Rizwan Iqbal

Rizwan Iqbal

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rizwan Iqbal, Muzaffarabad.

Rizwan Iqbal – Laugh, Learn & Vlog
Tech tips, funny clips & daily vlogs — all in one place!
📱💡😂 Let’s laugh, learn, and grow together.
ٹیک ویڈیوز، مزاحیہ کلپس، اور روزمرہ وی لاگز – سب کچھ ایک جگہ!
📱💡😂 آئیں، سیکھیں، ہنسیں، اور آگے بڑھیں۔

22/06/2026

مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے
💔وہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے

゚viralシ

17/06/2026

راولاکوٹ والوں کا حوصلہ اور ہمت بہت بلند ہے ۔۔ میری طرف سے اور پورے کشمیر کی طرف سے آپ کو سرخ سلام ۔
آج پتا چلا راولاکوٹ کو کشمیر کا ❤کیوں کہا جاتا ہے

17/06/2026

راولاکوٹ میں مسلسل بارش، سرد موسم اور سخت حالات کے باوجود عوام کا سمندر بدستور موجود ہے۔ نہ بارش جذبوں کو سرد کر سکی، نہ موسم حوصلوں کو توڑ سکا۔ عوام آج بھی اپنے مطالبات اور حقوق کے لیے ثابت قدمی سے کھڑی ہے۔یہ صرف ایک احتجاج نہیں، بلکہ عزم، استقامت اور عوامی شعور کی ایسی مثال ہے جسے تاریخ یاد رکھے گی۔ جب قوم جاگ جائے تو بارشیں، سردیاں اور رکاوٹیں اس کے راستے نہیں روک سکتیں۔








15/06/2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کا موقف واضح ' کشمیر کا حتمی فیصلہ کشمیری عوام کی مرضی سے ہو گا
اور پاکستان ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا ھے
❤❤❤






13/06/2026

راولاکوٹ حقوق کے لیے کیۓ جانے والے مارچ میں ایک کشمیری بہن کا حجاب پہن کر انا اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلام میں مرد اور عورتیں برابر ہیں۔اور یہ حکمرانوں کی غیرت جگانے کا بھی بہترین عمل ہے کہ ہم سب مسلمان ہیں اور حقوق کی جنگ میں سب برابر ہیں۔ہمیں حقوق دو نفرتیں نا پھیلاؤ۔
نعرہ کشمیر جیۓ کشمیر
پاکستان زندہ باد










13/06/2026

سرائیکی قوم کشمیری بھائیوں کی حمایت میں جامپور میں سڑکوں پر نکل آئے
کشمیر لہو لہان ہے اور سرائیکی خاموش رہیں یہ ناممکن ہے
ہم سرائیکی قوم کا ضمیر جب تک زندہ ہے تب تک ہم کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں فوج اپنا ظلم بند کرے









13/06/2026

پاکستان زندہ آباد کشمیر زندہ آباد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پونچھ کا زخمی شیر
عمرنزیر آج گرجابھی اورکھل کےبرسا
انڈیاپہ ایک ہزار بار لعنت بھیجتا ہوں اور انڈین ایجنٹ کہنے والوں پہ لاکھ بار لعنت بھیجتا ہوں ۔
ہمیں اس سرزمین پہ بیت اللہ کے بعد اگر کوٸی مقدس ہے۔وہ ریاست جموں وکشمیر ہے اور اس کے بعد ریاست پاکستان ہے۔
ہماری جنگ اشرافیہ سے ہے۔اور ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑھ رہے ہیں۔ہمیں معمولی سے علاج کیلٸے بھی اسلام آباد کی طرف رخ کرنا پڑتا ہے۔
ہم چاہتے ہیں ہمیں بہترین سہولیات دو ہمیں اچھے ہسپتال دو،ہمیں اچھی روڈیں دو آپ نے وعدہ کیا تھا بنک شیڈول کرے گے حکمرانوں نے وعدہ کیا تھا کے ہسپتال میں ایم آر آٸی سی ٹی سکین مشنیں جلد از کشمیر کے ہسپتالوں میں مہیا کرے گے ہم پوچھتے ہیں وہ کہا ہیں؟
ہمیں کہتے ہیں آپ دہشتگرد ہیں


11/06/2026

پاکستان سے ہمارے بھائی ، محنت کشوں ،وکلاء، طلباء، سیاستدان، صحافی حضرات، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس، ٹریڈ یونین کے نمائندگان جنھوں نے بھی کشمیر میں جاری بنیادی حقوق کی تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور نہتی، پُرامن عوام پر ظلم و بربریت کی جو سیاہ تاریخ رقم کی گئی اس کے خلاف آواز بلند کی- ہم پوری کشمیری قوم آپ کے شکرگزار ہیں-
ہماری تحریک پُرامن تحریک ہے- حکمرانوں کی عیاشیوں اور عوام کے استحصال کے خلاف ہم جب بھی سڑکوں پر آئے، پوری کشمیری قوم باہر نکلی لیکن ہماری اس تحریک میں ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا اس کے باوجود حکمرانوں نے ہر بار فورسز کا استعمال کر کے معصوم ، نہتے عوام کو گولیوں سے چھلنی کیا- حالیہ لانگ مارچ اپنے اُن تسلیم شدہ مطالبات پر عملدرآمد کیلئے ہے جو حکومت پاکستان اور حکومت اذادکشمیر معائدے کے بعد خلاف ورزی کر رہے-
5 جون سے لے کر اب تک پاکستانی اداروں کی ایما پر ممبر کور کمیٹی سردار عمر نذیر کشمیری پر قاتلانہ حملہ، تحریک کے بانی رُکن شاہزیب حبیب کا قتل ، درجنوں شہید اور سینکڑوں افراد کو زخمی اور متعدد کو اغواہ کیا گیا اس کے باوجود ہم نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا-
ستم ظریفی یہ کہ سنجیدگی کے بجائے کئی وفاقی وزراء نے جو انتہائی غلیظ، گھناؤنے الزامات لگائے انھوں نے اس خطے میں بسنے والے 45 لاکھ لوگوں کے جذبات کو نہ صرف مجروح کیا بلکہ کشمیری و پاکستانی عوام کے درمیان نفرت کی ایک دیوار کھڑی کرنے کی کوشش کی-
پاکستانی نیشنل میڈیا کے منفی پروپیگنڈہ کے باوجود آپ نے ہماری تحریک کو سمجھا اور آواز بلند کی اس کیلئے آپ کے شکرگزار ہیں اور آپ کی وساطت سے پاکستانی عوام کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ملک پاکستان ، ادارے یا عوام کے خلاف نہیں بلکہ ہم اپنے جائز حقوق کیلئے پُرامن جدوجہد کر رہے ہیں- طاقت کے ذور پر ہمیں کسی صورت اپنی جدوجہد سے نہ تو دستبردار کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی سرنگوں کیا جا سکتا ہے- ہم اپنی جانیں دیں گے اور ایک ایسی تاریخ رقم کر جائیں گے جو رہتی دُنیا تک بطور مثال پیش کی جائے گی-

سردار عمر نذیر کشمیری
ممبر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی


#چلوچلومظفرآبادچلو
#جون9
#مظفرآباد



11/06/2026

ایمبولینس کے سائرن کی آواز کسی کی زندگی کی پکار ہوتی ہے، راستہ دے کر آپ چند سیکنڈ نہیں بلکہ کسی کی پوری زندگی بچا سکتے ہیں۔




11/06/2026

فیصل ممتاز راٹھور نے وزیراعظم کے عہدے سے استعفی دے دیا ۔۔غیر مصدقات اطلاعات

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Muzaffarabad