ICP Hockey Academy

ICP Hockey Academy

Share

Hi! This is Islamai College Peshawar Hockey Academy. Welcome to all of you in ICP academy. Hockey!

18/08/2026

Pakistan Ball & Dek Hockey Federation.

آئی سی پی ہاکی اکیڈمی کے تین کھلاڑی ایشیا کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے-

Photos from ICP Hockey Academy's post 14/08/2026

جشنِ آزادی کے موقع پر اسلامیہ کالج پشاور میں دوستانہ ہاکی میچ، قومی کھیل کے فروغ کا عزم
پشاور: جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں اسلامیہ کالج پشاور اور صوابی ہاکی کلب کے مابین شاندار دوستانہ ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا۔ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں اسلامیہ کالج پشاور نے صوابی ہاکی کلب کو 4-1 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر احمد الرحمان سلجوقی تھے، جبکہ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات، سینئر صحافیوں، کھیلوں سے وابستہ افراد، طلبہ اور ہاکی شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد الرحمان سلجوقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اسلامیہ کالج پشاور کا تعلق ایک لازوال تاریخی داستان ہے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اسلامیہ کالج پشاور کے تین تاریخی دورے کیے۔ قیامِ پاکستان سے قبل انہوں نے اسلامیہ کالج کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہیں تحریکِ پاکستان میں بھرپور کردار ادا کرنے کی تلقین کی، جبکہ قیامِ پاکستان کے بعد انہوں نے اسلامیہ کالج کے طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ کی اسلامیہ کالج سے گہری وابستگی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنی وصیت میں اپنی جائیداد کا ایک تہائی حصہ اسلامیہ کالج پشاور کے لیے وقف کیا۔ یہ تاریخی تعلق اسلامیہ کالج کے لیے اعزاز بھی ہے اور ایک بڑی قومی ذمہ داری بھی۔
پروفیسر ڈاکٹر احمد الرحمان سلجوقی نے کہا کہ 14 اگست صرف جشن منانے کا دن نہیں بلکہ اپنے وطن کے لیے مثبت سوچ، محنت، اتحاد اور ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا دن ہے۔ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی بھرپور مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلامیہ کالج پشاور قومی کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
اس موقع پر ہم نیٹ ورک کے بیورو چیف اور سینئر صحافی طارق وحید نے کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر اسلامیہ کالج پشاور کے تاریخی میدان میں قومی کھیل ہاکی کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہاکی کو اس تاریخی ادارے میں دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ قومی کھیل ایک بار پھر اپنے کھوئے ہوئے مقام کی جانب بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے اسلامیہ کالج انتظامیہ کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر اور میچ منیجر فیضی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد الرحمان سلجوقی اور ڈائریکٹر سپورٹس علی ہوتی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر دوستانہ ہاکی میچ کا انعقاد ایک بہترین اور مثبت اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نوجوانوں میں کھیلوں کا شوق پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کو بھی فروغ دیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامیہ کالج پشاور میں کھیلوں کے لیے سازگار ماحول اور قومی سطح کی سرگرمیوں کا انعقاد قابلِ تحسین ہے، جس سے مستقبل میں مزید باصلاحیت کھلاڑی سامنے آنے کی امید ہے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے قومی کھیل ہاکی کے فروغ، نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
پاکستان زندہ باد — قومی کھیل ہاکی اور اسلامیہ کالج ھاکی ٹیم پائندہ باد

13/08/2026

This 14th August 2026, a hockey match will be held at 4:00 PM at the ICP Hockey Academy.

Celebrate Independence Day through the spirit of sports!

13/08/2026

Happy Independence Day 2K26! 🇵🇰

From our seniors to our juniors, and to everyone out there—let’s celebrate the spirit of freedom, unity, and love for Pakistan. 💚

May our beloved country continue to progress, prosper, and shine brighter with every passing year.

Pakistan Zindabad! 🇵🇰💚

30/06/2026

Proud to highlight Tauheed Afridi, a standout player from the ICP Hockey Academy. His exceptional talent and dedication are now on display nationwide as he competes across multiple premier platforms and championships across Pakistan.

