06/06/2026
ہارڈ لک ٹیم بائی بوہال
کسی زمانے میں ٹیم بائی بوہال کا طوطی بولتا تھا پھر ماضی قریب میں اس ٹیم پر وہ وقت بھی آیا جہاں پہلے پہلے راؤنڈ میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو جاتی، جہاں کھیلتی تو وہ سپرٹ نظر نہ آتی جس وجہ سے بائی بوہال کرکٹ ٹیم مشہور تھی۔ اب بائی بوہال ٹیم کا کم بیک ہوا ہے اور کیا ہی شاندار کم بیک لگاتار دوسرے ایونٹ میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی۔ اس عید پر ہونے والے ٹورنامنٹس میں کافی ٹیموں کو آپ سیٹ شکست دے کر جائنٹس میں اپنا نام درج کروا لیا۔ شبیر اعوان & عمیر اختر میموریل ٹورنامنٹ اور پھر کھمیاں ٹورنامنٹ میں بھی رنر اپ۔ موجودہ پرفارمینس کو دیکھ کر یہ معاشی لگانا مشکل نہیں ہے کہ بائی بوہال ٹیم بھی اب فیورٹس کی لسٹ میں شامل ہو چکی ہے۔ کھمیاں ٹورنامنٹ میں کل دوسرے سیمی فائنل میں سٹار قلندر کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ۔ سیمی فائنل مقابلہ دیکھنے والے بتا سکتے ہیں کہ کتنا دلچسپ ہوا ہے۔
ہارڈ لک ٹیم بائی بوہال کرکٹ ٹیم