Balochistan Hockey Association

Balochistan Hockey Association

Share

The BHA is affiliated with Pakistan Hockey Federation

This is an official Page of the Balochistan Hockey Association, All this Information, News, Publication related to BHA, Hockey Related matters posted through this page is considered true and correct.

16/08/2026

Heartfelt Congratulations to Mr. Muhammad Ikram

The Balochistan Hockey Association extends its heartfelt congratulations and deepest appreciation to Mr. Muhammad Ikram, President of the International Hockey Federation (FIH), on his nomination for one of the highest civilian honours of the Government of Pakistan, the prestigious Tamgha-e-Imtiaz.

This recognition is a proud and well-deserved acknowledgment of Mr. Ikram’s outstanding services, dedication, and invaluable contributions to the promotion and development of hockey in Pakistan and internationally. His tireless efforts, visionary leadership, and commitment to strengthening the national game have inspired players, officials, and hockey enthusiasts across the country. The Balochistan Hockey Association is proud to join the hockey fraternity in celebrating this remarkable achievement and wishes Mr. Muhammad Ikram continued success, honour, and distinction in his service to Pakistan and the sport of hockey.

14/08/2026

پریس ریلیز

79ویں جشنِ آزادی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ناخوشگوار واقعہ، بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے قیام کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان سپورٹس بورڈ اور حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام، بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کی نگرانی میں 79ویں جشنِ آزادی ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد 11 تا 13 اگست کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہاکی گراؤنڈ میں کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں تین ٹیموں، شہید مجاہد اسلام بٹ ہاکی کلب، ینگ نعیم ہاکی کلب اور ہزارہ کمبائن ہاکی کلب نے شرکت کی۔

ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں شہید مجاہد اسلام بٹ ہاکی کلب نے ینگ نعیم ہاکی کلب کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ دوسرے میچ میں ینگ نعیم ہاکی کلب اور ہزارہ کمبائن ہاکی کلب کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں ہزارہ کمبائن ہاکی کلب نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی۔

فائنل میچ اور ناخوشگوار واقعہ

13 اگست کو 79ویں جشنِ آزادی ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل شہید مجاہد اسلام بٹ ہاکی کلب بمقابلہ ہزارہ کمبائن ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا۔

میچ کے ابتدائی دس منٹ کے دوران شہید مجاہد اسلام بٹ ہاکی کلب نے ایک گول اسکور کرکے برتری حاصل کرلی۔ اس کے بعد کھیل میں تیزی اور مسابقت کا عنصر بڑھا، جس پر میچ آفیشلز اور امپائرز نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو تحمل، نظم و ضبط اور کھیل کے ضابطوں کے مطابق کھیل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

میچ کے تقریباً بارہویں منٹ میں کھیل کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی اور تکرار کا آغاز ہوا، جو بعد ازاں ہاتھا پائی اور لڑائی جھگڑے میں تبدیل ہوگیا۔ صورتِ حال کو قابو میں رکھنے کے لیے بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران، میچ آفیشلز، امپائرز اور دیگر موجود ذمہ داران نے فوری مداخلت کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرنے اور معاملہ ختم کرانے کی بھرپور کوشش کی۔

اس دوران ایک کھلاڑی کو ہاکی اسٹک لگنے سے شدید چوٹیں آئیں، جس کے نتیجے میں اس کے سر پر گہرا زخم آیا۔ زخمی کھلاڑی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے سر پر پانچ ٹانکے لگائے گئے، جبکہ جسم کے دیگر حصوں پر بھی چوٹیں آئیں۔ واقعے کے دوران دونوں ٹیموں کے متعدد کھلاڑیوں کو بھی معمولی و شدید نوعیت کی چوٹیں پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

میچ آفیشلز کی مداخلت اور کھیل کی بحالی کی کوشش

واقعے کے فوری بعد ٹورنامنٹ آفیشلز نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں اور کھلاڑیوں کو طلب کرکے صورتِ حال کو معمول پر لانے، باہمی طور پر معاملہ ختم کرنے اور کھیل کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی۔

میچ آفیشلز اور ٹیکنیکل آفیشل کی مشاورت کے بعد قوانین کے مطابق ضروری تادیبی کارروائی اور کارڈز کا استعمال کیا گیا۔ تاہم، ہزارہ کمبائن ہاکی کلب کے کھلاڑیوں کی جانب سے مذکورہ فیصلے کو قبول نہ کرنے اور مزید کارروائی کے مطالبے کے باعث صورتِ حال دوبارہ کشیدہ ہوگئی۔

