈ اے ایف سی FIFA AFC B licence بی لائسنس کوچنگ کورس کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

محمد ہاشم نے اس کامیابی پر بلوچستان سپورٹس بورڈ، بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن، پاکستان فٹبال فیڈریشن کا خاص طور پر دلی شکریہ ادا کیا ہے۔

بلوچستان فٹبال کمیونٹی کو بہت مبارک ہو!
۔ بلوچستان کے لیے فخر کی بات۔

Photos from B Sports One's post 20/06/2026

لسبیلہ یونیورسٹی کے اسپورٹس آفیسر جنید خان نے روسی انٹرنیشنل اولمپک یونیورسٹی سے اسپورٹس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز مکمل کر لیا، بلوچستان بھر سے مبارکباد*

لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز (LUAWMS) کے اسپورٹس آفیسر جنید خان نے روس کی معروف Russian International Olympic University (RIOU) سے اسپورٹس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز ڈگری کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہے۔ اس شاندار تعلیمی کامیابی پر لسبیلہ سمیت بلوچستان بھر کے عوامی، سماجی، تعلیمی اور کھیلوں کے حلقوں نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے۔*

*مبارکباد دینے والوں نے کہا کہ جنید خان نے نہ صرف بین الاقوامی معیار کی جامعہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی بلکہ اپنی تحقیقی کارکردگی میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مکمل 10 میں سے 10 نمبر حاصل کیے، جو ان کی محنت، قابلیت اور اپنے شعبے سے گہری وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔*

*انہوں نے کہا کہ جنید خان کی یہ کامیابی ضلع لسبیلہ اور پورے بلوچستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ایسے نوجوان پروفیشنلز صوبے کا مثبت تشخص اجاگر کرنے اور نئی نسل کو تعلیم، تحقیق اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے حصول کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔*

*عوامی و سماجی حلقوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جنید خان مستقبل میں بھی کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی تربیت اور تعلیمی میدان میں اپنی خدمات کے ذریعے بلوچستان کا نام قومی و بین الاقوامی سطح پر روشن کرتے رہیں گے۔ انہوں نے جنید خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔

19/06/2026

کوئٹہ: عالمی چیمپئن عبدالرازق خلجی کی وطن واپسی پر شاندار استقبال

کوئٹہ( میڈیا سیل بلوچستان اسپورٹس ڈیپاٹمنٹ ) عبدالرازق خلجی نے تھائ لینڈ میں منعقدہ "مینز فزیک چیمپئن شپ" میں گولڈ میڈل اور پرو کارڈ حاصل کر کے عالمی سطح پر نمایاں کامیابی سمیٹتے ہوئے پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کا نام فخر سے بلند کر دیا۔

اس تاریخی کامیابی کے بعد جب وہ کوئٹہ پہنچے تو کوئٹہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ استقبال کے موقع پر ان کے اہل خانہ کے ہمراہ محکمہ کھیل بلوچستان کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس جناب جمیل احمد مستوئ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس جناب امان اللہ درانی سمیت دیگر افسران شامل تھے۔جنھوں نے مشیر براۓ کھیل مینا مجید بلوچ ،سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز جناب درا بلوچ صاحب اور ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس ڈاکٹر یاسر خان بازئی کی ہدایات پر محکمے کھیل کی جانب نے عبدالرازق خلجی کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چیمپئن کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور عالمی سطح پر اس بڑے کارنامے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عبدالرازق خلجی کی یہ عظیم کامیابی نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی محنت اور لگن اس بات کا ثبوت ہے کہ مناسب رہنمائی اور مواقع فراہم کیے جائیں تو ہمارے نوجوان دنیا کے کسی بھی میدان میں اپنا لوہا منوا سکتے ہیں۔

عبدالرازق خلجی نے اس پرتپاک استقبال پر محکمہ کھیل بلوچستان، صوبائی حکومت اور اپنے چاہنے والوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز صرف میرا نہیں بلکہ پورے بلوچستان اور پاکستان کا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ آئندہ بھی ملکی پرچم بلند رکھنے کے لیے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

17/06/2026

بڑیچ واریئرز فٹبال کلب کی جانب سے ایواڈر ڈسٹریبیوشن سیریمنی کے مہمان خاص جمیل احمد مستوئ،
کوئٹہ (میڈیا سیل بلوچستان اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ): بڑیچ واریئرز فٹبال کلب کے زیرِ اہتمام "ہمارے ہیروز - اعزازی تقریب" منعقد ہوئی۔ تقریب میں خواتین کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا اور ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔
تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جناب جمیل احمد مستوئی صاحب بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ انہوں نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور شیلڈز تقسیم کیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ "کھیلوں کے حوالے سے محکمہ سپورٹس بلوچستان تمام ایسوسی ایشنز، ٹیموں اور کلبوں کی ہر ممکن سرپرستی کرے گا اور ان کی کاوشوں کو سراہا جائے گا"
تقریب میں وائس چانسلر ایس پی کے یونیورسٹی ڈاکٹر روبینہ مشتاق بطور مہمانِ خاص شریک ہوئیں۔ ان کے علاوہ محترمہ مس اختر - صدر بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن، جناب مجتبیٰ احمد اور محترمہ اسماء ایوب نے بھی شرکت کر کے تقریب کی رونق بڑھائی۔

شرکاء نے بڑیچ واریئرز فٹبال کلب کے تمام کھلاڑیوں، کوچز، افیشلز اور رضاکاروں کا تہ دل سے شکر گزار ہے جن کی وجہ سے یہ تقریب کامیاب ہوئی۔

12/06/2026

Balochistan’s heart beats for football! FIFA fever has hit Gwadar and the whole coast is roaring.
"

07/06/2026

** اعزاز ، شعبہ اسپورٹس بلوچستان:
انتہائی مسرت کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس،
ڈاکٹر محب الرحمان کاکڑ ، شعبہ اسپورٹس میں بلوچستان کے پہلے
پی ایچ ڈی ڈاکٹر بن گئے ہیں۔
یہ تاریخی سنگِ میل ہمارے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے میدان میں ترقی کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔
ڈاکٹر محب الرحمان کاکڑ کی اس شاندار کامیابی پر انہیں دلی مبارکباد۔

Photos from B Sports One's post 03/06/2026

سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان، جناب درا بلوچ صاحب، نے ایوب فٹ بال گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ وہاں "آل پاکستان فٹ بال گولڈ کپ" کی تیاریوں اور نئی گراسی کی تنصیب کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت دی کہ کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں تاکہ ماحول خوشگوار ہو۔ ان کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر کھیل کامران خورشید، ڈپٹی ڈاریکٹر کھیل امان اللہ دورانی،ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر محمدارسلان، پی ایس ٹو سیکریٹری اسپوٹس صادق بڑیچ ، انچارج ایوب فٹبال گراؤنڈ اسرار احمد، سیکیورٹی انچارج عبدالرزاق کاکڑ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

31/05/2026
25/05/2026

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Quetta