Trail Tigers -Hiking Community

Trail Tigers -Hiking Community

Share

Discover The Beauty Of Pakistsan. Promoting Tourism.

07/07/2026

گزشتہ ہائیکنگ میں *دو واقعات* پیش آئے۔۔۔۔

ہم ایک جگہ قدرتی نظاروں میں آرام فرما رہے تھے اچانک تین جوان آئے۔۔۔

شکل سے پڑھے لکھے۔۔۔
بڑے بڑے لیز lays کے پیکٹ پانی کی بوتلیں۔۔۔
کھانے لگ گئے ہمیں ترسانے لگ گئے😁 بغیر صلح مارے۔۔۔

اچانک ایک افریقی اور چینی نمودار ہوئے ان دونوں سے ان پاکستانی جوانوں نے مضبوط انگریزی میں بہت روانی سے گپ شپ لگائی۔۔۔

صاف پتہ چل رہا تھا تینوں نوجوان حد سے زیادہ انگریزی کو سمجھتے ہیں۔۔۔

اچانک ان کی طرف سے خرمچوں خرمچوں والا lays کا شاپر یونہی جھاڑیوں میں پھینکا گیا تو میں حیران رہ گیا کیونکہ میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ان کے نمودار ہونے سے پہلے کچرہ پھیلانے والوں کی ہی غیبتیں کر کے لمبا چواڑا قصیدہ پڑھ رہا تھا۔۔۔

پھر بوتلیں ڈکاریں اور وہ بھی ظالموں نے پھینک دیں۔۔۔

مطلب ماحولیاتی تحفظ اور ان کی انگریزی کی ڈگریاں گئی تیل لینے۔۔۔

وہ پڑھے لکھے رُوپ میں صرف جاہل لوگ یا یوں کہیں کہ *ماحولیاتی دہشت گرد* تھے۔۔۔

الغرض ہم لوگوں نے کچرہ اُٹھایا اور پہاڑ سے نیچے آ گئے۔۔۔

لیکن راستے پہ ایک بہت پیارے انسان سے ملاقات ہوئی۔

بزرگ سے تھے۔

شکل سے ہی پڑھے لکھے نہیں لگ رہے تھے۔

انہوں نے کافی خالی بوتلیں اُٹھائی ہوئی تھیں،

ان کے پاس بیگ نہیں تھا اسلئے انہوں نے لوگوں کی پھینکی گئی کئی خالی بوتلوں کو دونوں بازوؤں سے سینے سے لگا رکھا تھا۔

ہم نے ان سے وہ بوتلیں بھی لے لیں ۔

پارکنگ میں پہنچے تو میں نے گاڑیوں کا رش دیکھا تو منہ سے پزیرائی کے انداز میں نکل گیا کہ دیکھو کافی پڑھے لکھے لوگ صبح سویرے سویرے ورزش پہ آئے ہوئے ہیں۔۔۔

وہ بزرگ میری طرف دیکھ کے ہنسے اور ہمارے اُٹھائے ہوئے کچرے کی طرف اشارہ کر کے کہنے لگے کہ کیا اس چیز کے بعد بھی آپ ان کو پڑھا لکھا سمجھ رہے ہیں۔۔۔؟

خُدارا ماحولیاتی آلودگی مت پھیلائی ۔

اگر ہم اچھائی نہیں کر سکتے
تو کم از کم اپنے حصے کی بُرائی تو ختم کریں۔



ہماری دعا ہے کہ اللّٰہ پاک ہمارے آنے والی نسلوں کیلئے ان گلیات، ان وادیوں، ان جنگلات کو یونہی سر سبز و شاداب رکھے اور پلاسٹک پھیلانے والے پڑھے لکھے جاہلیں کے شر سے محفوظ رکھے۔