اس دوران متعلقہ کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کی جانب سے میچ آفیشلز، امپائرز اور ٹیکنیکل آفیشلز کے ساتھ نامناسب زبان اور رویے کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اس کے باوجود بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن اور میچ آفیشلز نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو کھیل جاری رکھنے اور باقی ماندہ میچ مکمل کرنے کی متعدد مرتبہ دعوت دی۔

تاہم ہزارہ کمبائن ہاکی کلب کی ٹیم نے کھیل جاری رکھنے سے انکار کیا اور گراؤنڈ سے باہر چلی گئی۔

میچ کا فیصلہ

ٹیکنیکل آفیشل اور امپائرز نے کھیل کے بین الاقوامی ضوابط کے مطابق گراؤنڈ میں موجود ٹیم کو مقررہ وقت تک انتظار کروایا تاکہ مخالف ٹیم دوبارہ میدان میں آکر کھیل جاری رکھ سکے۔ مقررہ وقت گزرنے کے باوجود ہزارہ کمبائن ہاکی کلب کی ٹیم گراؤنڈ میں واپس نہ آئی۔

چونکہ اس مرحلے پر شہید مجاہد اسلام بٹ ہاکی کلب ایک گول کی برتری حاصل کیے ہوئے تھا اور مخالف ٹیم نے کھیل جاری رکھنے سے انکار کرتے ہوئے میدان چھوڑ دیا تھا، اس لیے میچ آفیشلز، ٹیکنیکل آفیشل اور ٹورنامنٹ کمیٹی نے باہمی مشاورت اور دستیاب قوانین و ضوابط کی روشنی میں شہید مجاہد اسلام بٹ ہاکی کلب کو فائنل کا فاتح قرار دیا۔

بعد ازاں گراؤنڈ میں موجود سینئر ہاکی کھلاڑیوں، بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور دیگر ذمہ دار شخصیات نے متعدد مرتبہ ہزارہ کمبائن ہاکی کلب کے کھلاڑیوں اور ذمہ داران کو دعوت دی کہ وہ بیٹھ کر معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کریں، تاہم وہ گراؤنڈ سے چلے گئے۔

فائنل کے بعد اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں فاتح ٹیم کو ٹرافی اور دیگر انعامات سے نوازا گیا۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا قیام

واقعے کی سنگینی کے پیشِ نظر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید امین کی ہدایت پر ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کمیٹی فائنل میچ کے دوران پیش آنے والے تمام واقعات، دستیاب ویڈیو شواہد، میچ آفیشلز کی رپورٹس، کھلاڑیوں اور متعلقہ افراد کے بیانات سمیت تمام پہلوؤں کا غیر جانب دارانہ جائزہ لے گی اور اپنی مکمل رپورٹ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید امین کو پیش کرے گی۔

فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دار قرار پانے والے افراد کے خلاف پاکستان ہاکی فیڈریشن کے متعلقہ قوانین، ضوابط اور تادیبی اصولوں کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کا واضح مؤقف

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن اس امر پر واضح یقین رکھتی ہے کہ کھیل صرف جیت اور ہار کا نام نہیں بلکہ نظم و ضبط، برداشت، احترام، شائستگی، باہمی احترام اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا عملی مظہر ہے۔

ایسوسی ایشن بلوچستان میں ہاکی کے فروغ، ترقی اور نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے شب و روز کوشاں ہے۔ موجودہ ٹورنامنٹ رواں سال منعقد ہونے والا پانچواں ہاکی ٹورنامنٹ تھا، جبکہ اس سے قبل بھی بلوچستان میں متعدد کامیاب ٹورنامنٹس اور ہاکی ایونٹس کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کی انتظامیہ ایک باصلاحیت اور پیشہ ور ٹیم پر مشتمل ہے جو کھیل کے قوانین، غیر جانب داری اور میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے بلوچستان میں ہاکی کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔

ایسوسی ایشن کسی بھی ایسے رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے جس میں کھلاڑی کھیل کے میدان کے تقدس، اخلاقی اقدار اور اسپورٹس مین اسپرٹ کی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے غیر اخلاقی زبان، بدسلوکی، تشدد یا اشتعال انگیز رویہ اختیار کریں۔

