04/08/2026
Education Hockey Academy Multan
Sorry we Play Hockey
04/08/2026
02/08/2026
ڈویژنل سپورٹس افیسر عطاء الرحمن کا سمر ہاکی کیمپ کا دورہ
ڈویژنل سپورٹس افیسر عطاء الرحمن نے ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر عدنان نعیم کے ہمراہ سمر ہاکی کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کی تربیتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا، کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔
دورے کے دوران کیمپ کے کوچز عبدالسعید، کوچ پاکستان وومن ہاکی ٹیم کوچ پاکستان واپڈا و ملتان میپکو ہاکی ٹیم ممبر کانگرس پاکستان ہاکی فیڈریشن، رومان شاہد اور غلام عباس نے تربیتی پروگرام، کھلاڑیوں کی پیش رفت اور جاری سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر پروفیسر مختار پرویز بخاری بھی موجود تھے، جنہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کھیلوں کے فروغ اور مثبت سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ڈویژنل سپورٹس افیسر عطاء الرحمن نے کھلاڑیوں کو محنت، نظم و ضبط اور کھیل کے اعلیٰ اخلاق اپنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ یہی اوصاف انہیں مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔ انہوں نے سمر ہاکی کیمپ کے کامیاب انعقاد پر کوچنگ اسٹاف اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے کیمپ نوجوان ٹیلنٹ کو نکھارنے اور پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کی بنیاد مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔
01/08/2026
بی ایس کے ایجوکیشن ہاکی اکیڈمی ملتان اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی (PIH) کوہی والا کے درمیان دوستانہ ہاکی میچ جو کے ملتان آسٹرو ٹرف پر کھیلا گیا میچ1-1 گول سے برابر
ملتان: بی ایس کے ایجوکیشن ہاکی اکیڈمی ملتان اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی (PIH) کوہی والا کے درمیان ایک دلچسپ اور سنسنی خیز دوستانہ ہاکی میچ کھیلا گیا،بی ایس کے ایجوکیشن جو کے اکیڈمی کے گولکپر محمد وسیم کا عمدہ کھیل کی بدولت مقررہ وقت کے اختتام پر 1-1 گول سے برابر رہا۔
میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے کے خلاف بھرپور حملے کیے۔ دونوں جانب سے بہترین دفاعی اور جارحانہ کھیل پیش کیا گیا، جس کے باعث مقابلہ آخری لمحات تک دلچسپ رہا۔ شائقین نے دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا۔
اس موقع پر مہمانانِ خصوصی میں راؤ عقیل انٹرنیشنل، محمد مغیرہ معاویہ انٹرنیشنل، ان کے ہمراہ عبدالسعید کوچ پاکستان وومن ہاکی ٹیم، کوچ پاکستان واپڈا و ملتان میپیکو ہاکی ٹیم ممبر کانگریس پاکستان ہاکی فیڈریشن، رومان شاہد، قیصر رضا، فزیکل ٹیچر، گورنمنٹ مسلم ہائی سکول ملتان اور غلام عباس تھے۔ معزز مہمانوں نے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے دوستانہ میچ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور قومی کھیل ہاکی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
مہمانانِ خصوصی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی سپورٹس مین اسپرٹ، نظم و ضبط اور کھیل کے اعلیٰ معیار کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے مثبت اور تعمیری کھیلوں کی سرپرستی جاری رکھی جائے گی تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مزید مواقع میسر آئیں۔
میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور مہمانانِ خصوصی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ حاضرین نے پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔
31/07/2026
ملتان بی ایس کے ہاکی اکیڈمی کے زیرِ اہتمام "پلیئر آف دی منتھ" کی رنگا رنگ اور پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں نمایاں کارکردگی، بہترین نظم و ضبط اور کھیل کے میدان میں مسلسل محنت کرنے والے نو نوجوان کھلاڑیوں کو خصوصی انعامات اور اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی عمر ٹریڈرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر جٹ, ان کے ہمراہ ان کے ہمراہ میاں محمد ظفر اللہ بھٹی صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان، عبدالسعید، کوچ پاکستان وومن ہاکی ٹیم/پاکستان واپڈا، ملتان میپکو ہاکی ٹیم، نمائندہ پنجاب پاکستان ہاکی فیڈریشن، کامران شریف چودھری، سابقہ انٹرنیشنل ایمپائر،سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان، پروفیسر مختار پرویز بخاری، رومان شاہد، غلام عباس نے نوجوان ہاکی ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی اکیڈمی انتظامیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر جن کھلاڑیوں کو "پلیئر آف دی منتھ" ایوارڈ سے نوازا گیا ان میں محمد فیضان، محمد فرہان، جاوید طالب، مشہور حسین، اشعر حسین، محمد فیضان رونالڈو، محمد فیصل، محمد طاہر اور محمد عثمان شامل ہیں۔
اکیڈمی انتظامیہ نے کہا کہ بی ایس کے ہاکی اکیڈمی کا مقصد نوجوانوں میں ہاکی کے کھیل کو فروغ دینا، مثبت مقابلے کی فضا قائم کرنا اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ "پلیئر آف دی منتھ" پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جس کے ذریعے محنتی اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
تقریب کے اختتام پر عمر ٹریڈرز کے سی ای او محمد عمر جٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا، جبکہ انعام یافتہ کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل اور مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Multan
59300
Opening Hours
| Monday | 17:00 - 19:30 |
| Tuesday | 17:00 - 19:30 |
| Wednesday | 17:00 - 19:30 |
| Thursday | 17:00 - 19:30 |
| Friday | 17:00 - 19:30 |
| Saturday | 17:00 - 19:30 |
| Sunday | 17:00 - 19:30 |