بلکہ اللّٰہ ان کو پہاڑوں میں جانے کی توفیق ہی نہ دے۔

غضب خُدا کا کہ ایک 1000 گرام کی ایک لیٹر والی بوتل اُٹھا کے پہاڑ کی چڑھائی پہ چڑھ جاتے ہیں۔
وہی بوتل جب خالی ہو گئی اور اس کا وزن 26 گرام ہو گیا۔
اور واپسی پہ پہاڑ کی چڑھائی بھی نہیں ہے تو ہمیں یہ توفیق نہیں ہوتی کہ اس ہلکی سی بوتل یا پاپڑوں کا شاپر ہم واپس لے آئیں اور کسی سرکار کی بنائی ہوئی کچرا کُنڈی (Dustbin) میں ڈال دیں۔

بلاشبہ پڑھے لکھے ہونے کیلئے ڈارون کا نظریہ ارتقا پڑھنا واجب ہوتا ہے لیکن بندروں اور ہم میں کم از کم یہ فرق رہنا چاہئے۔۔۔

*آئیں اور سب مل کے وعدہ کریں کہ ہم پہاڑوں ، وادیوں اور جنگلات کو اپنے گھر کی طرح سمجھیں گے اور ان میں کچرہ پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کریں گے، ہم اپنے حصے کا کام کریں گے۔*

تعلیم شعور دیتی ہے۔
ٹریلز پہ آنے والے زیادہ تر لوگ اس چیز کو سمجھتے ہیں۔
پھر بھی اتنی سُستی کیوں۔

ہم سب کی صرف یہ ایک اجتماعی سوچ کہ میری ایک بوتل سے کیا ہو جائے گا۔

گُستاخی بقلم شیر خان مسافر۔

27/06/2026

السلام علیکم!
​ہم ہر ہفتے تین دن مارگلہ کے پہاڑوں پر ہائیکنگ کرتے ہیں۔ ہمارا شیڈول کچھ اس طرح ہے:
​جمعہ کی شام: 5:00 بجے سے۔
​ہفتہ اور اتوار کی صبح: 5:00 بجے سے۔
​ہمارا مقصد سیاحت اور جسمانی فٹنس کو فروغ دینا ہے۔
آپ سے گزارش ہے کہ اس سے پہلے کہ ان پہاڑوں سے درختوں کے جنگل کاٹ کے کنکریٹ کے جنگل آباد کر دیئے جائیں آپ ہفتے میں کم از کم ایک دن اس سرگرمی میں لازمی شامل ہوں، کیونکہ یہ ہلکی پھلکی سیر نما مشقت آپ کی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ صبح سویرے مارگلہ کے جنگلوں میں ہائیکنگ کریں، پسینہ بہائیں اور قدرت کی فراہم کردہ صبح کی تازہ خالص آکسیجن سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

​نئے آنے والے ہائیکرز کے لیے خصوصی ہدایات:
کچھ لوگ فائر لائن (Fire Line) کو ہی ٹریل (Trail) سمجھ لیتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ شدید مشقت اور مشکل کا شکار ہو جاتے ہیں اور آدھے راستے سے واپس ہو جاتے ہیں یا پھر دوبارہ نہ آنے کی قسم کھا لیتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ مارگلہ کے تمام ٹریلز کے راستے فائر لائن سے الگ اور پیدل چلنے کے لیے ہموار بنائے گئے ہیں، جبکہ فائر لائن بہت سخت، پتھریلی اور ڈھلوان ہوتی ہے۔

اسلئے ہمیشہ درست ٹریک کی تفصیل لے کے ہی ٹریلز پہ جائیں ۔

27/06/2026

Assalam o Alaikum

Our beautiful Margalla Hills give us so much peace, but lately, the trails have been taking a hit with litter. It’s time to give back.

This Sunday (tomorrow, June 28th), the Green Action Forum is hosting a community clean-up hike at Trail 5, and we’d love for you to join us! It’s a great way to start your Sunday, get some fresh morning air, meet awesome people, and actually make a tangible difference for our environment.

Here is what you need to know:
⏰ When: Sunday, 28 June at 6:30 AM (Yes, it's early, but the weather is perfect then!)
📍 Where: Meetup is at the Trail 5 Parking Lot, Islamabad.

🧤 Gear: We’ll hand out all the gloves and trash bags you need.

👥 Who: Anyone and everyone. Bring your friends, family, or come solo and make new friends.