Photos from ICP Hockey Academy's post 12/05/2026

آج اسلامیہ کالج پشاور ہاکی اکیڈمی میں “معرکۂ حق” کے عنوان سے ایک خصوصی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بریگیڈیئر مبشر احمد عباس بطور چیف گیسٹ شریک ہوئے۔ اس موقع پر اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر سید الرحمن سلجوقی بھی موجود تھے۔ ان کے ہمراہ پاکستان کے اولمپئن ہاکی لیجنڈ رحیم خان بھی شریک تھے، جنہیں ہاکی میں “ریورس فلک کے موجد” کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ فیض محمد فیضی بھی تقریب میں موجود تھے، جو ایشین ہاکی فیڈریشن امپائرنگ کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔

ایونٹ کے دوران سابق اسلامین اور نئے اسلامین کے درمیان ایک دلچسپ ہاکی میچ کھیلا گیا، جس میں سابق اسلامین نے 5-3 سے کامیابی حاصل کی۔ میچ میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل، جذبے اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر مبشر احمد عباس نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان ایک امن کا گہوارہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ پاکستان پر کسی بھی قسم کی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ انہوں نے نوجوانوں کو کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کی بھی تلقین کی۔

یہ ایونٹ کھیلوں کے فروغ، قومی یکجہتی اور نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے رجحان کو فروغ دینے کی ایک خوبصورت مثال ثابت ہوا۔

پاکستان زندہ باد!

Today, a special event titled “Marka-e-Haq” was held at the Islamia College Peshawar Hockey Academy, where Brigadier Mubasher Ahmed Abbas attended as the Chief Guest. The Vice Chancellor of Islamia College Peshawar, Professor Dr. Syed Rehman Saljoqi, also attended the event. Accompanying them was Pakistan’s Olympic hockey legend, Rahim Khan, who is widely known as the “Inventor of the Reverse Flick” in hockey. In addition, Faiz Muhammad Faizi, Chairman of the Asian Hockey Federation Umpiring Committee, also attended the event.

During the event, an exciting hockey match was played between Former Islamians and Fresh Islamians, in which the Former Islamians secured a 5-3 victory. The players displayed excellent sportsmanship, passion, and competitive spirit throughout the match.

Addressing the ceremony, Brigadier Mubashir Ahmed Abbas appreciated the performance of the players and said that Pakistan is a cradle of peace. He expressed confidence that, Insha’Allah, no harm would be allowed to come to Pakistan. He also encouraged young people to actively participate in sports and positive activities.

The event proved to be a positive step towards promoting sports, national unity, and constructive engagement among youth.

Pakistan Zindabad!

02/05/2026

کوچ محمد نواز، افسر علی اور حکیم محمد نے اسلامیہ کالج پشاور کے کھلاڑیوں مسٹر حماد اور مسٹر دانیال کو فیلڈ ہاکی میں شاندار کارکردگی پر اعزاز سے نوازا۔ یہ دونوں کھلاڑی اسلامیہ کالج ہاکی ٹیم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
ICP Hockey Academy

24/04/2026

آج اسلامیہ کالج ہاکی اکیڈمی کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز کا دن تھا۔ پاکستان کے نامور اولمپین شکیل عباسی نے اکیڈمی کا دورہ کیا۔

انہوں نے اکیڈمی کے جونیئر کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ان کی کارکردگی کو سراہا اور خاص طور پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کو پہچاننے اور اسے مزید نکھارنے کا مشورہ دیا۔

اس موقع پر ایک جونیئر کھلاڑی محمد سنان کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔ اولمپین نے اس کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور اسے مزید محنت کرنے کی تلقین کی۔

محمد سنان نے بھی اس حوصلہ افزائی کو دل سے قبول کیا اور عزم کیا کہ وہ انشاء اللہ مستقبل میں نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کریں گے اور قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

Today was a proud and memorable day for Islamia College Hockey Academy, as renowned Olympian Shakeel Abbasi visited the academy.
He interacted with the junior players, appreciated their performance, and encouraged them to continue working hard. He also guided them to recognize and develop their true potential.
During his visit, a young player, Muhammad Sanan, received special appreciation. The Olympian praised his talent and motivated him to keep improving.
Inspired by this encouragement, Muhammad Sinan expressed his determination to one day represent Pakistan and bring pride not only to Khyber Pakhtunkhwa but to the entire nation.

Photos from ICP Hockey Academy's post 28/03/2026

آئی سی پی ہاکی اکیڈمی نے چین پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ایک دوستانہ میچ کھیلا۔

The ICP Hockey Academy celebrated the 75th China-Pakistan anniversary by playing a friendly match.

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Islamia College Peshawar
Peshawar
25000