Center Area Mehdiabad

Center Area Mehdiabad

Share

The Official Page of Team @Chan Khoor Mehdiabad, Kharmang.

Photos from Center Area Mehdiabad's post 02/07/2026

یکم جولائی 2026 کو امام بارگاہ چھن کھور، مہدی آباد میں بعد از وظیفہ مجلس نوجوانوں اور معزز عمائدین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا بنیادی مقصد محلے کے بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں، نوجوانوں اور معاشرے کی تعلیمی، پیشہ ورانہ (Vocational)، صحت اور فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کرنا اور ان کی بہتری کے لیے ایک باقاعدہ سماجی تنظیم کے قیام پر غور کرنا تھا۔

اجلاس میں شرکاء نے محلے میں تعلیم، صحت، نوجوانوں کی رہنمائی، روزگار اور سماجی ترقی سے متعلق مختلف مسائل اور چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔ معزز عمائدین اور جوانوں نے اپنی قیمتی آراء پیش کیں اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک غیر منافع بخش تنظیم قائم کی جائے جو محلے کے تعمیر شدہ کمیونٹی سنٹر کو زیر استعمال میں لاکر بچوں اور نوجوانوں کی تعلیمی، سماجی، پیشہ ورانہ اور آگاہی صحت سے متعلق ضروریات کو پورا کرنے میں مؤثر کردار ادا کرے۔

تمام شرکاء نے اس تجویز کی مکمل حمایت کرتے ہوئے مستقبل میں تنظیم کے اغراض و مقاصد کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ جس میں پہلے مرحلے میں تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینا اولیں ترجیح ہوگی۔

تنظیم کے بنیادی کچھ بنیادی مقاصد:

1۔ تعلیمی و کیریئر رہنمائی
طلبہ اور نوجوانوں کے لیے کیریئر کونسلنگ سیشنز کا انعقاد۔
اعلیٰ تعلیم، اسکالرشپس، داخلوں، مقابلہ جاتی امتحانات اور روزگار کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنا۔
طلبہ کو مختلف شعبہ ہائے زندگی کے ماہرین، اساتذہ، کامیاب سابق طلبہ اور سرپرستوں سے منسلک کرنا۔

2۔ تعلیمی معاونت
مالی مشکلات کا شکار لیکن ذہین اور مستحق طلبہ کی نشاندہی کرنا۔
اسکالرشپس، تعلیمی گرانٹس اور اسپانسرشپ کے حصول کے لیے مخیر حضرات اور اداروں سے تعاون حاصل کرنا۔
اسکول اور کالج چھوڑنے کے رجحان میں کمی لانا اور معیاری تعلیم کو فروغ دینا۔
نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات، نقد انعامات اور شیلڈز کا اجراء۔

3۔ کمپیوٹر تعلیم اور نرم مہارتوں (Soft Skills) کی ترقی
بچوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کر کے انے والے مستقبل کے آئی ٹی انقلاب میں خود کو منوانا.
کمپیوٹر سنٹر کا قیام، جس میں سافٹ سکل سے بچوں کو روشناس کرانا.
اس موقع پر سافٹ ویئر انجینئر جناب اجلال حسین نے کمیونٹی کمپیوٹر سینٹر کے قیام کے لیے تین (03) کمپیوٹر عطیہ کرنے کا اعلان کیا، جسے اجلاس کے شرکاء نے سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

4۔ آگاہی صحت
ہر سہ ماہی صحت سے متعلق سیمینارز اور آگاہی پروگرام منعقد کرنا۔
متوازن غذا، صفائی، ذہنی صحت، ماں اور بچے کی صحت کی متعلق آگاہی
طبی ماہرین کے تعاون سے مفت میڈیکل کیمپس، طبی معائنے اور خون عطیہ کرنے کی مہمات کا انعقاد۔

میٹنگ کے آخر میں تمام شرکاء نے تنظیم کی کور کمیٹی کی تشکیل اور اغراض اور مقاصد کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور جلد از محلے کے زیر تعلیم بچوں کیلئے تعلیمی سرگرمیوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

21/06/2026

6 محرم الحرام 2026/ہجری۱۴۴۸
نیاز علی اصغر کی تیاری
سنٹر ایریامھدی اباد

مولا تمام جوانوں کو سلامت رکھے اور توفیاقات خیر میں اضافہ فرمائیں۔
#2026

06/01/2026
Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in punjab?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

Mehdiabad
Punjab