Just wear comfortable shoes and don't forget to bring a water bottle to stay hydrated!

If you have any questions or can't find the group tomorrow morning, just give me a call.

@⁨all⁩

27/06/2026

آج ہفتے کے دن پہلی ہائیکنگ تھی۔
اس سے پہلے صرف جمعہ اور اتوار کو ہوا کرتی تھی۔

لیکن آئندہ ہفتہ کے دن بھی ہوا کرے گی۔

اس دفعہ خواتین اور بچوں کیلئے ان کے گروپ میں ہم نے شیڈول جاری نہیں کیا تھا۔

کیونکہ یہ ہفتہ کی صبح کا پہلا تجربہ تھا۔

ہماری بھی خواہش ہوتی ہے کہ ہم صبح 5 بجے کی بجائے 9 بجے کریں تاکہ نیند سے رغبت رکھنے والے لوگ ایک دفعہ ہائیک کا مزہ لیں اور پھر اس نشے کا شکار ہو کے ویکینڈ کی میٹھی نیندیں بھول کے پہاڑوں کی سختی کی طرف چل کے پسینہ بہائیں۔

لیکن صبح کی سیر کی جو اہمیت ہے اور وہ بھی جنگلات میں وہ دن میں بعد کے وقت کی نہیں ہے۔

دراصل ہم لوگ آکسیجن کی بھی ملائی پہ پہنچتے ہیں۔

مطلب صبح سویرے ٹھنڈے ماحول میں فوٹو سنتھیسز کے عمل سے بھرپور فائدہ اُٹھانے۔

جو کہ بعد میں اس طرح نہیں اٹھایا جا سکتا۔

بحرحال پھر بھی احباب کے شکوے دور کرنے کیلئے جمعہ کے دن شام کی ہائیکنگ رکھی گئی ہے۔

ہفتہ اور اتوار صبح کی رکھی گئی ہے۔

یہ لوکل ٹریلز کی سرگرمی بالکل فری سرگرمی ہوتی ہے۔
آپ کسی بھی ہائیک پہ بغیر بتائے بلا جھجک آ سکتے ہیں۔

22/06/2026

*ایڈونچر کال: میران جانی سمٹ ٹریک! 🏔️*

​کیا آپ قدرت کے حسین اور بلند ترین نظاروں کے متلاشی ہیں؟

اس اتوار، دوستوں کے ساتھ ایک یادگار ہائیکنگ مہم کا حصہ بنیں!

​یہ ٹریک صرف ایک ہائیک نہیں، بلکہ ایک ایسا سفر ہے جہاں سے آپ کو قدرت کے انمول شاہکار دیکھنے کو ملیں گے،
​ ٹریک کی بلندی سے ایک طرف ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے خوبصورت شہروں کا نظارہ، موسم صاف ہونے پر پیر پنجال رینج (انڈین زیرِ قبضہ کشمیر) کی ٹاٹا کُوٹی چوٹیاں اور غروبِ آفتاب کا حسین منظر اور اگر موسم نے ساتھ دیا، تو آپ کو نانگا پربت (قاتل حسینہ) کے دلکش نظارے بھی دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔

​مہم کی تفصیلات: اس اتوار 28 جون۔

​شامل ہونے کے لیے ہفتہ کی شام 5:00 بجے تک لازمی رابطہ کریں۔ (یاد رہے 5:00 بجے کے بعد رجسٹریشن بند کر دی جائے گی)۔

​مزید معلومات کے لیے:03066021463

​اپنے آپ کو فطرت کے قریب لائیں اور اس یادگار ایڈونچر کا حصہ بنیں!

