14/08/2026
🏆 ملک سٹارز جرما کے چیمپئنز — سہیل احمد اور شاہزیب “شیزی” 🏏🔥
واہ جی واہ! ملک سٹارز جرما کے دو باصلاحیت کھلاڑی، لیٹل ماسٹر سہیل احمد اور شاہ زیب “شیزی” نے قطر کی سرزمین پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراس سنگل وکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ 🏆🔥
دونوں کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران اپنی بہترین مہارت، کھیل کی سمجھ اور شاندار پرفارمنس سے سب کو متاثر کیا اور چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ 👏💪
اس شاندار کامیابی کے صلے میں دونوں چیمپئنز نے 500 ریال نقد انعام بھی حاصل کیا۔ 💰🏆
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، نیپال سمیت مختلف ممالک کے بہترین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
سہیل احمد اور شیزی — واقعی کیا ہی شاندار جوڑی ہے! ❤️🔥
ملک سٹارز جرما کی پوری فیملی کی جانب سے دونوں چیمپئنز کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد! 🎉🏆
Keep shining, Champions! 🌟🏏