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن واضح کرتی ہے کہ کسی بھی فرد، کھلاڑی، ٹیم یا عہدیدار کو کھیل کے قوانین کی خلاف ورزی، میچ آفیشلز سے بدتمیزی، تشدد یا کھیل کے وقار کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے حوالے سے

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آنے والے مختلف دعوؤں، اطلاعات اور فائنل میچ سے متعلق مواد سے آگاہ ہے۔ ایسوسی ایشن تمام دستیاب معلومات اور شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔

عوام، کھلاڑیوں، کھیل سے وابستہ افراد اور میڈیا نمائندگان سے اپیل ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی حتمی رپورٹ سامنے آنے سے قبل غیر مصدقہ اطلاعات، افواہوں، یک طرفہ دعوؤں یا گمراہ کن مواد کو پھیلانے سے گریز کریں۔

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن حقائق کی بنیاد پر شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اگر کسی فرد کی جانب سے جان بوجھ کر جھوٹی، گمراہ کن یا اشتعال انگیز معلومات پھیلانے کا ثبوت سامنے آیا تو اس کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کے لیے قانونی حق محفوظ رکھا جاتا ہے۔

اختتامی پیغام

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ کھیل کے میدان میں اختلافِ رائے اور مسابقت اپنی جگہ، لیکن تشدد، بدتمیزی، اشتعال انگیزی اور کھیل کے ضابطوں کی خلاف ورزی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

ایسوسی ایشن تمام کھلاڑیوں، کوچز، آفیشلز، کلبز اور کھیل سے وابستہ افراد سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ہاکی کے وقار کو مقدم رکھتے ہوئے نظم و ضبط، برداشت اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کریں تاکہ بلوچستان میں ہاکی کو ایک مثبت، باوقار اور ترقی یافتہ کھیل کے طور پر مزید آگے بڑھایا جا سکے۔

جاری کردہ:
بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن
کوئٹہ، بلوچستان

02/08/2026

پریس ریلیز

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کا سابق صدر شہید نوابزادہ میر ہارون جان رئیسانی کو برسی پر بھرپور خراجِ عقیدت.

کوئٹہ:
بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن نے سابق صدر اور محبوب رہنما شہید نوابزادہ میر ہارون جان رئیسانی کی دوسری برسی کے موقع پر انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

2 اگست 2021ء کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پیش آنے والے ایک المناک واقعے میں نوابزادہ میر ہارون جان رئیسانی جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔ وہ ناصرف ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے بلکہ صوبے میں ہاکی کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے لیے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیرمین، موجودہ صدر، جنرل سیکرٹری اور تمام عہدیداران نے اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں کہا:

شہید نوابزادہ میر ہارون جان رئیسانی ہمارے انتہائی ہرمنعزیز اور باوقار صدر تھے۔ انہوں نے ہمیشہ صوبے میں کھیل اور بالخصوص ہاکی کی بہتری کے لیے بے لوث خدمات انجام دیں۔ ہم اپنے عزیز بھائی اور عظیم قائد کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے مزید کہا کہ پوری ایسوسی ایشن اور ہاکی برادری شہید میر ہارون جان رئیسانی کے اعلیٰ درجات اور مغفرت کے لیے دعا گو ہے۔ اللہ تعالی شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام سوگواران و لواحقین کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔

جاری کردہ:
شعبہ نشر و اشاعت، بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن

26/07/2026

دوسرا شہداء بلوچستان انویٹیشن ہاکی ٹورنامنٹ 2026

ٹورنامنٹ آفیشلز کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کو یقین ہے کہ تمام نامزد آفیشلز اپنی دیانت داری، تجربے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ٹورنامنٹ کے شفاف، منظم اور کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کریں گے۔

25/07/2026

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن نئے شہدائے بلوچستان ہاکی کی یاد میں ایک خصوصی یادگاری نغمہ جاری کر دیا!

شہدائے بلوچستان ہاکی کی لازوال قربانیوں اور سنہری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے
بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن نے ایک خصوصی یادگاری نغمہ جاری کر دیا ہے۔

یہ نغمہ شہداء کی خوبصورت یادگار تصاویر اور ویڈیوز پر مشتمل ہے، جو اُن کی جدوجہد، محبت اور کھیل سے وابستگی کو ہمیشہ زندہ رکھے گا۔ اللہ تعالیٰ ہمارے تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Shaheed Nawab Ghous Bakash Raisani Hockey Stadium
Quetta
87000