Sufi Cricket Club

Sufi Cricket Club

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sufi Cricket Club, Village hair basti hazari bedian Road Lahore, Lahore.

13/08/2026

تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک

13/08/2026

امیر حمزہ چاچو والی @ کچھ خاص ھے
بچپن میں سندھ باد حجازی کی کہانیاں پڑھتے تھے کسی شہزادے نے شہر طلسمات کوہ قاف میں داخل ھو کر کہا تھا ایک بار دیکھا ھے بار بار دیکھنے کی تمنا ھے کچھ ایسی ھی کیفیت آج امیر حمزہ کی بیٹنگ دیکھ کر ھماری ھماری بھی ھوئی ھے
حالیہ کچھ عرصے میں میں نے علی جٹ کو گاگا گراؤنڈ میں 260 ناٹ آؤٹ رنز کرتے دیکھا بابر ڈولفن کو 150 پلس کی تابڑ توڑ اننگ کھیلتے دیکھا فرمان جاھمن جاوید جونٹی شیبی ھڈیارہ آصف جٹ فراز جٹ مزمل گاگا زین بھٹی سمیت بہت سے بہترین کھلاڑیوں کو بہترین اننگز کھیلتے دیکھا تاھم آج کی طاھر میموریل کرکٹ اسٹیڈیم روڑہ بوھگن میں کیت الیون کے خلاف کھیلی گئی امیر حمزہ چاچو والی کی اننگ پیور کلاس ٹیمپرامننٹ ٹیلنٹ ھارڈ ورکنگ سمیت میری کرکٹ کولیکشن کی ایک بہترین اننگ تھی ایسی شاھکار اننگ جیسے کسی مصور نے بہت مہارت سے کسی آرٹ کو تراشہ ھو مکمل کنٹرول گیم پر مکمل گرفت جب چاھا جہاں چاھا جس طرف چاھا کھیلا چانس لیس کھیلا اور کیا خوب کھیلا جس نے دیکھنے والے پر سحر طاری کر دیا مشکل وکٹ پر 47 گیندوں پر 105 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز جس میں بلند وبالا 8 چھکے اور 11 چوکے شامل ھیں کرکٹ بیدیاں روڈ کی ایک شاھکار اننگ ھے
امیر حمزہ چاچو والی بیدیاں روڈ کی آن بان اور شان ایک شاندار ٹیلنٹڈڈ بلے باز ھے جیسا سنا تھا میں نے اس سے بڑھ کر پایا میری طرف سے امیر حمزہ اور تمام چاچو والی اسکواڈ کو شاندار جیت پر بہت بہت مبارک ھو
نیک تمنائوں کے ساتھ

12/08/2026

🏏🔥 چاچو والی شائننگ اسٹارز کی شاندار فتح 🔥🏆
چاچو والی 🆚 کیت نثار بھٹی الیون
📍 طاہر خان سٹیڈیم، روڑا
چاچو والی نے پہلے باؤلنگ کرتے ہوئے کیت نثار بھٹی الیون کو 150/7 تک محدود کیا۔
🎯 باؤلنگ:
فادی میو 2 وکٹیں، محمود لفتی 2 وکٹیں، فیصل اقبال 2 وکٹیں اور فرمان فانی 1 وکٹ۔
پھر چاچو والی نے 150 رنز کا ہدف صرف 12.2 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ 🔥
⭐ امیر حمزہ: 105 ناٹ آؤٹ، 47 گیندیں، 11 چوکے، 8 چھکے
💪 باسط علی: 27 رنز، 24 گیندیں
امیر حمزہ اور باسط علی کی 119 رنز کی شاندار شراکت نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔
🏆 چاچو والی شائننگ اسٹارز 151/1، 12.2 اوورز
🔥 9 وکٹوں سے شاندار فتح!
امیر حمزہ کی مسلسل سنچریوں کا سلسلہ جاری!
آج ایک بار پھر امیر حمزہ نے اپنی کلاس ثابت کرتے ہوئے صرف 47 گیندوں پر 105 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ مسلسل سنچریاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ امیر حمزہ اس وقت بہترین فارم میں ہیں اور ہر میچ میں اپنی ٹیم کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کر رہے ہیں۔ 🔥🏏
چاچو والی کی یہ جیت اور امیر حمزہ کی مسلسل سنچری، دونوں قابلِ فخر ہیں۔ ❤️🏆
ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ چاچو والی کے کھلاڑی کسی سے کم نہیں۔ ❤️🏏
تمام کھلاڑیوں اور سپورٹرز کو بہت بہت مبارکباد! 🎉

