03/06/2026
پہلا عثمان پاٹل میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ بمقام نوشہرہ
کرکٹ فینز کو علاقائی، قومی اور بین الاقوامی سطح کی کرکٹ سرگرمیوں کی کوریج پہنچانا "All about Cricket"
03/06/2026
پہلا عثمان پاٹل میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ بمقام نوشہرہ
01/06/2026
جب سے میں نے مردوال گیم چینجرز کلب کو کرکٹ کھیلتے دیکھا ہے، اعجاز جازی صاحب اور بعد میں کامران محمد خان (کامی) صاحب کی قیادت میں ٹیم نے نہ صرف وادی سون بلکہ خوشاب لیول تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان دونوں کپتانوں نے ہمیشہ ٹیم کو متحد رکھا، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کے مواقع فراہم کیے۔ انہی کی قیادت میں بہت سے نوجوان کھلاڑیوں نے مردوال اور وادی سون کا نام روشن کیا اور کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
ہم اعجاز جازی صاحب اور کامران محمد خان صاحب کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی محنت اور قیادت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ساتھ ہی نئے کپتان قاضی سجاد اور وائس کپتان حمزہ شیرو کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ امید ہے کہ وہ بھی ٹیم کو مزید کامیابیوں کی جانب لے کر جائیں گے۔
01/06/2026
🏏🔥 گیم چینجر کرکٹ کلب مردوال کی جانب سے اہم اعلان 🔥🏏
گیم چینجر کرکٹ کلب مردوال کی باہمی مشاورت کے بعد کلب کے سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی قاضی سجاد کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ باصلاحیت نوجوان کھلاڑی حمزہ ملک ٹیم کے وائس کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
قاضی سجاد طویل عرصے سے کلب کا اہم حصہ رہے ہیں اور اپنے کرکٹنگ تجربے کی بدولت ساتھی کھلاڑیوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ امید ہے کہ ان کی قیادت میں ٹیم مزید منظم انداز میں میدان میں اترے گی۔
اسی طرح حمزہ ملک نے اپنے ٹیلنٹ، محنت اور کھیل سے وابستگی کے ذریعے خود کو اس ذمہ داری کا حقدار ثابت کیا ہے۔ بطور وائس کپتان ان کا کردار ٹیم کی کامیابیوں میں مزید اہمیت اختیار کرے گا۔
گیم چینجر کرکٹ کلب مردوال اپنی نئی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی ٹیم کی کامیابیوں میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
💚🏏 Congratulations Captain Qazi Sajjad & Vice Captain Hamza Malik!
🔥 A New Chapter Begins...
💪 Together We Play, Together We Win!
03/05/2026
اپنی رائے دیجیے!
fans
کون جیتے گا پی ایس ایل 2026 کا فائنل؟ 1-پشاور زلمی
2ـ حیدراباد کنگز مین
28/04/2026
اپنی رائے دیجیے!
ملک میثم کھوکھر پنجابی شاعر
15/04/2026
تلہ گنگ میں HE Sports اور Crickem سیالکوٹ کے درمیان MoU کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کے دوران حمزہ بلال (Crickem) اور حارث (HE Sports) نے بیٹس کی رونمائی اور معاہدے پر دستخط کیے۔ دونوں برانڈز نے نہایت کم وقت میں کرکٹ کمیونٹی میں شاندار پذیرائی حاصل کی ہے، اور اس اشتراک کے ذریعے کرکٹرز کو اعلیٰ معیار کے بیٹس میسر آئیں گے۔
اس موقع پر معروف کرکٹرز آفاق ہڈالہ اور عدیل محبتی نے مستقبل میں انہی برانڈز کے بیٹس سے کھیلنے کا اعلان کیا۔
تقریب میں کرکٹ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی مختلف علاقوں کی شخصیات کے علاوہ تلہ گنگ کی معروف سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی اور اس اشتراک کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
TalaGang CricKet
08/04/2026
Tamim Iqbal appointed Bangladesh’s youngest cricket chief after government dissolves the BCB over election irregularities.
CC: BCB
07/04/2026
پاکستان ٹیپ بال کرکٹ کے اسٹار اور پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر امیر حمزہ گوجرانولہ کو کراچی میں دوران ٹریننگ سر میں سخت بال لگا ہے جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ جلد سے جلد صحتیاب فرمائے اور دوبارہ وہ گراؤنڈ کی زینت بنیں۔
Get Well Soon Ameer Hamza Sajjad 🤲🤲❤️
#2026