ایبٹ آباد کے کنج فٹبال گراؤنڈ میں کچھ ہی دیر بعد محمد پرویز میموریل ڈویژنل فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جدون ایف سی ایبٹ آباد اور کانی گرینڈ ایف سی بفہ مانسہرہ کے درمیان کھیلا جائے گا،
جسکے لئے تیاریاں ہورہی ہے،
Emroz tv
Digital Creator
www.hindara.tv
ایبٹ آباد میں زبردست بارش ہوئی، اتوار کو بارش ایبٹ آباد کے علاقہ تم توڑ ، شہر ایبٹ آباد سمیت چند دیگر علاقوں بلکہ ہری پور میں بھی بارش ہوئی، جس سے موسم کافی خوشگواد ہوگیا،
🏆 خواتین کبڈی کے سنسنی خیز مقابلے، طاقت، مہارت اور جذبے کا شاندار مظاہرہ! 💪🔥
کھیل کے میدان میں باصلاحیت خواتین کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کو بھرپور انداز میں محظوظ کیا۔ دلچسپ مقابلے، شاندار دفاع اور جارحانہ کھیل نے ایونٹ کو مزید یادگار بنا دیا۔
پاکستان کی مختلف شہروں کیساتھ ساتھ پشاور اور خیبرپختونخوا میں بھی خواتین کبڈی کیلئے گراس روٹس لیول پر کام کرکے خطے میں خواتین کبڈی کو فروغ دیا جانا چاہیے،
🎥 دیکھئے خواتین کبڈی مقابلوں کی خصوصی جھلکیاں صرف Emroz TV پر۔
Emroz TV — آپ کی آواز، کھیلوں کی آواز
30/08/2026
𝐌𝐮𝐡𝐚𝐦𝐦𝐚𝐝 𝐏𝐞𝐫𝐯𝐞𝐳 (𝐌𝐞𝐦𝐨𝐫𝐢𝐚𝐥) 𝐃𝐢𝐯𝐢𝐬𝐢𝐨𝐧𝐚𝐥 𝐅𝐨𝐨𝐭𝐛𝐚𝐥𝐥 𝐓𝐨𝐮𝐫𝐧𝐚𝐦𝐞𝐧𝐭 𝟐𝟎𝟐𝟔 - 𝐀𝐛𝐛𝐨𝐭𝐭𝐚𝐛𝐚𝐝
📅 *Sunday 30, Aug 2026*
*🏆 THE GRAND FINALE 🏆*
Abbottabad: 3rd Commissioner Hazara Sports Gala,
29/08/2026
پشاور میں جاری احتجاجی دھرنے کے باعث شہر کا ٹریفک نظام درہم برہم! اہم شاہراہوں کی بندش سے شہریوں، طلباء اور مریضوں کو شدید مشقت اٹھانی پڑ رہی ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کیا آپ بھی اس ٹریفک جام میں پھنسے ہیں؟ اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔
29/08/2026
3rd Commissioner Hazara Sports Gala 2026
29/08/2026
پیمز ہسپتال میں اتشزدگی سے جان بحق بچوں کی تعداد اور حقائق حکومت چھپا رہی ہے۔ شاندانہ گلزار
ایسا لگتا ہے کہ پیمز ہسپتال میں اگ لگی نہیں لگائی گئی ہے۔ شاندانہ گلزار کی پریس کانفرنس سے خطاب
پشاور ۔ پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال اسلام اباد میں لگائی گئی آتشزدگی سے جان بحق ہونے والے بچوں کی درست تعداد نہیں بتائی جا رہی۔ اور اتش زدگی سے شہید اور زخمی ہونے والے 50 سے زائد معصوم بچوں کے والدین کو ہراساں کیا جا رہا ہے کہ اپ اپنی زبانیں بند رکھیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز پشاور پریس کلب میں معروف قانون دان معظم بٹ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا فلور ہو یا میڈیا کے سامنے اس وقت وفاقی وزیر صحت اور حکومتی عملہ غلط بیانی سے کام لے کے عوام کو گمراہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیمز ہاسپٹل کے ڈائریکٹر جو اعداد و شمار لوگوں کو بیان کر رہے ہیں ان کے خلاف پہلے ہی 23 ڈاکٹر عدم اعتماد کر کے ان کے خلاف انکوائری کی درخواست کر چکے ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر صحت نجی محفلوں میں کہہ رہے ہیں کہ پیمز ہاسپٹل کے ڈائریکٹر کی پشت پناہی وزیراعظم کر رہے ہیں ان کو تو ہٹانا جانا چاہیے تھا لیکن وزیراعظم شہباز شریف کی سفارشات پر انہیں ان کی سیٹ پر چھوڑا گیا ہے۔ کےلہذا مرکزی حکومت پمز ہسپتال میں اتشدگی سے 50 سے زائد شہید اور زخمی ہونے والے بچوں کی تفصیلات پبلک کریں۔