نوٹ:یہ ٹریک امریکن سسٹم پہ ہوگا، مطلب خوش رہو اپنے خرچے پہ کی بنیاد پہ ۔

ناشتہ، لنچ اور ڈنر سے متعلقہ اخراجات کی مکمل تفصیلات بُدھ کی شام تک انباکس میں آنے والے حضرات سے شیئر کر دیئے جائیں گے۔

Inbox if agree

26/05/2026
18/05/2026

آج کا ٹریک ایوبیہ پائپ لائن بہت مزے کا تھا۔
لیکن مشکپوری ٹریک بہت سخت تھا۔
ہم نے 20 کلو میٹر پہاڑوں میں پیدل سفر کیا۔
وہ بھی بغیر ناشتے اور دوپہر کے کھانے کے۔

آج کے ٹریک کی سب سے خُوبصورت ہستی اختر خان نیازی گُڈی خیل تھے۔
جو میرے ساتھ موبائل تھامے کھڑے ہیں۔

اوپن ہرٹ سرجری کے باوجود اتنے سخت ٹریک پہ اپنی گاڑی کا ڈیزل جلا کے اتنی دور آئے تھے۔

18/05/2026

آج کا ٹریک ایوبیہ پائپ لائن بہت مزے کا تھا۔
لیکن مشکپوری ٹریک بہت سخت تھا۔
ہم نے 20 کلو میٹر پہاڑوں میں پیدل سفر کیا۔
وہ بھی بغیر ناشتے اور دوپہر کے کھانے کے۔
مشکپوری پہنچ کے ہم بیٹھے ہی تھے کہ اچانک تین لڑکے ملے۔
پتہ چلا 1309 اور 1412 کے کسی دور کے شاگرد تھے۔۔۔
بھلا ہو کہ مل لیا ورنہ وہ منہ دوسری طرف کر کے نکل جاتے تو انکا کیا جاتا۔

واپسی پہ دوبارہ پائپ لائن پہ ایک شاگرد کسی کے ساتھ ہائیک کرتا پایا۔
وہ مجھے دیکھ کے شدید بوکھلا سا گیا اور مکمل کنفیوز ہو گیا۔
میں اسکی فلائیٹ تک جانتا ہوں۔
آخری اس نے سہمے انداز میں سر جھٹک کے سلام کیا لیکن ہاتھ ملانے کی زحمت نہیں کی اور ہم بھی تھکے ہوئے تھے اسلئے شکر کرتے آگے نکل گئے۔

18/05/2026

کل کے سب سے یادگار لمحات جب ہم بارہ کہو پہنچے اور تصویر میں نظر آنے والی کمپنی نے ایک کوئٹہ ہوٹل پہ بیٹھ کے اکٹھی گپ شپ لگائی اور اکٹھا کھانا کھایا۔

یہاں ایک بات قابلِ غور ہے۔

ہم نے شدید طلب کے باوجود مری میں چائے تک نہیں پی۔

150 کا کپ لگایا ہوا ہے وہاں لوگوں نے۔

اور وہ بھی برائے نام چائے۔

بات یہ نہیں کہ ہمارے پاس پیسے نہیں تھے۔

بات یہ ہے کہ حرام کے نہیں تھے۔

مری کے کاروباری حضرات کو اپنہ قبلہ درست کرنا چاہئے۔

اگر وہ مارکیٹ کے برابر ریٹ رکھیں تو ان کے ہوٹلوں کی رونقیں ختم ہی نہ ہوں۔

چند سال پہلے مری کے مافیا کی موقع پرست سفاکی کی وجہ سے برفانی طوفان میں ایک دم کمروں کے کرایہ زیادہ کرنے کی وجہ سے کتنے لوگ گاڑیوں میں ہی دم گُھٹنے سے مر گئے لیکن مجال ہے کہ کسی کو ہوش آیا ہو۔۔۔۔

انسانیت سب سے پہلی چیز ہے۔

باقی سب کچھ کاروبار تک بعد میں ہے۔

ورنہ جن کیلئے ہم تین وقت کا کماتے ہیں بُڑھاپے میں ہم ان کی سفاکی کا شکار ہوں گے۔

16/05/2026

Sunday.
16 May 2026.
Morning 5 AM.

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 22:00
Tuesday 09:00 - 22:00
Wednesday 09:00 - 22:00
Thursday 09:00 - 22:00
Friday 09:00 - 13:00
15:00 - 22:00
Saturday 09:00 - 22:00
Sunday 09:00 - 22:00