شہید عثمان یونائیٹڈ کا مضبوط دفاع، اب پہلے سے بھی زیادہ مضبوط
ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ شعیب علی بھوٹا، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے باصلاحیت ڈیفینڈر، سی ایم گولڈ کپ بلوچستان میں شہید عثمان یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔
ان کی شمولیت سے ہمارے دفاعی حصے میں مزید استحکام، اعتماد اور تجربے کا اضافہ ہوا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس مضبوط انٹری کے بعد ٹیم کا ہر شعبہ پہلے سے زیادہ متوازن اور طاقتور ہو چکا ہے۔
شعیب علی بھوٹا کو شہید عثمان یونائیٹڈ فیملی میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔
اللہ تعالیٰ انہیں کامیابی عطا فرمائے اور ہماری ٹیم کو فتح و کامرانی سے ہمکنار کرے
B A B B L O creation Ikram Ullah NK
SHAHEED Usman United
شھیدعثمان یونائیٹڈ کوئٹہ ڈیپارٹ
“یہ کوئی انگلینڈ یا یورپ نہیں… یہ گاؤں حرمزئی سیدان ، آل بلوچستان ہے، جہاں فٹبال کے جنون نےرش کے باعث بڑی اسکرین لگوا دی۔
بڑا میچ جیتنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔ اس کامیابی کے پیچھے صرف کھلاڑیوں کی محنت نہیں بلکہ ایک تجربہ کار کوچ کی بہترین پلاننگ، حکمتِ عملی اور بروقت فیصلے بھی شامل ہوتے ہیں۔
الحمدللہ، ہمارے ہیڈ کوچ ندا محمد صاحب اپنی اعلیٰ فنی صلاحیت، بہترین اسٹریٹجی اور انتھک محنت سے ٹیم کی بھرپور رہنمائی کر رہے ہیں۔ ان کی سوچ، نظم و ضبط اور میچ پلان ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ہماری ٹیم کو ہر میدان میں سرخرو کرے۔ آمین
04/07/2026
حرمزئی سینٹر ،آل بلوچستان ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے کی خوشی میں بغداد کیپ کے اونر جناب سید جعفر آغا صاحب نے شہید عثمان یونائٹڈ کو وردی (کٹ) اسپانسر کی۔
ہم سید جعفر آغا صاحب کے اس محبت بھرے تعاون اور حوصلہ افزائی پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آپ کی یہ سپورٹ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید عزت، کامیابی اور برکت عطا فرمائے
شکریہ ،سید جعفر آغا 🌹
شہید عثمان منیجمنٹ، پشین میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہونے والے آل بلوچستان آغا رفیع اللہ کامیاب فٹبال ٹورنمنٹ کے شاندار انعقاد پر بشیر آغا المعروف باڈو آغا چرمین حاجی مطیع اللہ کاکڑ صاحب ولی الدین انقلابی اور ان کی پوری آرگنائزنگ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
کسی بھی کامیاب ایونٹ کے پیچھے صرف ایک دن کی محنت نہیں بلکہ مہینوں کی منصوبہ بندی، دن رات کی جدوجہد، اخلاص اور کھیل سے بے لوث محبت شامل ہوتی ہے۔ آپ نے ثابت کیا کہ اگر نیت نیک، ارادہ مضبوط اور مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا ہو تو بڑے سے بڑا خواب بھی حقیقت بن جاتا ہے۔
آپ کی انتھک محنت نے نہ صرف ایک کامیاب ٹورنمنٹ کا انعقاد ممکن بنایا بلکہ ایک ایسے ماحول میں، جہاں لوگ مایوسی اور مصروفیات کا شکار رہتے ہیں، کھیل کے میدانوں کو دوبارہ آباد کیا، نوجوانوں کے چہروں پر خوشی بکھیری اور ہزاروں شائقین کو بازاروں سے نکال کر کھیل کے میدانوں تک پہنچایا۔ یہی کسی بھی کھیلوں کے منتظم کی اصل کامیابی ہوتی ہے۔
بلوچستان میں فٹبال کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کی مثبت روایت کو زندہ رکھنے میں آپ کی یہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ یقیناً آپ اور آپ کی پوری ٹیم کی یہ کاوشیں تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھی جائیں گی اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہترین مثال ثابت ہوں گی۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو مزید ہمت، استقامت اور کامیابی عطا فرمائے، تاکہ بلوچستان میں کھیلوں کا یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتا رہے۔
از طرف:
شاہ خالد بھار
ٹیم اونر، شہید عثمان منیجمنٹ
شھید عثمان یونائیٹڈ میڈیا نمائندو کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہے
جو اپنا قیمتی وقت نکال بلوچستان فٹبال کو پروموٹ کرتے ہے
حرمزئ فٹبال ٹورنمنٹ میں ہر ٹیم کو ذات پات سے بالاتر ہوکر کوریج دیا
خصوصا علاقائی سپورٹس
ثنا حرمزئ
کوئٹہ ٹائم لائن عتیق شاہ
علاقائی سپورٹس باچک آغا
لقمان بھائی
نوربن ٹی وی ،ہزارہ بھائی
ڈے ٹو ڈے نیوز
از طرف شھیدعثمان منیجمینٹ
مننہ او تشکر
د شھید عثمان یونائیٹڈ پر سترہ بریا د وطن د بیلا بیلو سیمو سخہ د عثمان لالا مینوالو د ھغہ د څنګ ملګرو خوشحالی څرګنده کړه او مبارکی یه وړاندی که په هغه کی له هریو حاجی رازمحمد کاکړ دپښتونخوا نیشنل عوامی پارټي سندصوبای صدر قدرمن صدیق اغا او د ده ټوله کابینه شاعر عطااڅکزی قدرمن سید احسان اغا عبیدالله بړیچ د پښین پارټی ملګری نومونه یه زیات دی پاسپورټ افیسر انور صاحب عبدالحلیم خان رفیع الله پښتون عبداواسع افغان
او دهغه خلګو مننه کوو چی ګراونډ له رالو او خپل ټیم یه سپورټ کیی دعبدالرحمان زی ځوانان نورک سلیمان خیل د پښین اولس حبیب زی سپینه غنډي سلیمان خیل قلعه عبدالله بازار کور یه ودان
او دجنوبی پښتونخوا ټولی لیری سیمی چی لیو میچ یه د موبایل د لاری کاتی او سپورټ کاویی يه د هغو هم یو جهان مننه
اور بلوچ وطن کے باسی جو شھید عثمان لالا کے ساتھ محبت کرتے اسی محبت کے تناظر میں ہمارے ٹیم کو سپورٹ کر رہے تھے ان کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہے
موږ د ټولو مینوالو سره وعده کوو په راتلونکی وخت کی به ستاسو لوبډله د پاکستان پیاوړی لوبډله وی
ستا سو د ملګرتیا په هیله
لخوا ټیم اونر شاه خالد بهار او دټیم ټوله کابینه
SHAHEED USMAN UNITED۔
* ایک دل، ایک جذبہ، 🏆
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Address
87600