ایک سوال کے جواب میں شاندانہ گلزار نے کہا کہ اج پاکستان میں جہاں پر لوگوں کے پسندیدہ وزیراعظم عمران خان کو پابند سلاسل کیا گیا ہے وہیں پر بغض عمران میں حکومت نوجوانوں کو سڑکوں پر سرعام قتل کر رہی ہے اور پارٹی لیڈر شپ اور کارکنوں کو روزانہ جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔ اس سے زندہ مثال اور کیا ہوگی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے گرائی تھی اور 25 کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کو جنرل باجوا نے ہی گھر بھجوایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 والے اتنے اگے نکل گئے ہیں کہ پنجاب میں ایک نوجوان کو دن دہاڑے 12 ربیع الاول پر زندہ جلایا گیا کیونکہ وہ پاکستانی تحریک انصاف کا کارکن تھا ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت اس نازک صورتحال میں قوم کو عمران خان کی ضرورت ہے اور عمران خان ہی واحد شخصیت ہے جو پاکستان کو بچا سکتے ہیں۔ جبکہ حکومت مسلسل سپریم کورٹ کے جاری کردہ احکامات کو نظر انداز کر رہی ہے اور خان صاحب کو وہ علاج کی سہولیات میسر نہیں کی جا رہی جو ان کا حق بنتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ خان صاحب کو شفا انٹرنیشنل میں علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ حکومت نے توہین عدالت کرتے ہوئے خان صاحب کو صرف پیمز ہسپتال کا چکر دے کر واپس جیل پہنچا دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا ٹولہ غلط بیانی سے کام لے رہا ہے کہ الشفا کے راستے کارکنوں نے بند کیے تھے جبکہ ہم نے کارکنوں کو کہا تھا کہ ہمارا کوئی کارکن اور شفا کے ارد گرد نہیں ہوگا اور الشفاء کے ارد گرد کے راستے صاف تھے حکومت نے تو ویسے بھی خان صاحب کو الشفا نہ لے جانے کا تہیہ کر رکھا تھا انہوں نے کہا کہ یہاں تو 25 کروڑ پاکستان کی عوام کو اگ لگا دی گئی ہے، روزانہ نوجوانوں کو روڈوں پر قتل کیا جا رہا ہے اور پی ٹی ائی کے کارکنوں کو زندہ جلایا جا رہا ہے یہ کہاں کا انصاف ہے کہ بغض عمران میں کچھ لوگ اتنے اگے نکل گئے ہیں کہ اب 12 ربیع الاول کے موقع پر پنجاب کے ہمارے کارکن کو زندہ جلایا گیا لیکن میڈیا سے یہ بات چھپائی گئی۔
ہم کہتے ہیں کہ ہمارے کارکنوں پر ظلم اور جبر کے دروازے بند کیے جائیں اور ائین کے مطابق ہمیں ہمارا حق دیا جائے اور خان صاحب کے خلاف قائم کیے گئے جھوٹے مقدمات واپس لیے جائیں۔ شاندانہ گلزار نے کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو بچانا ہوگا، سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا کہ قیدیوں کا حق ہے کہ ان کا علاج ہو، لیکن حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے ماننے کو تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے اخبارات کی خبر بن گئی کہ بانی پی ٹی آئی کو الشفا منتقل کیا جائے گا، لیکن حکومت نے مکمل طور پر سپریم کورٹ اف پاکستان کے فیصلے کی نفی کی اور توہین عدالت کی مرتکب ہوئی۔
شاندانہ گلزار نے کہا کہ اپنی حق کی اواز بلند کرنے کے لیے اج ازاد جموں کشمیر میں نوجوانوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے عوام سب دیکھ رہے ہیں کیا یہ کسی کے بچے نہیں ہیں۔ حکومت کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے اور لوگوں کو ان کا حق دینا چاہیے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں پریشرائز کیا جا رہا ہے کہ اپ خان صاحب کی حمایت سے پیچھے ہٹ جائیں اپ کا ای سی ایل سے نام نکال دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جب خان صاحب باہر ائیں گے تو پھر ای سی ایل کے ساتھ بھی دیکھا جائے گا۔ ا
نہوں نے مزید کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ غیر ائینی طور پر منتخب ہونے والے وزیراعظم اور ان کا فارم 47 والا عملہ عوام کی زندگیوں سے کھلواڑ بند کرے اور ہسپتالوں میں اگ لگانے کے سلسلے کا جو اغاز کیا گیا ہے اسے بند ہونا چاہیے۔ لوگوں کے معصوم بچوں کی زندگیاں داؤ پر نہ لگائی جائیں اور ماورائے قتل عدالتوں سے پرہیز کیا جائے انہوں نے کہا کہ وزارت ہمیشہ قائم نہیں رہتی اسی وزیراعظم اور فارم 47 کے عملے کو عوام کو جواب دینا ہے۔ لوگوں کی ہمدردیاں زبردستی نہ خریدیں اور نوجوانوں کو تحفظ فراہم کریں۔
29/08/2026
ریحام خان کی ہریپور آمد ، آیت نور کے والدین کے ساتھ تعزیت کی اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Telephone
Website
Address
Peshawar
25000