Khyber district full contact karate

Khyber district full contact karate

Share

khyber district full contact karate (shin kyokushin kai)

Photos from Khyber district full contact karate's post 29/08/2026

Daily Baakhabar Quetta.

28/08/2026

Congratulation
Kpk full contact karate association

Photos from Khyber district full contact karate's post 28/08/2026
Photos from ShinKyokushinkai Karate Pak.'s post 28/08/2026
28/08/2026
26/08/2026

خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کو مرکزی فیڈریشن کی باضابطہ منظوری اور مبارکباد۔
(لاہور) ورلڈ فل کنٹیکٹ کراٹے فیڈریشن، جاپان سے منظور شدہ پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے فیڈریشن کے صدر محمد ارشد جان نے خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ایک جاری کردہ پریس ریلیز میں محمد ارشد جان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صدر یاسین یاسر اور جنرل سیکرٹری نثار شینواری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کابینہ کو پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے فیڈریشن کی جانب سے باضابطہ اور آفیشل افیلی ایشن جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں مرکزی فیڈریشن سے منظور شدہ یہی کابینہ فل کنٹیکٹ کراٹے کی نمائندگی کی مجاز ہے اور اس کے علاوہ کوئی دوسری آفیشل کابینہ تسلیم شدہ نہیں۔
محمد ارشد جان نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا، دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور کارپوریٹ سیکٹر سے اپیل کی کہ خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کی باضابطہ حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے تاکہ صوبے میں فل کنٹیکٹ کراٹے کے فروغ، ترقی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گے، جہاں مختلف کلبز (ڈوجوز) کے انسٹرکٹرز، فائٹرز، ججز، ریفریز اور دیگر ٹیکنیکل آفیشلز کے لیے خصوصی ریفریشر کورسز اور تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان کورسز کا مقصد شرکاء کو ورلڈ فل کنٹیکٹ کراٹے کی تنظیم کے جدید رولز، ریگولیشنز، تکنیکوں اور مسابقتی اصولوں سے روشناس کرانا ہے۔
پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے فیڈریشن کے صدر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صوبے کے باصلاحیت فائٹرز کو قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں گے، تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر سکیں۔
انہوں نے نو منتخب کابینہ، تمام کلبز، انسٹرکٹرز، فائٹرز اور ٹیکنیکل آفیشلز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت صوبے میں فل کنٹیکٹ کراٹے کے فروغ کے لیے متحد ہو کر بھرپور کردار ادا کرے گی۔

Photos from Khyber district full contact karate's post 26/08/2026

خیبرپختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کو پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے فیڈریشن نے باقاعدہ افلئیشن برائے 2026 جاری کردی،
(پشاور) پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے فیڈریشن لاہور ہیڈکوارٹر نے تمام لوزمات مکمل کرنے کے بعد خیبر پختونخوا کی نئی منتخب کابینہ کے صدر یاسین یاسر، جنرل سیکرٹری نثار شینواری اور فنانس سیکرٹری خالد حمید کے نام سے آفیشل لیٹر جاری کر دیا،
خیبرپختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن نے 2026 کی مدت کے لیے نئی کابینہ کا انتخاب 20 اگست کر کر لیا گیا ہے۔ یاسین یاسر کو صدر جبکہ نثار شنواری کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔ نو منتخب کابینہ نے صوبے بھر میں فل کنٹیکٹ کراٹے کے فروغ، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں قومی و بین الاقوامی سطح پر مزید مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے انتخابات 20 اگست 2026 کو بن ماواس ہوٹل، چارسدہ روڈ، بخشی پل، پشاور میں الیکشن کمیٹی کی نگرانی میں منعقد ہوئے، جس میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے کوچز اور ممبران نے شرکت کی۔
نو منتخب صدر یاسین یاسر نے کہا کہ نئی کابینہ افلئیشن ملنے کے فورا بعد صوبے میں فل کنٹیکٹ کراٹے کی ترقی اور فروغ کے لیے جامع اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مقابلوں اور ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور قومی سطح پر آگے بڑھنے کے زیادہ مواقع میسر آسکیں۔
انہوں نے کہا کہ مختلف فل کنٹیکٹ کراٹے اسٹائلز کے نمائندوں کا پہلی مرتبہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا کھیل کی ترقی کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ ان کے بقول ایسوسی ایشن تمام اسٹائلز اور گروپس کو ساتھ لے کر چلتے ہوئے اجتماعی طور پر اس کھیل کو مضبوط بنائے گی۔
جنرل سیکریٹری نثار شنواری نے کہا کہ خیبرپختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے فیڈریشن کے ساتھ الحاق کے لیے باقاعدہ درخواست دے دی گئی تھی اور تمام تر کاروائی مکمل کرنے کے بعد افلیئشن مل گئی،
انہوں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں فل کنٹیکٹ کراٹے کے بے شمار باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، جنہیں معیاری کوچنگ، تربیتی و صلاحیت سازی کے پروگراموں اور بین الاقوامی فل کنٹیکٹ کراٹے کے جدید قواعد و ضوابط سے آگاہی کی ضرورت ہے۔
نثار شنواری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں مزید گولڈ میڈلز حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے کھلاڑی پہلے ہی قومی سطح کے کراٹے مقابلوں میں گولڈ میڈلز جیت چکے ہیں جبکہ متعدد سینئر کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

Photos from Khyber district full contact karate's post 22/08/2026

*ضلع خیبر کے 2 سپوتوں نے لاہور ڈریم کپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیے*

*پشاور*: _5ویں نیشنل ڈریم کپ لاہور 2026_ میں *ضلع خیبر* کے 2 کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے *گولڈ میڈل* حاصل کر کے اپنے ضلع اور صوبے کا نام روشن کیا۔

ضلع خیبر کے ان دونوں سپوتوں کی کامیابی پر *پاکستان شن کیوکشین کراٹے فیڈریشن - خیبرپختونخوا* اور تمام اساتذہ کرام نے مبارکباد پیش کی ہے۔

*ضلع خیبر کے سینر کوچ نثار شینواری* نے کہا:
_"ضلع خیبر کے کھلاڑیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ محنت اور لگن سے ہر مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ گولڈ میڈلز آنے والی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔"_

ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ جلد ہی *ضلع خیبر* میں بھی ان چیمپئنز کے اعزاز میں ایک *عزت افزائی تقریب* منعقد کی جائے گی جس میں تمام سینئر انسٹرکٹرز اور سٹوڈنٹس شرکت کریں گے۔

*شاباش ضلع خیبر کے چیمپئنز!* 🥋🏆
*کے پی کے کو آپ پر فخر ہے*

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Charsda Road Khazana Suger Mill Peshawar
Peshawar