06/08/2026

A difficult Chatch dropped near boundary cousion

05/08/2026

سفارش بھٹی کیت

04/08/2026

شاندار ففٹی اور میچ بچانے میں رہے کامیاب

03/08/2026

امیر حمزہ کا پل شاٹ

Photos from Sufi Cricket Club's post 02/08/2026

لیل الیاس الیون نے واندر شریف پتوکی میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھ کر ایک دفعہ پھر بیدیاں روڈ کا نام قصور کی سرزمین پر سر خرو کیا 🔥🏏🏆۔
اس شاندار کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا برینڈ آف لیل اسمعیل میؤ 🔥 نے جو پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہے اور کوئی بھی باؤلر اسے آؤٹ کرنے میں ناکام رہا 🌹🏏۔
ٹورنامنٹ میں اسمعیل میؤ کے لئے لگاتار تین چھکے لگانے پر بھینس کی بطور انعام اناوسمنٹ ہوئی جس پر اسماعیل میؤ نے لگاتار تین چھکے رسید کر دئے اور جیتی ہوئی بھینس شکریہ کے ساتھ اناؤسر کو شکریہ کے ساتھ واپس لوٹا کر بڑے پلئیر کیساتھ ساتھ ایک اچھا انسان ❤️ ہونے کا ثبوت دیا 🏏🌹❤️🔥۔
ایک اور شاندار ٹورنامنٹ 🌹🏏🏆 اپنے نام کرنے پر لیل الیاس الیون 🏆 کو صوفی کرکٹ کلب کی طرف سے بہت بہت مبارک باد 🏏🔥۔

02/08/2026

الحمدللہ! ایک اور شاندار فتح، چاچو والی شائننگ سٹارز کے نام 🏆🔥

ہیئر کوٹھی گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹی 10 ٹورنامنٹ کے ایک اہم اور سنسنی خیز مقابلے میں چاچو والی شائننگ سٹارز نے کیت نثار بھٹی کی مضبوط ٹیم کو 10 رنز سے شکست دے کر ایک اور یادگار کامیابی اپنے نام کر لی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چاچو والی شائننگ سٹارز نے مقررہ 10 اوورز میں 148/4 کا بہترین مجموعہ بنایا۔

⭐ میچ کے ہیرو، امیر حمزہ نے ایک بار پھر اپنی کلاس ثابت کرتے ہوئے صرف 25 گیندوں پر 74 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے، 4 چھکے اور 296.00 کا شاندار اسٹرائیک ریٹ شامل تھا۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ نے آغاز ہی سے میچ کا رخ اپنی ٹیم کے حق میں موڑ دیا۔

🏏 دیگر نمایاں بیٹنگ
• فرمان فانی: 18 (12)
• فیصل اقبال: 19 (8)
• چونا مایو: 17 (6)
• شری مایو: 17* (8)

🤝 اہم پارٹنرشپ
امیر حمزہ اور فرمان فانی نے پہلی وکٹ کے لیے 92 رنز کی شاندار شراکت قائم کی، جس نے بڑے اسکور کی مضبوط بنیاد رکھی۔

🎯 ہدف کے تعاقب میں کیت نثار بھٹی کی ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود مقررہ 10 اوورز میں 138/9 تک ہی پہنچ سکی۔

🔥 چاچو والی کی شاندار بولنگ
• شیری : 2 اوور، 20 رنز، 3 وکٹ جس میں دو وکٹیں مسلسل دو بالز جس نے میچ کو چاچووالی کے حق میں پلٹ دیا
• محمود لیفٹی: 2 اوور، 30 رنز، 2 وکٹ
• فادی مایو: 2 اوور، 30 رنز، 2 وکٹ
• فیصل اقبال: 2 اوور، 33 رنز،
فرمان فانی 2 اوور 25 دو اہم وکٹیں
2 وکٹ

🌟 میچ کا سب سے خوبصورت اور یادگار لمحہ
کرکٹ صرف جیت اور ہار کا نام نہیں بلکہ کردار، احترام اور کھیل کی اصل روح کا بھی نام ہے۔ اس میچ میں سب سے خوبصورت منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب مخالف ٹیم کے کپتان نثار بھٹی نے چاچو والی شائننگ سٹارز کے اوپننگ بیٹسمین امیر حمزہ کی شاندار اننگز سے متاثر ہو کر انہیں اپنی طرف سے 1,000 روپے نقد انعام پیش کیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ یہ عمل ان کی اعلیٰ ظرفی، صاف دل شخصیت، کھیل کے جذبے اور بہترین اسپورٹس مین شپ کا واضح ثبوت ہے۔ ایسے خوبصورت رویے ہی کرکٹ کو مزید خوبصورت بناتے ہیں اور حقیقی کھلاڑیوں کی پہچان ہوتے ہیں۔

💚 دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو چاچو والی شائننگ سٹارز کے تمام کھلاڑیوں، کپتان، مینجمنٹ اور سپورٹرز کو۔ یہ فتح صرف ایک میچ کی جیت نہیں بلکہ ٹیم ورک، محنت، اعتماد اور چیمپئن ذہنیت کا ثبوت ہے۔

چاچو والی شائننگ سٹارز نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ جب یہ ٹیم اپنے اصل رنگ میں کھیلتی ہے تو کسی بھی مضبوط حریف کو شکست دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

❤️ ہماری ٹیم کو اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں، میدان میں آئیں، میچز دیکھیں اور اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ ان شاء اللہ، یہی جذبہ ہمیں مزید کامیابیوں اور نئے اعزازات تک لے کر جائے گا۔

Congratulations Champions! 💚🏆
Chachu Wali Shining Stars, Built to Win.

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Village Hair Basti Hazari Bedian Road Lahore
Lahore
53201